کیٹگریز مینو
Rekhta Downloader
Coming Soon
اردو غزل

دل میں چبھے نہ جنکو کبھی خار زیست کے

مشتاق عاجز

دل میں چُبھےنہ جِنکو کبھی خار زیست کے
کیا اُن پہ آشکار هوں ، اسرار زیست کے ؟
کیوں ہم پہ ہی تمام ہُوئیں غم کی نعمتیں؟
کیا اِک ہمی هوئے تھے گناہ گار زیست کے ؟
دیکھی هے هم نے رونقِ نیرنگیِ حیات
منظر بدل چکے ہیں کئی بار زِیست کے
چکھی هے هم نے موت کی لذت ہزار بار
گزرے ہیں ہم پہ حادثے دو چار زیست کے
کارِ حیات ، ریشمی دھاگوں کا کھیل تھا
اُلجھےتو پھر سُلجھ نہ سکے تار زیست کے
ایک ایک سانس کے لئے ، کاسہ لیے پھریں
ایسے بھی ہم نہیں ہیں طلبگار زیست کے
اب آس هے ، نہ کوئی تمنّا ، نہ جستجو
باقی نہیں ہیں زِیست میں آثار زِیست کے
کیا زندگی کا رنگ هو ، جانے ہمارے بعد؟
هم آخری اَمیں ہیں ، طرحدار زیست کے

Published September 3, 2026 · Updated November 13, 2026 · 8 views

Details

Poet: مشتاق عاجز
Type: اردو غزل
Views: 8
Likes: 0

مشتاق عاجز

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by مشتاق عاجز.

When was this poem published?

Published on September 3, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

More by مشتاق عاجز

Related poetry

اردو غزل New

ہجرت

شعیب مجیب

گھٹن بڑھی تو مجبورا ہولے ہولے سے ہجرت کی

Read more 12 views · 0 likes
اردو غزل New

غزل

محمد مرسلین

سنــو استخارہ کـر لیتـے ہیں

Read more 41 views · 0 likes
WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے