Categories Menu
اردو غزل

مل چکا تجھ سے صلہ ہم کو وفاداری کا۔۔

محمد علی جوہر

مِل چکا تجھ سےصلہ ہم کو وفاداری کا
تجھ کو آیا نہ سلیقہ ، کبھی دلداری کا
طفلِ مکتب هےتیرے سامنے خود چرخِ کہن
کس سے سیکھا هے یہ انداز دل آزاری کا؟
عقل والا کوئی بچتا نہیں پھندے سے تیرے
گو بہت عام هے شہرہ ، تیری عیّاری کا
ہم کوخود شوقِ شہادت ہے، گواہی کیسی؟
فیصلہ کر بھی چُکو ، مجرمِ اقراری کا
میری شہرت بھی اگر ہوگی تو کیا؟ قتل بھی کر
نام هو جائےگا تیری بھی سِتم گاری کا
کیاقباحت ھےمری قتل سے شہرت ہی سہی
نام هو گا نہ بھلا تیرے سِتم گاری کا
قاتل اب دیر ھےکیا؟ جام شہادت دے چک
هو گیا وقت کبھی کا میری افطاری کا
تو ہو آمادہ جو اے دل تو ہے پھر دار بھی ہیچ
آزما دیکھ ، یہ سب کھیل ہے تیاری کا
سب ہیں فانی غمِ دنیا نہ رہا، ہم نہ رهے
رہ گیا نام غمِ عشق کی غم خواری کا
تُو تو ہم سب کو یہیں چھوڑ چلا اے جوہر
شور سُنتے تھے بہت تیری وفاداری کا

Published September 3, 2026 · Updated November 13, 2026 · 11 views

Details

Poet: محمد علی جوہر
Type: اردو غزل
Views: 11
Likes: 0

محمد علی جوہر

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by محمد علی جوہر.

When was this poem published?

Published on September 3, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

Related poetry

WhatsApp
App Icon
Install App
For a faster and easier reading experience