کیٹگریز مینو
اردو غزل New

سانسوں کی مالا پر سمروں میں پی کا نام

طفیل ہوشیارپوری

سانسوں کی مالا پر سمروں میں پی کا نام
اپنے من کی میں جانوں اور پی کے من کی رام
پریم کے رنگ میں ایسے ڈوبی بن گیا ایک ہی روپ
شیام کی مالا جپتے جپتے آپ بنی میں شیام
انگ انگ میں رچی ہوئی ہے یوں موہن کی پریت
ایک آنکھ بندرابن میری دوجی گوکل دھام
پریم پیالہ جب سے پیا ہے جی کا ہے یہ حال
انگاروں پر نیند آ جائے کانٹوں پر آرام
پریتم کا کچھ دوش نہیں ہے وہ تو ہیں نردوش
اپنے آپ سے باتیں کر کے ہو گئی میں بدنام
جاگ اٹھتی ہے جب ہردے میں پریم کی سچی جوت
اس نگری میں ہو جاتا ہے پریتم کا بسرام
جی نے جب سے جان لیا ہے دکھ بھی ہے ان کی دین
پاپ سمجھ رکھا ہے میں نے لینا سکھ کا نام
جیون کا سنگار ہے پریتم مانگ کا ہے سندور
پریتم کی نظروں سے گر کر جینا ہے کس کام
درشن جل کی پیاسی آنکھیں رو رو کر گئیں سوکھ
اندھیاروں میں ڈوب گئے برہن کے صبح و شام

Published November 13, 2026 · 27 views

Details

Poet: طفیل ہوشیارپوری
Type: اردو غزل
Tags: غزل، نشاطِ سخن
Views: 27
Likes: 0

طفیل ہوشیارپوری

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by طفیل ہوشیارپوری.

When was this poem published?

Published on November 13, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

Related poetry

WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے