کیٹگریز مینو
Rekhta Downloader
Coming Soon
نظم New

صبح جب میری نگہ سودائی نظارہ تھی

علامہ اقبال

صبح جب میری نگہ سودائی نظارہ تھی
آسماں پر اک شعاع آفتاب آوارہ تھی
میں نے پوچھا اس کرن سے ''اے سراپا اضطراب!
تیری جان ناشکیبا میں ہے کیسا اضطراب
تو کوئی چھوٹی سی بجلی ہے کہ جس کو آسماں
کر رہا ہے خرمن اقوام کی خاطر جواں
یہ تڑپ ہے یا ازل سے تیری خو ہے، کیا ہے یہ
رقص ہے، آوارگی ہے، جستجو ہے، کیا ہے یہ''؟
''خفتہ ہنگامے ہیں میری ہستی خاموش میں
پرورش پائی ہے میں نے صبح کی آغوش میں
مضطرب ہر دم مری تقدیر رکھتی ہے مجھے
جستجو میں لذت تنویر رکھتی ہے مجھے
برق آتش خو نہیں، فطرت میں گو ناری ہوں میں
مہر عالم تاب کا پیغام بیداری ہوں میں
سرمہ بن کر چشم انساں میں سما جائوں گی میں
رات نے جو کچھ چھپا رکھا تھا، دکھلائوں گی میں
تیرے مستوں میں کوئی جویائے ہشیاری بھی ہے
سونے والوں میں کسی کو ذوق بیداری بھی ہے؟

Published November 13, 2026 · 6 views

Details

Poet: علامہ اقبال
Type: نظم
Tags: نظم، کلاسیکی شاعری، اقبال
Views: 6
Likes: 0

علامہ اقبال

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by علامہ اقبال.

When was this poem published?

Published on November 13, 2026.

What type of poetry is this?

This is نظم poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

More by علامہ اقبال

Related poetry

نظم New

زیتونِ وفا

ابرار ابرؔ

اے ارضِ قدس اے مرے زیتونِ وفادار

Read more 14 views · 0 likes
نظم New

بنیان مرصوص

شاہ زر خان

تم جانتے ہو نعرۂِ تکبیر کا مطلب ؟
خوں خوار ، غضب شوکتِ شمشیر کا مطلب ؟

Read more 83 views · 0 likes
نظم New

نظم — دانیال طریر

دانیال طریر

تمام دکھ ہے
تو کیا زمینوں میں آسمانوں میں کوئی کوئی سرِ نہاں نہیں ہے

Read more 12 views · 0 likes
نظم New

الگورتھم

فیض محمد شیخ

الگورتھم
سیہ شیشے کی سکرینوں کے پیچھے کون بیٹھا ہے

Read more 8 views · 0 likes
WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے