کیٹگریز مینو
اردو غزل New

پھول کا شاخ پہ آنا بھی برا لگتا ہے

شکیل اعظمی

پھول کا شاخ پہ آنا بھی برا لگتا ہے
تو نہیں ہے تو زمانہ بھی برا لگتا ہے
ذائقہ جسم کا آنکھوں میں سمٹ آیا ہے
اب تجھے ہاتھ لگانا بھی برا لگتا ہے
میں نے روتے ہوۓ دیکھا ہے علی بابا کو
بعض اوقات خزانہ بھی برا لگتا ہے
اب بچھڑ جا کہ بہت دیر سے ہم ساتھ میں ہیں
پیٹ بھر جاۓ تو کھانا بھی برا لگتا ہے

Published November 13, 2026 · 7 views

Details

Poet: شکیل اعظمی
Type: اردو غزل
Tags: غزل، نشاطِ سخن
Views: 7
Likes: 0

شکیل اعظمی

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by شکیل اعظمی.

When was this poem published?

Published on November 13, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

More by شکیل اعظمی

Related poetry

WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے