کیٹگریز مینو
اردو غزل New

پھینک دے ذات کے باہر نہ روانی سے مجھے

دانیال طریر

پھینک دے ذات کے باہر نہ روانی سے مجھے
ڈر لگا رہتا ہے اس آنکھ کے پانی سے مجھے
ریت پر بہتی ہوئی کشتی کو معلوم نہیں
ہول آتا ہے مسافت کی گرانی سے مجھے
شام ِپژمردہ کی تصویر بنائی تھی بنی ؟
لفظ کی لَو میں چمکتے ہوئے معنی سے مجھے
ایک مٹی کے کٹورے میں لہو کی بوندیں
واقعے کی سمجھ آئی ہے نشانی سے مجھے
غار کے چاروں طرف غار ہیں لا وقت کے غار
فرق پڑتا ہی نہیں نقل مکانی سے مجھے
اپنے اندر کسی بیٹھک میں ہوں بیٹھا ہوا میَں
اور فرصت ہے کہاں فاتحہ خوانی سے مجھے
میرے کردار کے بارے مجھے کچھ کہنا ہے
تو اگر کاٹ نہ دے اپنی کہانی سے مجھے
اپنی نظموں میں پڑی ملتی ہے ابو کی غزل
پھول مل جاتا ہے اوراقِ خزانی سے مجھے
میں نے تصویر کوئی دیکھی ہے آئینہ نہیں
یاد آئی ہے نئی شکل پرانی سے مجھے
تیرے دو چار دوپٹوں کی مہک آتی ہے
باغ میں چلتے ہوئے رات کی رانی سے مجھے
حوت ہوتے ہوئے سرطان مجھے کھا بیٹھا
جنگ کرنی ہے کبھی برجوں کے بانی سے مجھے

Published November 13, 2026 · 6 views

Details

Poet: دانیال طریر
Type: اردو غزل
Tags: غزل، نشاطِ سخن
Views: 6
Likes: 0

دانیال طریر

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by دانیال طریر.

When was this poem published?

Published on November 13, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

More by دانیال طریر

Related poetry

WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے