کیٹگریز مینو
اردو غزل New

کرے ہے بادہ ، ترے لب سے ، کسبِ رنگِ فروغ

مرزا غالب

کرے ہے بادہ ، ترے لب سے ، کسبِ رنگِ فروغ
خطِ پیالہ ، سراسر نگاہِ گلچیں ہے
کبھی تو اِس سرِ شوریدہ کی بھی داد ملے!
کہ ایک عُمر سے حسرت پرستِ بالیں ہے
بجا ہے ، گر نہ سُنے ، نالہ ہائے بُلبلِ زار
کہ گوشِ گُل ، نمِ شبنم سے پنبہ آگیں ہے
اسد ہے نزع میں ، چل بیوفا ! برائے خُدا!
مقامِ ترکِ حجاب و وداعِ تمکیں ہے

Published November 13, 2026 · 7 views

Details

Poet: مرزا غالب
Type: اردو غزل
Tags: غزل، کلاسیکی شاعری، غالب
Views: 7
Likes: 0

مرزا غالب

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by مرزا غالب.

When was this poem published?

Published on November 13, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

More by مرزا غالب

Related poetry

WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے