کیٹگریز مینو
اردو غزل New

زبسکہ مشقِ تماشا جنوں علامت ہے

مرزا غالب

زبسکہ مشقِ تماشا جنوں علامت ہے
کشاد و بستِ مژہ ، سیلئِ ندامت ہے
نہ جانوں ، کیونکہ مٹے داغِ طعنِ بد عہدی
تجھے کہ آئینہ بھی ورطۂ ملامت ہے
بہ پیچ و تابِ ہوس ، سِلکِ عافیت مت توڑ
نگاہِ عجز سرِ رشتۂ سلامت ہے
وفا مقابل و دعواۓ عشق بے بُنیاد
جنونِ ساختہ و فصلِ گُل ، قیامت ہے!

Published November 13, 2026 · 5 views

Details

Poet: مرزا غالب
Type: اردو غزل
Tags: غزل، کلاسیکی شاعری، غالب
Views: 5
Likes: 0

مرزا غالب

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by مرزا غالب.

When was this poem published?

Published on November 13, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

More by مرزا غالب

Related poetry

WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے