کیٹگریز مینو
اردو غزل New

برشکال گریۂ عاشق ہے دیکھا چاہیے

مرزا غالب

برشکال گریۂ عاشق ہے دیکھا چاہیے
کھل گئی مانند گل سو جا سے دیوار چمن
الفت گل سے غلط ہے دعوی وارستگی
سرو ہے با وصف آزادی گرفتار چمن
صاف ہے از بسکہ عکس گل سے گلزار چمن
جانشین جوہر آئینہ ہے خار چمن
ہے نزاکت بس کہ فصل گل میں معمار چمن
قالب گل میں ڈھلی ہے خشت دیوار چمن
تیری آرائش کا استقبال کرتی ہے بہار
جوہر آئینہ ہے یاں نقش احضار چمن
بس کہ پائی یار کی رنگیں ادائی سے شکست
ہے کلاہ ناز گل بر طاق دیوار چمن
وقت ہے گر بلبل مسکیں زلیخائی کرے
یوسف گل جلوہ فرما ہے بہ بازار چمن
وحشت افزا گریہ ہا موقوف فصل گل اسدؔ
چشم دریا ریز ہے میزاب سرکار چمن

Published November 14, 2026 · 6 views

Details

Poet: مرزا غالب
Type: اردو غزل
Tags: غزل، اردو شاعری، مرزا غالب
Views: 6
Likes: 0

مرزا غالب

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by مرزا غالب.

When was this poem published?

Published on November 14, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

More by مرزا غالب

Related poetry

WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے