کیٹگریز مینو
اردو غزل New

کہیں آہ بن کے لب پر ترا نام آ نہ جائے

حبیب جالب

کہیں آہ بن کے لب پر ترا نام آ نہ جائے
تجھے بے وفا کہوں میں وہ مقام آ نہ جائے
ذرا زلف کو سنبھالو مرا دل دھڑک رہا ہے
کوئی اور طائر دل تہہ دام آ نہ جائے
جسے سن کے ٹوٹ جائے مرا آرزو بھرا دل
تری انجمن سے مجھ کو وہ پیام آ نہ جائے
وہ جو منزلوں پہ لا کر کسی ہم سفر کو لوٹیں
انہیں رہزنوں میں تیرا کہیں نام آ نہ جائے
اسی فکر میں ہیں غلطاں یہ نظام زر کے بندے
جو تمام زندگی ہے وہ نظام آ نہ جائے
یہ مہ و نجوم ہنس لیں مرے آنسوؤں پہ جالبؔ
مرا ماہتاب جب تک لب بام آ نہ جائے

Published November 14, 2026 · 7 views

Details

Poet: حبیب جالب
Type: اردو غزل
Tags: غزل، اردو شاعری، حبیب جالب
Views: 7
Likes: 0

حبیب جالب

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by حبیب جالب.

When was this poem published?

Published on November 14, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

More by حبیب جالب

Related poetry

WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے