کیٹگریز مینو
اردو غزل New

بس کہ فعّالِ ما یرید ہے آج

مرزا غالب

بس کہ فعّالِ ما یرید ہے آج
ہر سلحشور انگلستاں کا
گھر سے بازار میں نکلتے ہوۓ
زہرہ ہوتا ہے آب انساں کا
چوک جس کو کہیں وہ مقتل ہے
گھر بنا ہے نمونہ زنداں کا
شہرِ دہلی کا ذرّہ ذرّہ خاک
تشنۂ خوں ہے ہر مسلماں کا
کوئی واں سے نہ آ سکے یاں تک
آدمی واں نہ جا سکے یاں کا
میں نے مانا کہ مل گۓ پھر کیا
وہی رونا تن و دل و جاں کا
گاہ جل کر کیا کیۓ شکوہ
سوزشِ داغ ہاۓ پنہاں کا
گاہ رو کر کہا کیۓ باہم
ماجرا دیدہ ہاۓ گریاں کا
اس طرح کے وصال سے یا رب
کیا مٹے داغ دل سے ہجراں کا

Published November 13, 2026 · 5 views

Details

Poet: مرزا غالب
Type: اردو غزل
Tags: غزل، کلاسیکی شاعری، غالب
Views: 5
Likes: 0

مرزا غالب

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by مرزا غالب.

When was this poem published?

Published on November 13, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

More by مرزا غالب

Related poetry

WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے