کیٹگریز مینو
Rekhta Downloader
Coming Soon
اردو غزل New

روتا ہوں اُس کے سامنے، گریہ کیے بغیر

اسامہ عندلیب

روتا ہوں اُس کے سامنے، گریہ کیے بغیر
جلتا ہوں خود کو آگ بگولا کیے بغیر
ملتا ہے ہر کسی سے اکیلے میں یعنی وہ
ملتا نہیں کسی کو اکیلا کیے بغیر
دیکھا نہیں کبھی بھی تری کائنات کو
اس میں ذرا کمی یا اضافہ کیے بغیر
دنیا کی کیا مجال ہے اک دن بھی چل سکے
میری ضروریات کی پروا کیے بغیر
بچپن سے رو کے سونے کی عادت ہے آج تک
آتی کہاں ہے نیند یہ نشہ کیے بغیر
اب اُس کے سارے راز بہت سامنے کے ہیں
آتا نہیں تھا ہاتھ جو پیچھا کیے بغیر

Published November 13, 2026 · 8 views

Details

Poet: اسامہ عندلیب
Type: اردو غزل
Tags: غزل، نشاطِ سخن
Views: 8
Likes: 0

اسامہ عندلیب

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by اسامہ عندلیب.

When was this poem published?

Published on November 13, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

Related poetry

اردو غزل New

غزل

محمد مرسلین

*غزل*
سنــو!!! استخارہ کـر لیتـے ہیں

Read more 19 views · 0 likes
WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے