کیٹگریز مینو
ا

اسلم کولسری

0کتب
12شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 12 کتب 0 شاعری 12 مضامین 0

اسلم کولسری کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

اسلم کولسری کی شاعری

12 تخلیقات
اردو غزل

سورج سرِ مژگاں ہے اندھیرے نہیں جاتے

سورج سرِ مژگاں ہے اندھیرے نہیں جاتے ایسے تو کبھی چھوڑ کے بیٹے نہیں جاتے تو جانب صحرائے عدم چل دیا تنہا بچے تو گلی میں بھی اکیلے نہیں جاتے جو پھول سجانا تھے مجھے تیری جبیں پر بھیگی ہوئی مٹی پہ بکھیرے نہیں جاتے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

ہماری جیت ہوئی ہے کہ دونوں ہارے ہیں

ہماری جیت ہوئی ہے کہ دونوں ہارے ہیں بچھڑ کے ہم نے کئی رات دن گزارے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

تیرے نام کی خوشبو شامل کر لیتا ہوں

تیرے نام کی خوشبو شامل کر لیتا ہوں خالی سانس تو سینے میں کنکر لگتا ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

ہنوز سینے کی چھوٹی سی قبر خالی ہے

ہنوز سینے کی چھوٹی سی قبر خالی ہے اگرچہ اس میں جنازے کئی اتارے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

قریب آ کے بھی اک شخص ہو سکا نہ مرا

قریب آ کے بھی اک شخص ہو سکا نہ مرا یہی ہے میری حقیقت یہی فسانہ مرا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔ

عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔ اپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

شہر میں آ کر پڑھنے والے بھول گئے

شہر میں آ کر پڑھنے والے بھول گئے کس کی ماں نے کتنا زیور بیچا تھا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

صرف میرے لیے نہیں رہنا

صرف میرے لیے نہیں رہنا تم مرے بعد بھی حسیں رہنا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

مجھ کو تو نوکری نے بچا ہی لیا مگر

مجھ کو تو نوکری نے بچا ہی لیا مگر سینے میں ایک پھول سا فنکار مر گیا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

آنکھوں کے گل رنگ چمن میں اتری ہے برسات، غزل کی رات

آنکھوں کے گل رنگ چمن میں اتری ہے برسات، غزل کی رات آج تو جیسے قطروں میں تقسیم ہوئی ہے ذات، غزل کی رات
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

اسلم چھوڑ کے جانے والے

اسلم چھوڑ کے جانے والے آنکھیں خالی کر جاتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

تو بھی تو کوئی غیر نہیں غم گسار ہے

تو بھی تو کوئی غیر نہیں غم گسار ہے تھوڑی سی خاک تو بھی مرے سر میں ڈال دے
مکمل کلام دیکھیں

اسلم کولسری کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے