کیٹگریز مینو
ا

احمد سلمان

0کتب
2شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 2 کتب 0 شاعری 2 مضامین 0

احمد سلمان کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

احمد سلمان کی شاعری

2 تخلیقات
اردو غزل

شبنم ہے کہ دھوکہ ہے کہ جھرنا ہے کہ تم ہو

شبنم ہے کہ دھوکہ ہے کہ جھرنا ہے کہ تم ہو دل دشت میں ایک پیاس تماشہ ہے کہ تم ہو اک لفظ پہ بھٹکا ہوا شاعر ہے کہ میں ہوں اک غیب سے آیا ہوا مصرع ہے کہ تم ہو دروازہ بھی جیسے میری دھڑکن سے جڑا ہے دستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے کہ تم ہو اک دھوپ سے الجھا ہوا سایہ ہے کہ میں ہوں اک شام کے ہونے کا بھروسہ ہے کہ تم ہو میں ہوں بھی تو لگتا ہے کہ جیسے میں نہیں ہوں تم ہو بھی نہیں اور یہ لگتا ہے کہ تم ہو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شاخِ امکان پر، کوئی کانٹا اُگا، کوئی غنچہ کھلا، میں نے غزلیں کہیں

شاخِ امکان پر، کوئی کانٹا اُگا، کوئی غنچہ کھلا، میں نے غزلیں کہیں زعمِ عیسٰی گریزی میں جو بھی ہوا، میں نے ہونے دیا، میں نے غزلیں کہیں لوگ چیخا کئے، وہ جو معبود ہے، بس اسی کی ثنا ، بس اسی کی ثنا میری شہ رگ سے میرے خدا نے کہا، مجھ کو اپنی سنا، میں نے غزلیں کہیں حبسِ بیجا میں تھی شہر کی جب ہوا، آپ جیتے رہے، آپ کا حوصلہ میں اصولوں وغیرہ کا مارا ہوا، مجھ کو مرنا پڑا، میں نے غزلیں کہیں کوئی دُکھ بھی نہ ہو، کوئی سُکھ بھی نہ ہو، اور تم بھی نہ ہو، اور مصرعہ کہیں ایسا ممکن نہیں، ایسا ہوتا نہیں، لیکن ایسا ہوا، میں نے غزلیں کہیں عشق دوہی ملے، میں نے دونوں کیے، اک حقیقی کیا، اک مجازی کیا میں مسلمان بھی، اور سلمان بھی، میں نے کلمہ پڑھا، میں نے غزلیں کہیں
مکمل کلام دیکھیں

احمد سلمان کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے