کیٹگریز مینو
Rekhta Downloader
Coming Soon
و

وحید احمد

0کتب
1شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 1 کتب 0 شاعری 1 مضامین 0

وحید احمد کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

وحید احمد کی شاعری

1 تخلیقات
اردو غزل

"کولاژ"

"کولاژ" اس نے مٹھی کے گلداں میں ٹہنی رکھی پتیوں کے کنارے چمکنے لگے پھول بھرنے لگے اور چھلکنے لگے اس نے پاؤں دھرے گھاس کے فرش پر پاؤں کا دودھیا پن سوا ہو گیا سبزہ پہلے سے زیادہ ہرا ہو گیا اس نے دیکھا اماوس بھری رات کو رات کے سنگ خارا میں روزن ہوا نور جوبن ہوا چاند روشن ہوا اس نے اک بیضوی سا اشارہ کیا سوچ کی مستطیلیں پگھلنے لگیں خواہشوں کی تکونیں بھڑکنے لگیں جب سلیٹ آسماں کی تپکنے لگی اس نے بارش لکھی پَور کے چاک سے دست نمناک سے لمس بے باک سے اس نے رحلِ دہن پر سخن جو رکھا ہر سماعت کے پردے کو جزداں کیا شاملِ جاں کیا جزو ایماں کیا اس کو چُھو کر ہوا جو مسافر ہوئی بانس بن سارا مرلی منوہر کیا سیپ گوپی ہوئی رقص جوہر ہوا وقت تہہ دار کاغذ کا پتلا ہوا برج اس کے اشاروں پہ چلنے لگے رات دن انگلیوں پہ نکلنے لگے گیلے ساحل نے جب اس کے پاؤں چکھے اس کے نمکیں لبوں میں فتور آ گیا بحر کو ذائقے کا شعور آ گیا اس نے بھادوں کے ابٹن سے چہرہ رنگا قوس رنگیں کو گردن پہ زیبا کیا نرم سورج کی بندیا کو ٹکیا کیا میں نے چٹکی سفوف شفق سے بھری پھر پڑھا اس کی آنکھوں کی تحریر کو بھر دیا کامنی مانگ کے چیر کو ہم نے شاخ شبستاں سے لمحے چنے اس نے اجلی کلائی کو گجرا دیا میں نے بحر تمنا کو بجرا دیا۔۔۔ !
مکمل کلام دیکھیں

وحید احمد کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے