کیٹگریز مینو
Rekhta Downloader
Coming Soon
ش

شاہین عباس

0کتب
12شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 12 کتب 0 شاعری 12 مضامین 0

شاہین عباس کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

شاہین عباس کی شاعری

12 تخلیقات
اردو غزل

ہمیں اتنی بڑی دنیا کا پتہ تھوڑی تھا

ہمیں اتنی بڑی دنیا کا پتہ تھوڑی تھا جہاں ہم تم ہوا کرتے تھے وہاں رہ گئے ہم ایک آواز کے دو حصے ہوئے ٹھیک ہوا تم وہاں رہ گئے خاموش یہاں رہ گئے ہم
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

میں تھا کہ اپنے آپ میں خالی سا ہو گیا

میں تھا کہ اپنے آپ میں خالی سا ہو گیا اس  نے  تو کہہ  دیا مرا حصہ جدا  کرو
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

کیا ستارہ ہے کہ بے کار پڑا ہے مجھ میں

کیا ستارہ ہے کہ بے کار پڑا ہے مجھ میں آسماں پر بھی نہیں اور زمیں پر بھی نہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

وہ بارِ سر ہے کہ مٹی میں پاؤں دھنستے ہیں

وہ بارِ سر ہے کہ مٹی میں پاؤں دھنستے ہیں ستارہ آن گرا ہے، ستارہ گر! ہم پر
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عہد جفا سے وصل کا لمحہ جدا کرو

عہد جفا سے وصل کا لمحہ جدا کرو منزل سے گرد گرد سے رستہ جدا کرو میں تھا کہ اپنے آپ میں خالی سا ہو گیا اس نے تو کہہ دیا مرا حصہ جدا کرو اس فکر بیش و کم کو بھلا کر کبھی مجھے جتنی جدائی شرط ہے اتنا جدا کرو شب زادگاں تم اہل نظر سے نہیں سو تم اپنا مدار اپنا مدینہ جدا کرو اک نقش ہو نہ پائے ادھر سے ادھر مرا جیسا تمہیں ملا تھا میں ویسا جدا کرو
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

زمیں سے آسماں تک سب مرے خوابوں کا حلقہ ہے

زمیں سے آسماں تک سب مرے خوابوں کا حلقہ ہے میں جب کروٹ بدلتا ہوں کئی عالم بدلتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

تری صدا پہ کچھ اس طرح چونک اٹھتا ہوں

تری صدا پہ کچھ اس طرح چونک اٹھتا ہوں ترے سوال کا جیسے کوئی جواب ہوں میں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

مرے وجود میں آنے کا تذکرہ ہی کیا

مرے وجود میں آنے کا تذکرہ ہی کیا میں جانتا ہوں مری چاک سے نہیں بنتی
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

وہ اس طرح سے مجھے دیکھتے ہوئے گزرا

وہ اس طرح سے مجھے دیکھتے ہوئے گزرا میں اپنے آپ کو بہتر دکھائی دینے لگا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

ہم اولیں ستارے کو منظر پہ لائے تھے

ہم اولیں ستارے کو منظر پہ لائے تھے ہم سے چلا ہے سلسلۂ رنگ شام کا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

بہت پہلے سے افسردہ چلے آتے ہیں ہم تو

بہت پہلے سے افسردہ چلے آتے ہیں ہم تو بہت پہلے کہ جب افسردگی ہوتی نہیں تھی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہم رہ گئے ہمارا خلل کیوں نہیں رہا

ہم رہ گئے ہمارا خلل کیوں نہیں رہا مشکل کا ایک حل تھا وہ حل کیوں نہیں رہا وہ میری گفتگو سے تو کب کا نکل چکا اب میری خامشی سے نکل کیوں نہیں رہا مڑ مڑ کے دیکھتا ہوں وہیں کا وہیں غبار میں چل رہا ہوں راستہ چل کیوں نہیں رہا میرے اور اسکے بیچ شب ے آخریں کا داغ اک آخری چراغ ہے جل کیوں نہیں رہا اس رخ پہ ایسا کیا ہے جو اسکی طرح کا ہے پہلو بدل رہا ہوں بدل کیوں نہیں رہا
مکمل کلام دیکھیں

شاہین عباس کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے