کیٹگریز مینو
Rekhta Downloader
Coming Soon
ف

فیض محمد شیخ

0کتب
5شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 5 کتب 0 شاعری 5 مضامین 0

فیض محمد شیخ کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

فیض محمد شیخ کی شاعری

5 تخلیقات
اردو غزل

آپ کو دیکھا چھوا اور بات کی

آپ کو دیکھا چھوا اور بات کی فائدے کتنے ہوئے تصویر کے مل نہ پایا لمس تیرے ہاتھ کا پیڑ سُوکھے رہ گئے انجیر کے بے بسی سے پھول تکتے رہ گئے شہر میں چرچے ہوئے شمشیر کے خون کو چُھو کر مہک اُٹھنے لگے ہاتھ تو دیکھو ذرا زنجیر کے مٹھیوں میں رکھ لیا موسم اُداس رنگ سارے اُڑ گئے تقدیر کے خواب تھے پلکوں پہ لرزاں رات بھر منتظر ہم رہ گئے تعبیر کے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کنویں کے پاس گئے پیاس لب پہ دھر آئے

کنویں کے پاس گئے پیاس لب پہ دھر آئے تمھارا گھر نہ سہی در تو دیکھ کر آئے ہمارے زخم ادھیڑو مگر خیال رہے تمھارے ہونٹ نہ لرزیں نہ آنکھ بھر آئے میں خود ہی تیری محبت میں مبتلا ہوا تھا سو میرے جُرم کا الزام میرے سر آئے یہی کہانی کا منظر ہے اور پس منظر کسی کی آنکھ میں ڈُوبے تو ہم اُبھر آئے جُنوں کے دشت میں چلنا ہے تا حیات مجھے میں چاہتا ہوں کہ میرا کبھی نہ گھر آئے ہوا نے اسمِ وفا پڑھ کے لَو پہ پھُونک دیا چراغ زانو کے بَل طاق سے اتر آئے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

یوں لرزتے نہیں، یوں تڑپتے نہیں میرے لب خیریت

یوں لرزتے نہیں، یوں تڑپتے نہیں میرے لب خیریت دل کو دھڑکا سا ہے وہ بچھڑ جائے گا باقی سب خیریت آسماں سرخ ہے، نیلمیں ہے زمیں، کہکشاں زرد ہے چاند افسردہ ہے، غمزدہ شام ہے میرے رب خیریت
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دویا نیتر (دیوتا کی آنکھ)

دویا نیتر (دیوتا کی آنکھ) جلتے پیڑ کی ٹہنی پر پنچھی جھولا جھول رہے ہیں پھول سے اڑتے رنگوں کو میں دیکھ رہا ہوں فاختہ جنگ کے میداں میں شمشیر سے لپٹے روتی ہے جھیل میں پریاں ڈوب رہی ہیں دریا سارے خشک پڑے ہیں گھر میں دشت سا منظر ہے دویا نیتر بند پڑی ہے
مکمل کلام دیکھیں
نظم

الگورتھم

الگورتھم سیہ شیشے کی سکرینوں کے پیچھے کون بیٹھا ہے جو میری فکر کی نازک طنابوں کو پکڑتا ہے جو میری خواہشوں کے بند کمرے کو کلک کی ایک چابی سے سدا کھولے ہی رکھتا ہے! نہ اُس کا جسم ہے کوئی، نہ اُس کا کوئی چہرہ ہے مگر وہ فکری دنیا کا نیا اک دیوتا ٹھہرا وہ ڈیٹا کے سمندر میں مری پہچان چنتا ہے مرا اگلا قدم، میری پسند، اندازِ فہم و ذوق مری نظروں کے آگے عکس کی صورت ابھرتا ہے مری ہر اک ضرورت کا وہ پہلے فیصلہ کر کے مری نظروں کے آگے عکس بن کر تیر جاتا ہے وہ مجھ کو مجھ سے بہتر جاننے کا دعویٰ کرتا ہے میں جب سوچوں تو لگتا ہے مری روحِ تفکر بھی کسی خاموش کوڈنگ کا فقط اک نقش بن کے رہ گئی ہے!
مکمل کلام دیکھیں

فیض محمد شیخ کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے