کیٹگریز مینو
ف

فہمی بدایونی

0کتب
23شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 23 کتب 0 شاعری 23 مضامین 0

فہمی بدایونی کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

فہمی بدایونی کی شاعری

23 تخلیقات
متفرق اشعار

کمرہ کھولا تو آنکھ بھر آئی

کمرہ کھولا تو آنکھ بھر آئی یہ جو خوشبو ہے جسم تھی پہلے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کاش وہ راستے میں مل جائے

کاش وہ راستے میں مل جائے مجھ کو منہ پھیر کر گزرنا ہے پوچھتی ہے صدائے بال و پر کیا زمیں پر نہیں اترنا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

چارہ سازوں کے بس کی بات نہیں

چارہ سازوں کے بس کی بات نہیں میں دواؤں کے بس کی بات نہیں چاہتا ہوں میں دیمکوں سے نجات جو کتابوں کے بس کی بات نہیں تیری خوشبو کو قید میں رکھنا عطر دانوں کے بس کی بات نہیں ختم کر دیں عذاب قبروں کا تاج محلوں کے بس کی بات نہیں آنسوؤں میں جو جھلملاہٹ ھے وہ ستاروں کے بس کی بات نہیں چاہتے ہیں ہرا دیں رندوں کو پارساؤں کے بس کی بات نہیں اس کے ہونٹوں کو کیسے سمجھاوں اب میں باتوں کے بس کی بات نہیں ایسا لگتا ھے اب تیرا دیدار صرف آنکھوں کے بس کی بات نہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بس تمہارا مکاں دکھائی دیا

بس تمہارا مکاں دکھائی دیا جس میں سارا جہاں دکھائی دیا وہ وہیں تھا جہاں دکھائی دیا عشق میں یہ کہاں دکھائی دیا عمر بھر پر نہیں ملے ہم کو عمر بھر آسماں دکھائی دیا آئینے کو زمیں پہ رکھا تو آسماں بھی زمیں دکھائی دیا روز دیدہ وروں سے کہتا ہوں تو کہاں تھا کہاں دکھائی دیا اچھے خاصے قفس میں رہتے تھے جانے کیوں آسماں دکھائی دیا اس کو لے کر چلی گئی گاڑی پھر ہمیں کچھ نہیں دکھائی دیا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کوئی ملتا نہیں خدا کی طرح

کوئی ملتا نہیں خدا کی طرح پھرتا رہتا ہوں میں دعا کی طرح غم تعاقب میں ہیں سزا کی طرح تو چھپا لے مجھے خطا کی طرح ہے مریضوں میں تذکرہ میرا آزمائی ہوئی دوا کی طرح ہو رہیں ہیں شہادتیں مجھ میں اور میں چپ ہوں کربلا کی طرح جس کی خاطر چراغ بنتا ہوں گھورتا ہے وہی ہوا کی طرح وقت کے گنبدوں میں رہتا ہوں ایک گونجی ہوئی صدا کی طرح
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سہارے جانے پہچانے بنا لوں

سہارے جانے پہچانے بنا لوں ستونوں پر ترے شانے بنا لوں اجازت ہو تو اپنی شاعری سے ترے دو چار دیوانے بنا لوں ترا سایہ پڑا تھا جس جگہ پر میں اس کے نیچے تہہ خانے بنا لوں ترے موزے یہیں پر رہ گئے ہیں میں ان سے اپنے دستانے بنا لوں ابھی خالی نہ کر خود کو ٹھہر جا میں اپنی روح میں خانے بنا لوں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سارے کردار سو گئے تھک کر

سارے کردار سو گئے تھک کر بس تری داستان چلتی رہی میں لرزتا رہا ہدف بن کر مشق تیر و کمان چلتی رہی الٹی سیدھی چراغ سنتے رہے اور ہوا کی زبان چلتی رہی دو ہی موسم تھے دھوپ یا بارش چھتریوں کی دکان چلتی رہی جسم لمبے تھے چادریں چھوٹی رات بھر کھینچ تان چلتی رہی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جب کوئی زاویہ نہیں ہوتا

جب کوئی زاویہ نہیں ہوتا دیکھنا دیکھنا نہیں ہوتا تیری چوکھٹ پہ بیٹھ جاتا ہوں جب کوئی راستہ نہیں ہوتا وہ جو ہوتا ہے ہر جگہ موجود اس کا کوئی پتہ نہیں ہوتا جو خفا ہو گیا ہو دنیا سے وہ کسی سے خفا نہیں ہوتا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

وہ مسافر سفر سے باہر ہے

وہ مسافر سفر سے باہر ہے جو تری رہ گزر سے باہر ہے پیدا کرتا ہے گھر میں سناٹا وہ جو کہرام گھر سے باہر ہے بام و دیوار و در پریشاں ہیں گھر کی بنیاد گھر سے باہر ہے عشق بکھرا پڑا ہے کمروں میں دست ترتیب گھر سے باہر ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اس سے اس کے بغیر باتیں کیں

اس سے اس کے بغیر باتیں کیں پھر بھی بولے بغیر باتیں کیں ہاتھ میرے اسی لیے تو کٹے ہاتھ جوڑے بغیر باتیں کیں آج تو اس نے بھی ہماری طرح سوچے سمجھے بغیر باتیں کیں میں نے ناراض کر دیا اس کو جھوٹ بولے بغیر باتیں کیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

خوشی سے کب یہ تنکے اڑ رہے ہیں

خوشی سے کب یہ تنکے اڑ رہے ہیں ہوا کے ڈر کے مارے اڑ رہے ہیں کہیں کوئی کماں تانے ہوئے ہے کبوتر آڑے ترچھے اڑ رہے ہیں تمہارا خط ہوا میں اڑ رہا ہے تعاقب میں لفافے اڑ رہے ہیں بہت کہتی رہی آندھی سے چڑیا کہ پہلی بار بچے اڑ رہے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جب ریتیلے ہو جاتے ہیں

جب ریتیلے ہو جاتے ہیں پربت ٹیلے ہو جاتے ہیں توڑے جاتے ہیں جو شیشے وہ نوکیلے ہو جاتے ہیں ناداری میں آغوشوں کے بندھن ڈھیلے ہو جاتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پھر میں زہریلے کارخانوں میں

پھر میں زہریلے کارخانوں میں زندہ رہنے کا کام کرنے لگا صاف انکار کر نہیں پایا وہ مرا احترام کرنے لگا لیلیٰ گھر میں سلائی کرنے لگی قیس دلی میں کام کرنے لگا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آپ دیتے نہیں سزا کوئی

آپ دیتے نہیں سزا کوئی کس بھروسے کریں خطا کوئی میں نے مسجد میں جانا چھوڑ دیا روز مل جاتا تھا خدا کوئی رو رہا ہوں میں بچوں کی مانند اور بہلا نہیں رہا کوئی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کتابت روکنے کا کیا سبب ہے

کتابت روکنے کا کیا سبب ہے کہانی کی اشاعت ہو گئی کیا گھٹائیں پوچھنے کو آ رہی ہیں ہماری چھت کی حالت ہو گئی کیا یہ کیسا جشن ہے اس کی گلی میں کوئی بندش اجازت ہو گئی کیا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پوچھ لیتے وہ بس مزاج مرا

پوچھ لیتے وہ بس مزاج مرا کتنا آسان تھا علاج مرا چارہ گر کی نظر بتاتی ہے حال اچھا نہیں ہے آج مرا میں تو رہتا ہوں دشت میں مصروف قیس کرتا ہے کام کاج مرا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اک حسیں نے دیا ہے درد ایسا

اک حسیں نے دیا ہے درد ایسا زندگی بھر حسیں رہیں گے ہم کچھ نہ کچھ روز ہو رہا ہے کم ایک دن کچھ نہیں رہیں گے ہم خاک اڑائیں گے جا کے صحرا میں یعنی پردہ نشیں رہیں گے ہم
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

چشمِ تر سے نکل نہ جاے کہیں

چشمِ تر سے نکل نہ جاے کہیں غم نیا ہے پھسل نہ جاے کہیں اب توجہ سے سن رہا ہے وہ میرا دکھڑا بدل نہ جاے کہیں کچی دیوار ہے مرے گھر کی تیری تصویر گل نہ جاے کہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جانے دیے نے بولا کیا

جانے دیے نے بولا کیا اور ہوا نے سمجھا کیا جس کے لیے پرواز نہ ہو ایسا آب و دانہ کیا ہم بھی مٹی تم بھی راکھ تیز ہوا کا شکوہ کیا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

ہمارا حال تم بھی پوچھتے ہو

ہمارا حال تم بھی پوچھتے ہو تمھیں معلوم ہونا چاہیے تھا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

وہ جہاں تک دکھائی دیتا ہے

وہ جہاں تک دکھائی دیتا ہے اس سے آگے میں دیکھتا ہی نہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

ٹہلتے پھر رہے ہیں سارے گھر میں

ٹہلتے پھر رہے ہیں سارے گھر میں تیری خالی جگہ کو بھر رہے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

یہ سمجھ لو کہ مر گیا ہوں میں

یہ سمجھ لو کہ مر گیا ہوں میں پھر جو محسوس ہو بتاؤ مجھے
مکمل کلام دیکھیں

فہمی بدایونی کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے