کیٹگریز مینو
ث

ثروت حسین

0کتب
17شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 17 کتب 0 شاعری 17 مضامین 0

ثروت حسین کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

ثروت حسین کی شاعری

17 تخلیقات
اردو غزل

اپنے لیے تجویز کی شمشیر ِ برہنہ

اپنے لیے تجویز کی شمشیر ِ برہنہ اور اس کے لیے شاخ سے اک پھول اتارا لب کھولے پری زاد نے آہستہ سے ثروت جُوں گفتگو کرتا ہے ستارے سے ستارا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اچھا سا کوئی سپنا دیکھو اور مجھے دیکھو

اچھا سا کوئی سپنا دیکھو اور مجھے دیکھو جاگو تو آئینہ دیکھو اور مجھے دیکھو دو ہی چیزیں اس دھرتی میں دیکھنے والی ہیں مٹی کی سندرتا دیکھو اور مجھے دیکھو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارا

بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارا میں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا روشن ہے مری عمر کے تاریک چمن میں اس کنجِ ملاقات میں جو وقت گزارا اپنے لیے تجویز کی شمشیرِ برہنہ اور اس کےلیے شاخ سے اک پھول اتارا لب کھولے پری زاد نے آہستہ سے ثروت جوں گفتگو کرتا ہے ستارے سے ستارا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

میں سو رہا تھا اور مری خواب گاہ میں

میں سو رہا تھا اور مری خواب گاہ میں اک اژدھا چراغ کی لَو کو نگل گیا تنہائی کے الاؤ سے روشن ہوا مکاں ثروت جو دل کا درد تھا نغموں میں ڈھل گیا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اور دیوارِ چمن سے میں کہاں تک جاؤں گا

اور دیوارِ چمن سے میں کہاں تک جاؤں گا پھول تھامے ہاتھ میں اس کے مکاں تک جاؤں گا جل اٹھے گی تِیرگی میں ایک ست رنگی دھنک شاعری کا ہاتھ تھامے میں جہاں تک جاؤں گا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

پری زادوں نے جب وہ تخت رکھا

پری زادوں نے جب وہ تخت رکھا تو ست رنگا دھواں اترا زمیں پر
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

روایت ہے کہ آبائ مکانوں پر ستارہ

روایت ہے کہ آبائ مکانوں پر ستارہ بہت روشن مگر نمناک و افسردہ ملے گا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

آگ سے کھیلنے والے ہیں بہت

آگ سے کھیلنے والے ہیں بہت ان کتابوں کو یہاں رکھیو مت
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آئینے کا سکوت سمندر لگا مجھے

آئینے کا سکوت سمندر لگا مجھے جس سے کلام کرتے ہوئے ڈر لگا مجھے کیا رات تھی وہ پچھلے دسمبر کی دوستو جب چودھویں کا چاند گداگر لگا مجھے اُترا چراغِ سبز لیے جب میں باغ میں پھولوں کا رنگ پہلے سے بہتر لگا مجھے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

پھولوں سے بھرے کنج تو اک خواب ہی ٹھہرے

پھولوں سے بھرے کنج تو اک خواب ہی ٹھہرے یہ سایۂ دیوارِ خزاں ہے مگر اپنا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لہر لہر آوارگیوں کے ساتھ رہا

لہر لہر آوارگیوں کے ساتھ رہا بادل تھا اور جل پریوں کے ساتھ رہا کون تھا میں، یہ تو مجھ کو معلوم نہیں پھولوں، پتوں اور دیوں کے ساتھ رہا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جب شام ہوئی میں نے قدم گھر سے نکالا

جب شام ہوئی میں نے قدم گھر سے نکالا ڈوبا ہوا خورشید سمندر سے نکالا ہر چند کہ اس رہ میں تہی دست رہے ہم سودائے محبت نہ مگر سر سے نکالا جب چاند نمودار ہوا دُور افق پر ہم نے بھی پری زاد کو پتھر سے نکالا اس مردِ شفق فام نے اک اسم پڑھا اور شہزادی کو دیوار کے اندر سے نکالا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

پھول جھڑتے ہیں شفق فام ترے ہونٹوں سے

پھول جھڑتے ہیں شفق فام ترے ہونٹوں سے ایسی باتیں تو پری زاد کیا کرتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

پاؤں ساکت ہو گئے ثروتؔ کسی کو دیکھ کر

پاؤں ساکت ہو گئے ثروتؔ کسی کو دیکھ کر اک کشش مہتاب جیسی چہرۂ دل بر میں تھی
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

کبھی تیغِ تیز سپرد کی ، کبھی تحفۂ گلِ تر دیا

کبھی تیغِ تیز سپرد کی ، کبھی تحفۂ گلِ تر دیا کسی شاہ زادی کے عشق نے مرا دل ستاروں سے بھر دیا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

شہزادی تجھے کون بتائے تیرے چراغ کدے تک

شہزادی تجھے کون بتائے تیرے چراغ کدے تک کتنی محرابیں پڑتی ہیں کتنے در آتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

زرد گلاب اور آئینوں کو چاہنے والی

زرد گلاب اور آئینوں کو چاہنے والی ایسی دھوپ اور سویرا پھر نہیں ہوگا گھایل پنچھی تیرے کنج میں آن گرا ہے اس پنچھی کا دوسرا پھیرا پھر نہیں ہوگا شہزادی ترے ماتھے پر یہ زخم رہے گا لیکن اس کو چومنے والا پھر نہیں ہوگا ثروت تم اپنے لوگوں سے یوں ملتے ہو جیسے ان لوگوں سے ملنا پھر نہیں ہوگا
مکمل کلام دیکھیں

ثروت حسین کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے