کیٹگریز مینو
د

داغ

0کتب
16شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 16 کتب 0 شاعری 16 مضامین 0

داغ کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

داغ کی شاعری

16 تخلیقات
اردو غزل

تری محبت نے مار ڈالا ہزار ایذا سے مجھ کو ظالم

تری محبت نے مار ڈالا ہزار ایذا سے مجھ کو ظالم رلا رلا کر گھلا گھلا کر جلا جلا کر مٹا مٹا کر الٰہی قاصد کی خیر گزرے کہ آج کوچے سے فتنہ گر کے صبا نکلتی ہے لڑکھڑا کر نسیم چلتی ہے تھرتھرا کر
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

لپٹ جاتے ہیں وہ بجلی کے ڈر سے

لپٹ جاتے ہیں وہ بجلی کے ڈر سے الٰہی یہ گھٹا دو دن تو برسے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

یاد آتی ہے اگر ایک نگہِ لطف تری

یاد آتی ہے اگر ایک نگہِ لطف تری بھول جاتا ہوں ترے لاکھ ستم گن گن کر تھا ہمیں ہجر میں اک ایک مہینہ برسوں دن گزارے ہیں ترے سر کی قسم گن گن کر
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

فرشتوں کو بچانا یا الٰہی ایسے تیروں سے

فرشتوں کو بچانا یا الٰہی ایسے تیروں سے کہ رُخ ہے آسماں کی سمت اس برگشتہ مژگاں کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ان آنکھوں کی آنکھوں سے لوں میں بلائیں

ان آنکھوں کی آنکھوں سے لوں میں بلائیں میسر ہے جن کو نظارا تمھارا رکاوٹ نہ ہوتی تو دل ایک ہوتا تمھارا ہمارا، ہمارا تمھارا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

ملاتے ہو اسی کو خاک میں جو دل سے ملتا ہے

ملاتے ہو اسی کو خاک میں جو دل سے ملتا ہے مری جاں چاہنے والا بڑی مشکل سے ملتا ہے کہیں ہے عید کی شادی کہیں ماتم ہے مقتل میں کوئی قاتل سے ملتا ہے کوئی بسمل سے ملتا ہے پس پردہ بھی لیلیٰ ہاتھ رکھ لیتی ہے آنکھوں پر غبار ناتوان قیس جب محمل سے ملتا ہے بھرے ہیں تجھ میں وہ لاکھوں ہنر اے مجمع خوبی ملاقاتی ترا گویا بھری محفل سے ملتا ہے مجھے آتا ہے کیا کیا رشک وقت ذبح اس سے بھی گلا جس دم لپٹ کر خنجر قاتل سے ملتا ہے بظاہر با ادب یوں حضرت ناصح سے ملتا ہوں مرید خاص جیسے مرشد کامل سے ملتا ہے مثال گنج قاروں اہل حاجت سے نہیں چھپتا جو ہوتا ہے سخی خود ڈھونڈ کر سائل سے ملتا ہے جواب اس بات کا اس شوخ کو کیا دے سکے کوئی جو دل لے کر کہے کم بخت تو کس دل سے ملتا ہے چھپائے سے کوئی چھپتی ہے اپنے دل کی بیتابی کہ ہر تار نفس اپنا رگ بسمل سے ملتا ہے عدم کی جو حقیقت ہے وہ پوچھو اہل ہستی سے مسافر کو تو منزل کا پتا منزل سے ملتا ہے غضب ہے داغؔ کے دل سے تمہارا دل نہیں ملتا تمہارا چاند سا چہرہ مہ کامل سے ملتا ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

دی شبِ وصل مؤذن نے اذاں پچھلی رات

دی شبِ وصل مؤذن نے اذاں پچھلی رات ہائے کمبخت کو کس وقت خدا یاد آیا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

دیکھیے کون گرفتارِ بلا ہوتا ہے

دیکھیے کون گرفتارِ بلا ہوتا ہے آج وہ زلف پریشان کیے بیٹھے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کریں کیا بات تجھ سے فتنہ گر اک کھیل ہے تجھ کو

کریں کیا بات تجھ سے فتنہ گر اک کھیل ہے تجھ کو الجھ پڑنا، بگڑنا، رنج کرنا، غصہ ہو جانا رہے ہو جس طرح دل میں رہو نظروں میں بھی یونہی کہاں کی ایسی گھبراہٹ ہے ٹھہرو دم تو لو جانا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

عمر کیوں کر نہ بسر کیجیے غافل ہو کر

عمر کیوں کر نہ بسر کیجیے غافل ہو کر کہ ملا ہے ہمیں اک قطرۂ مے دل ہو کر
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

آ لپٹ جا مرے سینے سے کہ اے بہرِ جمال

آ لپٹ جا مرے سینے سے کہ اے بہرِ جمال کبھی ٹھنڈک بھی تو عاشِق کے جگر تک پہنچے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

میری آغوش سے کیا ہی وہ تڑپ کر نکلے

میری آغوش سے کیا ہی وہ تڑپ کر نکلے ان کا جانا تھا الٰہی کہ یہ جانا دل کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مجھ سا نہ دے زمانے کو پروردگار دل

مجھ سا نہ دے زمانے کو پروردگار دل آشفتہ دل، فریفتہ دل، بے قرار دل یہ صید گاہِ عشق ہے ٹھہرائیے نگاہ صیاد مضطرب سے نہ ہوگا شکار دل
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

چوٹ کھائی دل نے گر کر اس صنم کے عشق میں

چوٹ کھائی دل نے گر کر اس صنم کے عشق میں یا الٰہی خیر ہو یہ شیشۂ پتھر پر گرا نکلی بسم اللہ اس کافر کے منہ سے بے دھڑک آج اس انداز سے یہ عاشقِ مضطر گرا کیا غضب توڑا نگاہ خانما برباد نے خانۂ دل کیا گرا گویا خدا کا گھر گرا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تم ملاؤ گے خاک میں ہم کو

تم ملاؤ گے خاک میں ہم کو دل ملانا نظر نہیں آتا جان جاتی دکھائی دیتی ہے ان کا آنا نظر نہیں آتا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

روز جاتا ہوں نئے رُوپ سے اُس کے در پر

روز جاتا ہوں نئے رُوپ سے اُس کے در پر روز کہتا ہوں نیا نام بدل کر اپنا سخت جانوں کا تو مشکل سے گلا کٹتا ہے پہلے پتھر پہ لگا لیجیے خنجر اپنا
مکمل کلام دیکھیں

داغ کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے