Categories Menu
س

سعید شارق

0کتب
10شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 10 کتب 0 شاعری 10 مضامین 0

سعید شارق کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

سعید شارق کی شاعری

10 تخلیقات
متفرق اشعار

کبھی بٹن ٹوٹتا تو لگتا نہیں تھا مجھ سے

کبھی بٹن ٹوٹتا تو لگتا نہیں تھا مجھ سے اور اب تو میں اپنے زخم بھی خود ہی ٹانکتا ہوں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

خیال چھوڑ دیا ہے فرار ہونے کا

خیال چھوڑ دیا ہے فرار ہونے کا جو اینٹیں گِر چکیں واپس لگاتا رہتا ہوں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عجب نہیں وہ دیا تیرگی سنانے لگے

عجب نہیں وہ دیا تیرگی سنانے لگے تمام عمر جسے روشنی پڑھائی ہے زباں کو ذائقہ، ہاتھوں کو لمس چاہیے تھا نگاہ، شاخ سے وہ سیب توڑ لائی ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شب کے تہہ خانے میں اترا اور اندر رہ گیا

شب کے تہہ خانے میں اترا اور اندر رہ گیا خواب کیا دیکھا کہ میں بھی خواب ہو کر رہ گیا عکس کی بوندیں گریں پھر پتھروں کے کھیت پر آئنہ سرسبز ہوتے ہوتے بنجر رہ گیا چیخ اُٹھنے کے بجائے میں نے یوں دیکھا انھیں زخم شرمندہ ہوا اور درد ششدر رہا گیا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

لگا وہ زخم، نہنگِ ملال سے آخر

لگا وہ زخم، نہنگِ ملال سے آخر پھر اس ندی میں دوبارہ ہرن نہیں اترا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

نیند کے ایک ہی جھونکے سے مکاں خاک ہوا

نیند کے ایک ہی جھونکے سے مکاں خاک ہوا میں نے پلکوں پہ کھڑی کی تھی عمارت اپنی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

وقت کر دے نہ کہیں داغ میں تبدیل مجھے

وقت کر دے نہ کہیں داغ میں تبدیل مجھے دیکھ! بھرتا چلا جاتا ہوں، ابھی چھیل مجھے وہ کبوتر ہوں جو تا دیر نہیں اڑ پاتا جانے کب نوچنے لگ جائے کوئی چیل مجھے کتنی گہرائی ضروری ہے ڈبونے کے لیے؟ ناپتا رہتا ہوں میں جھیل کو اور جھیل مجھے کبھی دیوار سے تصویر اتاری تھی کوئی اب کہیں دیکھوں تو چُبھتی ہے کوئی کیل مجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مجھ کو اندر سے جکڑتا رہا اک دروازہ

مجھ کو اندر سے جکڑتا رہا اک دروازہ اور دروازے کو باہر سے جکڑتا رہا میں جانے کس ہاتھ لگا، کون سا دھاگا، شارق اک سِرا کھنچتا رہا اور اُدھڑتا رہا میں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تری تنہائی گئی، پھر مری تنہائی گئی

تری تنہائی گئی، پھر مری تنہائی گئی کتنا نقصان ہوا مجھ کو ترے آنے سے کھینچتے کھینچتے تھک جاتے ہیں بازو، شارق کیسی چادر ہے! سرکتی ہی نہیں شانے سے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

تعمیرِ خرابہ ہو کہ مسماریِ دُنیا

تعمیرِ خرابہ ہو کہ مسماریِ دُنیا کوئی نہ کوئی کام لگا رہتا ہے مجھ میں
مکمل کلام دیکھیں

سعید شارق کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
Install App
For a faster and easier reading experience