کیٹگریز مینو
قرآناً عجباً فہم القرآن مکمل سیریز
ڈاؤن لوڈ لنک 10 سیکنڈ میں ظاہر ہوگا...
19 1
اسلامی کتب URDU

قرآناً عجباً فہم القرآن مکمل سیریز

مصنف: نگہت ہاشمی

صفحات
غیر معلوم
فائل سائز
PDF
سالِ اشاعت
2026
کتاب کا خلاصہ
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہے اور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی انسانی نسلوں کی رشد و ہدایت کے لیے کافی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری، علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کے حامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح و توضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔ لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔ قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر، ترجمہ، معانی، تفہیم و تسہیل کا اور تدریس و تعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہا ہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے، رنگوں اور علامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کے فہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے کے لیے عربی زبان اور اس کے قواعد پر مشتمل نصاب سازی کے اسالیب اپنائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم و تدریس اور تصنیف کے ذریعے کوششیں اور کاوشیں کیں۔ فہم قرآن کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل، النور انٹرنیشنل، ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ، اسلامک انسٹی ٹیوٹ، دارالفلاح، لاہور وغیرہ اور بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور) کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب قرآنا عجبا (مکمل تیس پارے) خواتین کی تعلیم و تربیت کے معروف ادارے النور انٹرنیشنل کی بانی و سرپرست محترمہ نگہت ہاشمی صاحبہ کی مرتب شدہ ہے۔ انہوں نے اسے سوال و جواب کی صورت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہر آیت کے اہم پہلوؤں کو سوال کی صورت میں اٹھایا ہے اور نکات کی صورت میں ان کا جواب قرآن حکیم ہی سے لینے کی کوشش کی ہے۔ کیونکہ سوال و جواب کے انداز میں سیکھنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔ انسان کو سوالوں کے جواب مل جائیں تو اطمینان ہوجاتا ہے اور دل جمتا ہے۔ قرآن کو اس انداز میں پڑھ کر ہر وہ شخص فائدہ اٹھا سکتا ہے جو قرآن کے راستے کا مسافر بننا چاہتا ہے۔
آن لائن مطالعہ
مکمل ریڈر کھولیں
قارئین کے تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں ہے۔ پہلے تبصرہ نگار بنیں!

App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے