Categories Menu
اردو غزل New

خودی کی شوخی و تندی میں کبر و ناز نہیں

علامہ اقبال

خودی کی شوخی و تندی میں کبر و ناز نہیں
جو ناز ہو بھی تو بے لذت نیاز نہیں
نگاہ عشق دل زندہ کی تلاش میں ہے
شکار مردہ سزاوار شاہباز نہیں
مری نوا میں نہیں ہے ادائے محبوبی
کہ بانگ صور سرافیل دل نواز نہیں
سوال مے نہ کروں ساقی فرنگ سے میں
کہ یہ طریقہ رندان پاک باز نہیں
ہوئی نہ عام جہاں میں کبھی حکومت عشق
سبب یہ ہے کہ محبت زمانہ ساز نہیں
اک اضطراب مسلسل، غیاب ہو کہ حضور
میں خود کہوں تو مری داستاں دراز نہیں
اگر ہو ذوق تو خلوت میں پڑھ زبور عجم
فغان نیم شبی بے نوائے راز نہیں

Published November 13, 2026 · 7 views

Details

Poet: علامہ اقبال
Type: اردو غزل
Tags: غزل، کلاسیکی شاعری، اقبال
Views: 7
Likes: 0
علامہ اقبال

علامہ اقبال

’’اقبال کی شاعری تصوّرات کی شاعری ہے۔ لیکن جو صفت تصوّرات کو شاعری بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اقبال تشبیہوں، استعاروں اور مخصوص علامتوں کے ذریعہ اپنے افکار کو مخصوص شکل میں پیش کرتے ہیں جس کا  تقاضہ ہے کہ  افکار کے حسّی متبادل تلاش کئے جائیں تا کہ افکار کو جذبہ کی سطح پر لایا جا سکے اور فکر محض خشک فکر نہ رہ کر اک حسّی اور ذہنی تجربہ بن جائے اور اک مخصوص نوعیت کے ادراک کی شکل اختیار کر لے۔ یہی بات کم و بیش علامتوں کے انتخاب میں بھی سامنے آتی ہے۔‘‘ اقبال اک عہد شناس اور عہد ساز شاعر تھے۔ ان کی شاعری اک مخصوص نظام فکر سے روشنی حاصل کرتی ہے،  جو انھوں نے مشرق و مغرب  کے سیاسی، تہذیبی، معاشرتی اور رو

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by علامہ اقبال.

When was this poem published?

Published on November 13, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

More by علامہ اقبال

Related poetry

WhatsApp
App Icon
Install App
For a faster and easier reading experience