کیٹگریز مینو
Rekhta Downloader
Coming Soon
نظم

متاعِ بے بہا ہے درد و سوزِ آرزو مندی

علامہ اقبال

متاعِ بے بہا ہے ، درد و سوزِ آرزو مندی
مقامِ بندگی دے کر نہ لُوں شانِ خداوندی
تیرے آزاد بندوں کی ، نہ یہ دُنیا، نہ وہ دُنیا
یہاں مَرنےکی پابندی وہاں جینے کی پابندی
حجاب اکسیر ہے ، آوارہِ کوئے محبت کو
میری آتش کو بھڑکاتی ہے تیری دیر پیوندی
گزر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاباں میں
کہ شاہیں کے لئے ذِلّت ہے، کارِ آشیاں بندی
یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی؟
سکھائے کس نے اسماعیل کو آدابِ فرزندی؟
زیارت گاہِ عزم و ہمت ہے ، لحد میری
کہ خاکِ راہ کو میں نے بتایا ، رازِ الوندی
میری مشاطگی کی کیاضرورت حُسنِ معنی کو
کہ فطرت خُودبخود کرتی ھے لالےکی حِنا بندی

Published September 3, 2026 · Updated November 13, 2026 · 14 views

Details

Poet: علامہ اقبال
Type: نظم
Views: 14
Likes: 0
علامہ اقبال

علامہ اقبال

’’اقبال کی شاعری تصوّرات کی شاعری ہے۔ لیکن جو صفت تصوّرات کو شاعری بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اقبال تشبیہوں، استعاروں اور مخصوص علامتوں کے ذریعہ اپنے افکار کو مخصوص شکل میں پیش کرتے ہیں جس کا  تقاضہ ہے کہ  افکار کے حسّی متبادل تلاش کئے جائیں تا کہ افکار کو جذبہ کی سطح پر لایا جا سکے اور فکر محض خشک فکر نہ رہ کر اک حسّی اور ذہنی تجربہ بن جائے اور اک مخصوص نوعیت کے ادراک کی شکل اختیار کر لے۔ یہی بات کم و بیش علامتوں کے انتخاب میں بھی سامنے آتی ہے۔‘‘ اقبال اک عہد شناس اور عہد ساز شاعر تھے۔ ان کی شاعری اک مخصوص نظام فکر سے روشنی حاصل کرتی ہے،  جو انھوں نے مشرق و مغرب  کے سیاسی، تہذیبی، معاشرتی اور رو

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by علامہ اقبال.

When was this poem published?

Published on September 3, 2026.

What type of poetry is this?

This is نظم poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

More by علامہ اقبال

Related poetry

WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے