Categories Menu
Ahmed Raza Khan barelvi

Ahmed Raza Khan barelvi

بیسویں صدی کے مجدد ، نامور حنفی فقیہ ، محدث ، نعت گو شاعر
1856ء – 1921ء
شاعری فقہ فتاویٰ
اعلی حضرت امام احمد رضا خان (14 جون 1856ء – 28 اکتوبر 1921ء) بیسویں صدی عیسوی کے مجدد، نامور حنفی فقیہ، محدث، اصولی، نعت گو شاعر، علوم نقلیہ وعقلیہ کے ماہر، سلسلہ قادریہ کے شیخ، عربی، فارسی اور اردو کی کثیر کتابوں کے مصنف[8] جن میں مشہور ترجمہ قرآن کنزالایمان، فتاوی کا مجموعہ فتاویٰ رضویہ اور نعتیہ دیوان حدائق بخشش مشہور ہیں۔ احمد رضا خان|اعلحضرت نے شدت سے تقلید اور حنفیت کا دفاع کیا سلسلۂ حدیث میں شاہ ولی اللہ اور عبد الحق محدث دہلوی سے استفادہ کیا اور فقہ میں سند اجازت شیخ عبد الرحمن حنفی مکی سے حاصل کی، جن کا سلسلہ عبد اللہ بن مسعود تک پہنچتا ہے۔
کثرت سے فقہی مسائل پر رسائل اور عقائد و اعمال کی اصلاح کے لیے کتابیں تصنیف کیں، ریاضی اور فلکیات کے علاوہ سائنس کے دیگر کئی موضوعات پر علمی اور مذہبی نکتہ نظر سے اپنی آرا پیش کیں۔ بریلی میں منظر اسلام کے نام سے اسلامی جامعہ قائم کی۔ احمد رضا خان کو اعلیٰ حضرت، امام اہل سنت اور حسان الہند جیسے القاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال 25 صفر کو احمد رضا خان کا عرس منایا جاتا ہے۔
1کتب
0شاعری
0مضامین
تمام تخلیقات 1 کتب 1 شاعری 0 مضامین 0

Ahmed Raza Khan barelvi کی کتب

1 کتب
فتاویٰ رضویہ جدید مکمل

فتاویٰ رضویہ جدید مکمل

مطالعہ کریں
App Icon
Install App
For a faster and easier reading experience