کیٹگریز مینو
Rekhta Downloader
Coming Soon
ر

راشد علی مرکھیانی

0کتب
9شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 9 کتب 0 شاعری 9 مضامین 0

راشد علی مرکھیانی کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

راشد علی مرکھیانی کی شاعری

9 تخلیقات
متفرق اشعار

کب سے پڑا ہوا تھا سرِ راہ بے خبر

کب سے پڑا ہوا تھا سرِ راہ بے خبر ٹھوکر لگا کے تم نے خبردار کردیا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

اس شخص کی حسین نگاہوں کو چھوڑ کر

اس شخص کی حسین نگاہوں کو چھوڑ کر دنیا میں حسن خام خیالی ہے دوستا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جانے کیسی مشکل سر پر آ پہنچی

جانے کیسی مشکل سر پر آ پہنچی دیواروں کی اوٹ سے سایہ جاتا ہے شاید خود کو دیکھوں تو پہچانوں میں آئینے سے روز ملایا جاتا ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

تیری خوشبو نے مری آنکھ کو بینائی دی

تیری خوشبو نے مری آنکھ کو بینائی دی تیرے ہونے نے بتایا کہ نظر آتا ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

ہم کبھی وصل کے پیمان نہیں باندھیں گے

ہم کبھی وصل کے پیمان نہیں باندھیں گے ایک دوجے سے بچھڑ جائیں گے آسانی سے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

تمھیں یقینِ محبت نہیں ہے؟ حیرت ہے

تمھیں یقینِ محبت نہیں ہے؟ حیرت ہے خدا کا حکم محبت ہے کن محبت ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عجیب طرح کا پھیلا ہے زہر منظر میں

عجیب طرح کا پھیلا ہے زہر منظر میں اتر گیا ہے کنارے سے غم سمندر میں ترے لیے تو فقط ہجر کی صعوبت ہے بکھر گئی ہے مری کائنات پل بھر میں بُجھے چراغ تو دل طاق پر نظر آیا تمام رات رہی روشنی مرے گھر میں ہماری آنکھ بھی پھڑکے تو خوف کھاتے ہیں لکھا ہے ایسا کوئی سانحہ مقدر میں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

جی چاہتا ہے صرف تجھے دیکھتا رہوں

جی چاہتا ہے صرف تجھے دیکھتا رہوں ویسے میں یوں ہی بارِ دگر دیکھتا نہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

میں کبھی ہاتھ میں تعبیر لیے پھرتا تھا

میں کبھی ہاتھ میں تعبیر لیے پھرتا تھا اب مرے پاس کوئی ہاتھ دکھانے کا نہیں اب تو چاہے تو مجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے میں ترے اور کسی کام تو آنے کا نہیں تم سے بھرپور محبت ہے وگرنہ مرے دوست رنج تم نے جو دیا ہے وہ بھلانے کا نہیں
مکمل کلام دیکھیں

راشد علی مرکھیانی کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے