کیٹگریز مینو
ش

شکیل اعظمی

0کتب
21شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 21 کتب 0 شاعری 21 مضامین 0

شکیل اعظمی کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

شکیل اعظمی کی شاعری

21 تخلیقات
اردو غزل

آ بھی جاتے تو پلٹ کر نہیں جانے دیتا

آ بھی جاتے تو پلٹ کر نہیں جانے دیتا کل وہ سیلاب ہمیں گھر نہیں جانے دیتا کتنے مجبور تھے ہم اندھے سفر پر اب کے آنکھ لے جاتے تو منظر نہیں جانے دیتا سوچتا ہوں کہ کہیں دور نکل جاوں مگر اس کی آنکھوں کا سمندر نہیں جانے دیتا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

فلک پہ رہتا تھا لیکن زمیں پہ ملتا تھا

فلک پہ رہتا تھا لیکن زمیں پہ ملتا تھا کبھی کبھار وہ ہم کو یہیں پہ ملتا تھا تمہارے بعد سحر کی شبیہ ایسی تھی گمان تیرہ شبی بھی یقیں پہ ملتا تھا شکیل گاوں کو چھوڑے تو اک زمانہ ہوا یہ یاد ہے کہ کوئی تھا کہیں پہ ملتا تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

رات بھی آ کے گئی دن بھی ٹھکانے سے لگا

رات بھی آ کے گئی دن بھی ٹھکانے سے لگا کس قدر وقت بچھڑنے میں زمانے سے لگا مل بھی سکتا ہے اگر ڈھونڈنے نکلا جاے آج یونہی تری تصویر بنانے سے لگا جیسے اس شخص میں میرا بھی کوئی حصہ ہو بے سبب اس کی طرف ہاتھ بڑھانے سے لگا بوجھ دیوار پہ بھیگی ہوئی چھت کا ہے بہت گھر کا دروازہ بھی اس بار لگانے سے لگا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

وار ہلکا تھا مگر گھاو بہت آیا ہے

وار ہلکا تھا مگر گھاو بہت آیا ہے آئینہ دیکھ کے بکھراو بہت آیا ہے اس نے چہرے پہ ملے ہیں مرے جھوٹے آنسو پل سستا تھا مگر بھاو بہت آیا ہے آسماں بھی اسے سنتا ہے کھلے کانوں سے اس کی آواز میں بکھراو بہت آیا ہے اس کے ہونٹوں پہ بھی موسم نہ رہا پہلے سا میری آنکھوں میں بھی بدلاو بہت آیا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

چولھے میں پھونک مار کہ جل جائیں لکڑیاں

چولھے میں پھونک مار کہ جل جائیں لکڑیاں آنکھیں بہت اداس ہیں گھر میں دھواں نہ کر میں اپنے آئینے سے نکل کر نہ آوں گا ہر چلتی پھرتی چیز پہ میرا گماں نہ کر
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بستی میں ایک گوشہء ویران ہی تو تھا

بستی میں ایک گوشہء ویران ہی تو تھا پھٹ بھی گیا تو کیا ہے گریبان ہی تو تھا ماتم گذشتہ رات کی چوری کا کیا کریں کمرے میں ایک میر کا دیوان ہی تو تھا آنکھوں سے یہ سراب بھی بچ کر نکل گیا ٹوٹا جو رات کانچ کا پیمان ہی تو تھا مانا کہ دل کے ہاس سے گزرا مگر شکیل آخر وہ ایک لمحہء انجان ہی تو تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مری صدا ہی مری نیند توڑ دیتی ہے

مری صدا ہی مری نیند توڑ دیتی ہے نہ جانے خواب میں کس کو پکارتا ہوں میں خیال یار ہے اک بحر بیکراں کی طرح ذرا سا سوچا تھا اور ڈوب سا گیا ہوں میں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

غلط ہوا کہ فلک کو خفا نہ کرنا تھا

غلط ہوا کہ فلک کو خفا نہ کرنا تھا زمیں کے حق میں ہمیں فیصلہ نہ کرنا تھا اب اس سے رسم دعا و سلام بھی نہ رہی تعلقات میں اتنا خلا نہ کرنا تھا اے زندگی جو تجھے مارنا ہی تھا ہم کو تو پال پوس کے اتنا بڑا نہ کرنا تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کوئی بھی رسم ہو سر پر نہیں اٹھاتے ہم

کوئی بھی رسم ہو سر پر نہیں اٹھاتے ہم نماز پڑھتے ہیں ٹوپی نہیں لگاتے ہم دکھوں کو جیتے ہیں اور جی کے خلق کرتے ہیں اب اپنی موت پہ ماتم نہیں مناتے ہم سزا ملی ہے ہمیں روشنی میں رہنے کی کہ سوتے وقت بھی بتی نہیں بجھاتے ہم
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بکھیرتا ہوں اجالے مکاں کے باہر بھی

بکھیرتا ہوں اجالے مکاں کے باہر بھی مرا سفر ہے مرے کارواں کے باہر بھی ندی سے نکلے تو آندھی نے آ لیا ہم کو وہی بہاو ہے آب رواں کے باہر بھی تمام رات ستاروں کے ساتھ رہتا ہے کہ چاند آے کبھی آسماں کے باہر بھی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کبھی کبھی جو تو بیگانہ لگنے لگتا ہے

کبھی کبھی جو تو بیگانہ لگنے لگتا ہے تمام شہر ہی ویرانہ لگنے لگتا ہے کسی کے لمس کو محسوس کر کے دیکھ ذرا تمام جسم ہی میخانہ لگنے لگتا ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

ایسی سردی ہے کہ اس بار مرے ہاتھوں سے

ایسی سردی ہے کہ اس بار مرے ہاتھوں سے ڈر رہا ہوں کہ ترا لمس نہ کھونے لگ جائے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

خود کو اتنا بھی مت بچایا کر

خود کو اتنا بھی مت بچایا کر بارشیں ہوں تو بھیگ جایا کر کام لے کچھ حسین ہونٹوں سے باتوں باتوں میں مسکرایا کر چاند لا کر کوئی نہیں دے گا اپنے چہرے سے جگمگایا کر دھوپ مایوس لوٹ جاتی ہے چھت پہ کپڑے سکھانے آیا کر کون کہتا ہے دل ملانے کو کم سے کم ہاتھ تو ملایا کر
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کوئی تو ہو جو سفر کی تھکان لے جائے

کوئی تو ہو جو سفر کی تھکان لے جائے بدن کی فصل پکے تو لگان لے جائے کبھی کبھار ہمیں بھی کسی پری کی طرف کوئی کہانی کوئی داستان لے جائے رہے جو بند تو کھڑکی کے پیچھے کچھ بھی نہ ہو کُھلے تو صرف تری سمت دھیان لے جائے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

یہ تجربہ بھی ہوا سردیوں کی راتوں میں

یہ تجربہ بھی ہوا سردیوں کی راتوں میں میں سو گیا تو مجھے اوڑھنے لحاف آیا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

درد میں شدت احساس نہیں تھی پہلے

درد میں شدت احساس نہیں تھی پہلے زندگی رام کا بن باس نہیں تھی پہلے ہم بھی سو جاتے تھے معصوم فرشتوں کی طرح اور یہ رات بھی حساس نہیں تھی پہلے ہم نے اس بار تجھے جسم سے ہٹ کر سوچا شاعری روح کی عکاس نہیں تھی پہلے تیری فرقت ہی اداسی کا سبب ہے اب کے تیری قربت بھی ہمیں راس نہیں تھی پہلے تیری آنکھوں نے کہیں کا نہیں رکھا ہم کو اتنی شدت کی ہمیں پیاس نہیں تھی پہلے راہ چلتے ہوئے ہم مڑ کے نہیں دیکھتے تھے راستے میں تری بو باس نہیں تھی پہلے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پھول کا شاخ پہ آنا بھی برا لگتا ہے

پھول کا شاخ پہ آنا بھی برا لگتا ہے تو نہیں ہے تو زمانہ بھی برا لگتا ہے ذائقہ جسم کا آنکھوں میں سمٹ آیا ہے اب تجھے ہاتھ لگانا بھی برا لگتا ہے میں نے روتے ہوۓ دیکھا ہے علی بابا کو بعض اوقات خزانہ بھی برا لگتا ہے اب بچھڑ جا کہ بہت دیر سے ہم ساتھ میں ہیں پیٹ بھر جاۓ تو کھانا بھی برا لگتا ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

گلی کے موڑ سے آواز دے کے لوٹ آیا

گلی کے موڑ سے آواز دے کے لوٹ آیا تمام رات اسے بےقرار رہنے دیا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

کچھ دنوں کے لیے منظر سے اگر ہٹ جاو

کچھ دنوں کے لیے منظر سے اگر ہٹ جاو زندگی بھر کی شناسائی چلی جاتی ہے!
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

دھواں دھواں ہے فضا روشنی بہت کم ہے

دھواں دھواں ہے فضا روشنی بہت کم ہے سبھی سے پیار کرو زندگی بہت کم ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

کہیں تو ختم ہو آ کر یہ میری بے دینی

کہیں تو ختم ہو آ کر یہ میری بے دینی کبھی تو مجھ کو ترا معتقد کرے کوئی
مکمل کلام دیکھیں

شکیل اعظمی کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے