کیٹگریز مینو
د

دانیال طریر

0کتب
9شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 9 کتب 0 شاعری 9 مضامین 0

دانیال طریر کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

دانیال طریر کی شاعری

9 تخلیقات
اردو غزل

پہلے سفر کے واسطے صحرا دیا مُجھے

پہلے سفر کے واسطے صحرا دیا مُجھے پھر خود سراب بن گیا دھوکہ دیا مُجھے کس باڑ میں لپیٹ دیا میری روح کو کوشش نے بھی چھڑانے کی زخما دیا مُجھے میں چاند بن کے سوچتا رہتا ہوں ساری رات کالے گگن پہ کس لئے لٹکا دیا مُجھے میں نے اُٹھا کے طاق سے دے مارا خاک پر آنکھیں دکھا رہا تھا یہ جلتا دیا مُجھے میں بہہ رہا تھا بہتی ہواؤں کے ساتھ ساتھ پھر حبس کر دیا مُجھے ٹھہرا دیا مُجھے لگتی ہے جسم پر منوں مٹی پڑی ہوئی شائید طریر لوگوں نے دفنا دیا مُجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اپنا گھر بھی ڈھونڈ نہ پاتے، کھو جاتے

اپنا گھر بھی ڈھونڈ نہ پاتے، کھو جاتے جگنو اندھیرا بن سکتے تھے، نہیں بنے خواب جزیرہ بن سکتے تھے نہیں بنے ہم بھی قصہ بن سکتے تھے نہیں بنے ہم دو چار محبت لکھنے والے لوگ دنیا جیسا بن سکتے تھے! نہیں بنے!
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شیلف پہ الٹا کر کے رکھ دو اور بسرا دو

شیلف پہ الٹا کر کے رکھ دو اور بسرا دو گل دانوں میں پھول سجاؤ، خواب کا کیا ہے ایک کباڑی گلیوں گلیوں واج لگائے راکھ خریدو، آگ کے بھاؤ، خواب کا کیا ہے !!
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شجر نہیں تھا وہ گوتم کھڑا تھا رستے میں

شجر نہیں تھا وہ گوتم کھڑا تھا رستے میں اور اس کا سایہ سوالات کا بنا ہوا تھا میں جل پری کے لیے جل تلاش کرنے گیا پلٹ کے آیا تو برسات کا بنا ہوا تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تجھ کو چھونے کے لیے گھاس پہ رکھوں گا میں ہاتھ

تجھ کو چھونے کے لیے گھاس پہ رکھوں گا میں ہاتھ اور شبنم سے چمک لے کے تجھے دیکھوں گا تیری آنکھوں کی اجازت سے اٹھیں گی پلکیں دیکھنے کا تجھے حق لے کے تجھے دیکھوں گا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پھینک دے ذات کے باہر نہ روانی سے مجھے

پھینک دے ذات کے باہر نہ روانی سے مجھے ڈر لگا رہتا ہے اس آنکھ کے پانی سے مجھے ریت پر بہتی ہوئی کشتی کو معلوم نہیں ہول آتا ہے مسافت کی گرانی سے مجھے شام ِپژمردہ کی تصویر بنائی تھی بنی ؟ لفظ کی لَو میں چمکتے ہوئے معنی سے مجھے ایک مٹی کے کٹورے میں لہو کی بوندیں واقعے کی سمجھ آئی ہے نشانی سے مجھے غار کے چاروں طرف غار ہیں لا وقت کے غار فرق پڑتا ہی نہیں نقل مکانی سے مجھے اپنے اندر کسی بیٹھک میں ہوں بیٹھا ہوا میَں اور فرصت ہے کہاں فاتحہ خوانی سے مجھے میرے کردار کے بارے مجھے کچھ کہنا ہے تو اگر کاٹ نہ دے اپنی کہانی سے مجھے اپنی نظموں میں پڑی ملتی ہے ابو کی غزل پھول مل جاتا ہے اوراقِ خزانی سے مجھے میں نے تصویر کوئی دیکھی ہے آئینہ نہیں یاد آئی ہے نئی شکل پرانی سے مجھے تیرے دو چار دوپٹوں کی مہک آتی ہے باغ میں چلتے ہوئے رات کی رانی سے مجھے حوت ہوتے ہوئے سرطان مجھے کھا بیٹھا جنگ کرنی ہے کبھی برجوں کے بانی سے مجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تیرگی جسم سے لپٹی رہی لیکن پھر بھی

تیرگی جسم سے لپٹی رہی لیکن پھر بھی رات کی آنکھ سے کاجل نہیں اترا مجھ میں میرے اندر کے اجالے کی چمک سے ڈر کر غم کا پھیلا ہوا جنگل نہیں اترا مجھ میں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

یہ طلسمات کی دنیا ہے یہاں کیا معلوم

یہ طلسمات کی دنیا ہے یہاں کیا معلوم ایک دن مصر کے اہرام کو پر لگ جائیں لوحِ افلاک پہ بادل مجھے خوش خط لکھیں تو پکارے تو میرے نام کو پر لگ جائیں
مکمل کلام دیکھیں
نظم

نظم

تمام دکھ ہے تو کیا زمینوں میں آسمانوں میں کوئی کوئی سرِ نہاں نہیں ہے اگر کہیں ہے تو وہم ہے، خواب ہے، گماں ہے وگرنہ سرّ ِ نہانہ دکھ ہے ازل سے تابہ ابد یہ سارا زمانہ دکھ ہے جو میں نے بچپن سے ماں کی چھاتی سے پی لیا تھا، وہ شیر دکھ ہے یہ دکھ وہ شے ہے کہ جس کا اسم_صغیر دکھ ہے یہ دکھ وہ شے ہے کہ جس کا اسم_کبیر دکھ ہے یہ میں نہیں ہوں یہ اپنے اندر جنم جنم کا اسیر دکھ ہے یہ صبح دکھ ہے یہ شام دکھ ہے تمام دکھ ہے وہ بھید کہ جس کی تلاش میں صد ہزار صدیاں سفر کیا ہے وہ بھید دکھ ہے وہ نام دکھ ہے تو اس کا مطلب ہے عید دکھ ہے، مرے جتن کی نوید دکھ ہے جو کائناتوں کے قفل ابجد ہے۔ ان کی گویا قلید دکھ ہے جو طے کیا ہے وہ دکھ ہی دکھ ہے، مگر ابھی تو مزید دکھ ہے بزن سے آب_قدیم کی ساحلوں تلک جو ہوا ہے دکھ ہے سمندرا کی صدا بھی دکھ ہے تری طرح کیا مری زمیں کا خدا بھی دکھ ہے یہ وہ حقیقت ہے جو سنے گا وہ زندگی بھر دکھی رہے گا خدا مری نظم کیوں پڑھے گا
مکمل کلام دیکھیں

دانیال طریر کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے