کیٹگریز مینو
س

سلیم کوثر

0کتب
43شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 43 کتب 0 شاعری 43 مضامین 0

سلیم کوثر کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

سلیم کوثر کی شاعری

43 تخلیقات
متفرق اشعار

جو مفلسی کے دنوں میں بچھڑ گیا مجھ سے

جو مفلسی کے دنوں میں بچھڑ گیا مجھ سے اسے تلاش کروں گا میں نوکری کی طرح
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

کبھی جو حد سے بڑھے دل میں تیری یاد کا حبس

کبھی جو حد سے بڑھے دل میں تیری یاد کا حبس کھلی فضا میں تجھے گنگنانے لگتے ہیں!
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مجھے بگاڑنے والے تو آ کے دیکھ ذرا

مجھے بگاڑنے والے تو آ کے دیکھ ذرا ترے خیال کو میں کس طرح سنوارتا ہوں ہر ایک عشق میں محسوس یہ ہوا ہے مجھے کہ جیسے پچھلی محبت کا قرض اتارتا ہوں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

یاد کا زخم بھی ، ہم تُجھ کو نہیں دے سکتے

یاد کا زخم بھی ، ہم تُجھ کو نہیں دے سکتے دیکھ کس عالمِ غربت میں ، مِلے ہیں تُجھ سے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

اک دل تھا اس کی نذر کیا میں نے اور اب

اک دل تھا اس کی نذر کیا میں نے اور اب مجھ میں دھڑک رہا ہے کوئی دل کے بعد بھی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

رات اک ٹوٹے ہوئے چاند کو گھر لایا تھا

رات اک ٹوٹے ہوئے چاند کو گھر لایا تھا جوڑنے بیٹھا تو خورشید نکل آیا تھا یہ جو دم سادھے ہوئے دشت کی تنہائی ہے میں یہاں پہلے پہل آیا تو گھبرایا تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جو ہمسفر تھے خلا میں بکھر گئے سارے

جو ہمسفر تھے خلا میں بکھر گئے سارے مگر زمیں کی طرف آسماں سے میں آیا ہجوم تھا ترے عشّاق کا سرِ مقتل کہ رقص کرتا ہوا درمیاں سے میں آیا ستارے رکھتا ہوا فرشِ خواب پر تری سمت اُتر کے کشتئ آبِ رواں سے میں آیا ارادے سے نہیں آیا تری طرف دنیا فریبِ گردشِ ہفت آسماں سے میں آیا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تجھے تو خیر کٹھن مرحلوں کا سامنا ہے

تجھے تو خیر کٹھن مرحلوں کا سامنا ہے مجھے تو راہ کی آسانیاں ستاتی ہیں یہ کائنات ہے نیندوں کی راہ داری،جہاں طلسمِ خواب کی حیرانیاں جگاتی ہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

میں اُس کو دیکھ بھی سکتا ہوں چُھو بھی سکتا ہوں

میں اُس کو دیکھ بھی سکتا ہوں چُھو بھی سکتا ہوں خیال و خواب کی حد سے تو ماورا نہیں وہ
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

وہ پرندہ جسے پرواز سے فرصت ہی نہ تھی

وہ پرندہ جسے پرواز سے فرصت ہی نہ تھی آج تنہا ہے تو دیوار پہ آ بیٹھا ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

جیسے دنیا میں ہمیں اور کوئی کام نہیں

جیسے دنیا میں ہمیں اور کوئی کام نہیں ڈھونڈتے پھرتے ہیں اک شخص کو بے کار میں ہم
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

مِرے خدا، انھیں توفیق دے محبت کی

مِرے خدا، انھیں توفیق دے محبت کی کہ میرے لوگ مرے خواب کم ہی جانتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

یہی ہے نا تمہیں ہم سے بچھڑ جانے کی جلدی ہے

یہی ہے نا تمہیں ہم سے بچھڑ جانے کی جلدی ہے کبھی ملنا، تمھارے مسئلے کا حل نکالیں گے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لہر ہی کوئی اٹھی اور نہ لگن لے آئی

لہر ہی کوئی اٹھی اور نہ لگن لے آئی تیری دیوار کے سائے میں تھکن لے آئی پہلے بارش نے دریچوں میں ترے خواب رکھے پھر کہیں سے تری خوشبوئے بدن لے آئی
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

دیکھنا یہ ہے لہو بولتا ہے کب، ورنہ

دیکھنا یہ ہے لہو بولتا ہے کب، ورنہ خلقتِ شہر تو آواز اٹھانے سے رہی
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

میں چیختا رہا کچھ اور بھی ہے میرا علاج

میں چیختا رہا کچھ اور بھی ہے میرا علاج مگر یہ لوگ تمہارا ہی نام لیتے رہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مجھے بتاؤ، مکاں سے کہ لا مکاں سے ملا

مجھے بتاؤ، مکاں سے کہ لا مکاں سے ملا میں خود کو مل نہیں پایا، تمھیں کہاں سے ملا پھر اس کے بعد مجھے نیند ہی نہیں آئی میں جاگتے میں کہیں خوابِ رائیگاں سے ملا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

وہ دو قدم ہی کا ہو فاصلہ کہ عمروں کا

وہ دو قدم ہی کا ہو فاصلہ کہ عمروں کا کسی کا ساتھ نبھا کر خوشی تو ہوتی ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

یہ لوگ ذات کے محصور کرنے والے لوگ

یہ لوگ ذات کے محصور کرنے والے لوگ مکا‍ں بناتے ہیں اور کھڑکیاں نہیں رکھتے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

سپردگی بھی سنبھالے نہیں سنبھلتی ہے

سپردگی بھی سنبھالے نہیں سنبھلتی ہے یہ کیسے عالمِ وحشت میں تُو ملا ہے مجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

وہ جو آئے تھے بہت منصب و جاگیر کے ساتھ

وہ جو آئے تھے بہت منصب و جاگیر کے ساتھ کیسے چپ چاپ کھڑے ہیں تری تصویر کے ساتھ صرف زنداں کی حکایت پہ ہی موقوف نہیں ایک تاریخ سفر کرتی ہے زنجیر کے ساتھ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اگر میں سورج کے ساتھ ڈھلنے سے بچ گیا تو

اگر میں سورج کے ساتھ ڈھلنے سے بچ گیا تو کہاں گزاروں گا شام سوچا ہوا ہے میں نے یہی نہیں یاد آ رہا بھیجنا ہے کس کو بہت دنوں پیام سوچا ہوا ہے میں نے شُروع کرنے کا وقت ہی تو نہیں ہے ورنہ کہانی کا اختتام، سوچا ہوا ہے میں نے مرا عدو میرا دوست بن جائے گا بالآخر سلیم وہ انتقام سوچا ہوا ہے میں نے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

دُھوپ اوڑھے ہوئے بیٹھا ہوا ہے

دُھوپ اوڑھے ہوئے بیٹھا ہوا ہے ایک سایہ تری دیوار کے ساتھ
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

کسی خلا کو کبھی پُر نہیں کیا اُس نے

کسی خلا کو کبھی پُر نہیں کیا اُس نے کہ وہ ہمیشہ خلا کو خلا سے بھرتا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پیام ہوتے ہیں آزردگانِ عشق کے نام

پیام ہوتے ہیں آزردگانِ عشق کے نام سو بارشوں میں نہا کر خوشی تو ہوتی ہے دلوں کا بھید خدا جانتا ہے پھر بھی سلیم کسی سے ہاتھ ملا کر خوشی تو ہوتی ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

ہر پل کسی خیال کی حیرت کو سوچنا

ہر پل کسی خیال کی حیرت کو سوچنا یہ شاعری ہمارے لیے کام ہی تو ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

حیرتِ دید لیے حلقۂ خوشبو سے اٹھا

حیرتِ دید لیے حلقۂ خوشبو سے اٹھا میں اجالے سے اٹھا یا ترے پہلو سے اٹھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دیر تک اُن سے ترا ذکر کیا کرتا تھا

دیر تک اُن سے ترا ذکر کیا کرتا تھا تجھ سے مِل کر میں پرندوں سے ملا کرتا تھا جُز محبت، مرے دامن میں نہیں تھا کچھ بھی اور محبت کو بھی میں بانٹ دیا کرتا تھا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

بَور پیڑوں پہ تو شاخوں پہ گلاب آتے ہیں

بَور پیڑوں پہ تو شاخوں پہ گلاب آتے ہیں تُو کہیں ہے تو چلا آ ترے خواب آتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

ابھی سے بزمِ جہاں منتشر نہیں کرنا

ابھی سے بزمِ جہاں منتشر نہیں کرنا ابھی تو ہم نے بہت سے سوال اٹھانے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

توڑ دیتا ہے بدن لذتِ اشیاء کا خمار

توڑ دیتا ہے بدن لذتِ اشیاء کا خمار لوگ مر جاتے ہیں بازار سے گھر جاتے ہوئے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کیا گیا نظر انداز تو کُھلا مجھ پر

کیا گیا نظر انداز تو کُھلا مجھ پر کہ میں کسی نہ کسی کی نظر میں ہوں تو سہی کہیں چراغ کہیں یاد اور کہیں دستک میں خوشبوؤں کی طرح بام و در میں ہوں تو سہی یہ میرا کچھ بھی نہ ہونا ہی میرا ہونا ہے چلو میں کچھ بھی نہیں ہوں مگر میں ہوں تو سہی
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

یہ کیا کہ سر اٹھا کے چلا آئے ہر کوئی

یہ کیا کہ سر اٹھا کے چلا آئے ہر کوئی یہ رہ گزارِ عشق تماشا تو ہے نہیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

پہلی بار کسی کا ملنا ہم کو راس نہ آیا

پہلی بار کسی کا ملنا ہم کو راس نہ آیا ایک تو حبس بہت تھا اس پر پہروں خاک اُڑی
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

اک ایسا صبر کا لمحہ بھی آیا

اک ایسا صبر کا لمحہ بھی آیا وہ ہاں کہتا رہا میں نے کہا، نئیں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

ستارے چُن رہا ہوں اُس کی پیشانی سے میں، جس کی

ستارے چُن رہا ہوں اُس کی پیشانی سے میں، جس کی لبوں کی خوش نمائی پر ہنسی مہتاب جیسی ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

اب یہ موسم مری پہچان طلب کرتے ہیں

اب یہ موسم مری پہچان طلب کرتے ہیں میں جب آیا تھا یہاں تازہ ہوا لایا تھا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

حل کرنے میں جانے کیوں مشکل ہے اتنی

حل کرنے میں جانے کیوں مشکل ہے اتنی پرچہ تو اس بار بہت آسان ملا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہجومِ شہر کو مصروف بھی تو رکھنا ہے

ہجومِ شہر کو مصروف بھی تو رکھنا ہے جو کچھ نہیں ہے تو نعرے بنانے لگتا ہوں عجیب کھیل مرے ہاتھ لگ گیا ہے سلیم دیے کی لَو سے ستارے بنانے لگتا ہوں
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

پوچھا ہے میرا حال کسی اور سے اُس نے

پوچھا ہے میرا حال کسی اور سے اُس نے میرے لیے اُس کا یہی پیغام بہت ہے
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

رات گئے تک جاگتے رہنا ٹھیک نہیں

رات گئے تک جاگتے رہنا ٹھیک نہیں خود کو تنہائی کا روگ لگا لو گے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

حیرتِ دید لیے حلقۂ خوشبو سے اُٹھا

حیرتِ دید لیے حلقۂ خوشبو سے اُٹھا میں اُجالے سے اُٹھا یا ترے پہلو سے اُٹھا صبح آغاز تری جنبشِ مژگاں سے ہوئی لشکرِ شام ترے خیمۂ ابرو سے اُٹھا
مکمل کلام دیکھیں
متفرق اشعار

اک بھید کھولنا ہے مجھے تیرے روبرو

اک بھید کھولنا ہے مجھے تیرے روبرو اک بات ہے جو میں نے تجھی کو بتانی ہے
مکمل کلام دیکھیں

سلیم کوثر کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے