کیٹگریز مینو

شاعری و دیوان

تمام شاعری
اردو غزل 03 Sep 2026

آپ اِس طرح تو ہوش اُڑایا نہ کیجیئے

آپ اِس طرح تو ہوش اُڑایا نہ کیجیئے یُوں بن سنور کے سامنے آیا نہ کیجیئے یا سَر پہ آدمی کو بٹھایا نہ کیجیئے یا پھر نظر سے اُس کو گِرایا نہ کیجیئے یُوں مَدھ بھری نگاہ اُٹھایا نہ کیجیئے پینا حرام ھے ، تو پِلایا نہ کیجیئے کہیئے تو آپ محو ہیں کس کےخیال میں ہم سے تو دل کی بات چُھپایا نہ کیجیئے تیغِ ستم سے کام جو لینا تھا، لے چکے اہلِ وفا کا یوں تو صفایا نہ کیجیئے میں آپ کا ، گھر آپ کا ، آئیں ہزار بار لیکن کسی کی بات میں‌آیا نہ کیجیئے اُٹھ جائیں گے ہم آپ ہی محفل سے آپکی دُشمن کے رُوبرو تو بٹھایا نہ کیجیئے دل دُور ھوں تو ہاتھ مِلانے سے فائدہ؟ رسماً کسی سے ہاتھ ملایا نہ کیجیئے محروم ہوں لطافتِ فطرت سےجو نصیر اُن بے حِسوں کو شعر سُنایا نہ کیجیئے
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے