کیٹگریز مینو

شاعری و دیوان

تمام شاعری
اردو غزل 03 Sep 2026

لہرا کے، جُھوم جُھوم کے لا، مُسکرا کے لا

لہرا کے، جُھوم جُھوم کے لا، مُسکرا کے لا پُھولوں کےرَس میں چاند کی کِرنیں مِلا کے لا کہتے ہیں عُمرِ رفتہ ، کبھی لوٹتی نہیں جا مَےکدے سے میری جوانی اُٹھا کے لا ساغر شکن هے شیخِ بلا نوش کی نظر شیشے کو زیرِ دامنِ رنگیں چُھپا کے لا کیوں جا رہی هےرُوٹھ کے رنگینیِ بہار جا ایک مرتبہ اسے پھر ، ورغلا کے لا دیکھی نہیں ہے تو نےکبھی زندگی کی لہر اچھا تو جا عدم کی صراحی اٹھا کے لا
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے