کیٹگریز مینو
اردو غزل

لہرا کے، جُھوم جُھوم کے لا، مُسکرا کے لا

عبد الحمید عدم

لہرا کے، جُھوم جُھوم کے لا، مُسکرا کے لا
پُھولوں کےرَس میں چاند کی کِرنیں مِلا کے لا
کہتے ہیں عُمرِ رفتہ ، کبھی لوٹتی نہیں
جا مَےکدے سے میری جوانی اُٹھا کے لا
ساغر شکن هے شیخِ بلا نوش کی نظر
شیشے کو زیرِ دامنِ رنگیں چُھپا کے لا
کیوں جا رہی هےرُوٹھ کے رنگینیِ بہار
جا ایک مرتبہ اسے پھر ، ورغلا کے لا
دیکھی نہیں ہے تو نےکبھی زندگی کی لہر
اچھا تو جا عدم کی صراحی اٹھا کے لا

Published September 3, 2026 · Updated November 13, 2026 · 8 views

Details

Poet: عبد الحمید عدم
Type: اردو غزل
Views: 8
Likes: 0

عبد الحمید عدم

Frequently asked questions

Who wrote this poem?

This poem was written by عبد الحمید عدم.

When was this poem published?

Published on September 3, 2026.

What type of poetry is this?

This is اردو غزل poetry on Diamond Urdu Books.

Found a mistake in this poem? Report an error.

Related poetry

WhatsApp
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے