کیٹگریز مینو
م

مرزا غالب

0کتب
328شاعری
0مضامین
شیئر کریں: WhatsApp Facebook
تمام تخلیقات 328 کتب 0 شاعری 328 مضامین 0

مرزا غالب کی کتب

0 کتب
اس مصنف کی فی الحال کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔

مرزا غالب کی شاعری

328 تخلیقات
اردو غزل

ز بسکہ مشق تماشا جنوں علامت ہے

ز بسکہ مشق تماشا جنوں علامت ہے کشاد و بست مژہ سیلی ندامت ہے نہ جانوں کیونکہ مٹے طعن بد عہدی تجھے کہ آئنہ بھی ورطۂ ملامت ہے بہ پیچ و تاب ہوس سلک عافیت مت توڑ نگاہ عجز سر رشتۂ سلامت ہے وفا مقابل و دعواۓ عشق بے بنیاد جنون ساختہ و فصل گل قیامت ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

یاد ہے شادی میں بھی ہنگامۂ یا رب مجھے

یاد ہے شادی میں بھی ہنگامۂ یا رب مجھے سبحۂ زاہد ہوا ہے خندہ زیر لب مجھے ہے کشاد خاطر وابستہ در رہن سخن تھا طلسم قفل ابجد خانۂ مکتب مجھے یا رب اس آشفتگی کی داد کس سے چاہیے رشک آسائش پہ ہے زندانیوں کی اب مجھے طبع ہے مشتاق لذت ‌ہاۓ حسرت کیا کروں آرزو سے ہے شکست آرزو مطلب مجھے دل لگا کر آپ بھی غالبؔ مجھی سے ہو گئے عشق سے آتے تھے مانع میرزا صاحب مجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

وہ مری چین جبیں سے غم پنہاں سمجھا

وہ مری چین جبیں سے غم پنہاں سمجھا راز مکتوب بہ بے ربطی عنواں سمجھا یک الف بیش نہیں صیقل آئینہ ہنوز چاک کرتا ہوں میں جب سے کہ گریباں سمجھا شرح اسباب گرفتاری خاطر مت پوچھ اس قدر تنگ ہوا دل کہ میں زنداں سمجھا بد گمانی نے نہ چاہا اسے سرگرم خرام رخ پہ ہر قطرہ عرق دیدۂ حیراں سمجھا عجز سے اپنے یہ جانا کہ وہ بد خو ہوگا نبض خس سے تپش شعلۂ سوزاں سمجھا سفر عشق میں کی ضعف نے راحت طلبی ہر قدم سائے کو میں اپنے شبستاں سمجھا تھا گریزاں مژۂ یار سے دل تا دم مرگ دفع پیکان قضا اس قدر آساں سمجھا دل دیا جان کے کیوں اس کو وفادار اسدؔ غلطی کی کہ جو کافر کو مسلماں سمجھا ہم نے وحشت کدۂ بزم جہاں میں جوں شمع شعلۂ عشق کو اپنا سر و ساماں سمجھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

واں اس کو ہول دل ہے تو یاں میں ہوں شرم سار

واں اس کو ہول دل ہے تو یاں میں ہوں شرم سار یعنی یہ میری آہ کی تاثیر سے نہ ہو اپنے کو دیکھتا نہیں ذوق ستم کو دیکھ آئینہ تاکہ دیدۂ نخچیر سے نہ ہو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تو دوست کسو کا بھی ستم گر نہ ہوا تھا

تو دوست کسو کا بھی ستم گر نہ ہوا تھا اوروں پہ ہے وہ ظلم کہ مجھ پر نہ ہوا تھا چھوڑا مہ نخشب کی طرح دست قضا نے خورشید ہنوز اس کے برابر نہ ہوا تھا توفیق باندازۂ ہمت ہے ازل سے آنکھوں میں ہے وہ قطرہ کہ گوہر نہ ہوا تھا جب تک کہ نہ دیکھا تھا قد یار کا عالم میں معتقد فتنۂ محشر نہ ہوا تھا میں سادہ دل آرزدگئ یار سے خوش ہوں یعنی سبق شوق مکرر نہ ہوا تھا دریائے معاصی تنک آبی سے ہوا خشک میرا سر دامن بھی ابھی تر نہ ہوا تھا جاری تھی اسدؔ داغ جگر سے مری تحصیل آتش کدہ جاگیر سمندر نہ ہوا تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تپش سے میری وقف کشمکش ہر تار بستر ہے

تپش سے میری وقف کشمکش ہر تار بستر ہے مرا سر رنج بالیں ہے مرا تن بار بستر ہے سرشک سر بہ صحرا دادہ نور العین دامن ہے دل بے دست و پا افتادہ بر خوردار بستر ہے خوشا اقبال رنجوری عیادت کو تم آئے ہو فروغ شمع بالیں طالع بیدار بستر ہے بہ طوفاں گاہ جوش اضطراب شام تنہائی شعاع آفتاب صبح محشر تار بستر ہے ابھی آتی ہے بو بالش سے اس کی زلف مشکیں کی ہماری دید کو خواب زلیخا عار بستر ہے کہوں کیا دل کی کیا حالت ہے ہجر یار میں غالب کہ بیتابی سے ہر یک تار بستر خار بستر ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سیاہی جیسے گر جائے دم تحریر کاغذ پر

سیاہی جیسے گر جائے دم تحریر کاغذ پر مری قسمت میں یوں تصویر ہے شب ہاۓ ہجراں کی کہوں کیا گرم جوشی مے کشی میں شعلہ رویاں کی کہ شمع خانۂ دل آتش مے سے فروزاں کی ہمیشہ مجھ کو طفلی میں بھی مشق تیرہ روزی تھی سیاہی ہے مرے ایام میں لوح دبستاں کی دریغ آہ سحر گہ کار باد صبح کرتی ہے کہ ہوتی ہے زیادہ سرد مہری شمع رویاں کی مجھے اپنے جنوں کی بے تکلف پردہ داری تھی ولیکن کیا کروں آوے جو رسوائی گریباں کی ہنر پیدا کیا ہے میں نے حیرت آزمائی میں کہ جوہر آئنے کا ہر پلک ہے چشم حیراں کی خدایا کس قدر اہل نظر نے خاک چھانی ہے کہ ہیں صد رخنہ جوں غربال دیواریں گلستاں کی ہوا شرم تہی دستی سے سے وہ بھی سرنگوں آخر بس اے زخم جگر اب دیکھ لے شورش نمکداں کی بیاد گرمیٔ صحبت بہ رنگ شعلہ دہکے ہے چھپاؤں کیونکہ غالبؔ سوزشیں داغ نمایاں کی جنوں تہمت کش تسکیں نہ ہو گر شادمانی کی نمک پاش خراش دل ہے لذت زندگانی کی کشاکش‌ ہاۓ ہستی سے کرے کیا سعی آزادی ہوئی زنجیر موج آب کو فرصت روانی کی نہ کھینچ اے سعیٔ دست نارسا زلف تمنا کو پریشاں تر ہے موئے خامہ سے تدبیر مانی کی کہاں ہم بھی رگ و پے رکھتے ہیں انصاف بہتر ہے نہ کھینچے طاقت خمیازہ تہمت ناتوانی کی تکلف برطرف فرہاد اور اتنی سبکدستی خیال آساں تھا لیکن خواب خسرو نے گرانی کی پس از مردن بھی دیوانہ زیارت گاہ طفلاں ہے شرار سنگ نے تربت پہ میری گل فشانی کی اسدؔ کو بوریے میں دھر کے پھونکا موج ہستی نے فقیری میں بھی باقی ہے شرارت نوجوانی کی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شوق ہر رنگ رقیب سر و ساماں نکلا

شوق ہر رنگ رقیب سر و ساماں نکلا قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا زخم نے داد نہ دی تنگئ دل کی یا رب تیر بھی سینۂ بسمل سے پرافشاں نکلا بوئے گل نالۂ دل دود چراغ محفل جو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا دل حسرت زدہ تھا مائدۂ لذت درد کام یاروں کا بہ قدر لب و دنداں نکلا تھی نوآموز فنا ہمت دشوار پسند سخت مشکل ہے کہ یہ کام بھی آساں نکلا دل میں پھر گریہ نے اک شور اٹھایا غالبؔ آہ جو قطرہ نہ نکلا تھا سو طوفاں نکلا کارخانے سے جنوں کے بھی میں عریاں نکلا میری قسمت کا نہ ایک آدھ گریباں نکلا ساغر جلوۂ سرشار ہے ہر ذرۂ خاک شوق دیدار بلا آئنہ ساماں نکلا کچھ کھٹکتا تھا مرے سینے میں لیکن آخر جس کو دل کہتے تھے سو تیر کا پیکاں نکلا کس قدر خاک ہوا ہے دل مجنوں یا رب نقش ہر ذرہ سویداۓ بیاباں نکلا شور رسوائی دل دیکھ کہ یک نالۂ شوق لاکھ پردے میں چھپا پر وہی عریاں نکلا شوخیٔ رنگ حنا خون وفا سے کب تک آخر اے عہد شکن تو بھی پشیماں نکلا جوہر ایجاد خط سبز ہے خود بینیٔ حسن جو نہ دیکھا تھا سو آئینے میں پنہاں نکلا میں بھی معذور جنوں ہوں اسدؔ اے خانہ خراب پیشوا لینے مجھے گھر سے بیاباں نکلا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ستائش گر ہے زاہد اس قدر جس باغ رضواں کا

ستائش گر ہے زاہد اس قدر جس باغ رضواں کا وہ اک گلدستہ ہے ہم بے خودوں کے طاق نسیاں کا بیاں کیا کیجیے بیداد کاوش ہائے مژگاں کا کہ ہر یک قطرۂ خوں دانہ ہے تسبیح مرجاں کا نہ آئی سطوت قاتل بھی مانع میرے نالوں کو لیا دانتوں میں جو تنکا ہوا ریشہ نیستاں کا دکھاؤں گا تماشا دی اگر فرصت زمانے نے مرا ہر داغ دل اک تخم ہے سرو چراغاں کا کیا آئینہ خانے کا وہ نقشہ تیرے جلوے نے کرے جو پرتو خورشید عالم شبنمستاں کا مری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرابی کی ہیولیٰ برق خرمن کا ہے خون گرم دہقاں کا اگا ہے گھر میں ہر سو سبزہ ویرانی تماشا کر مدار اب کھودنے پر گھاس کے ہے میرے درباں کا خموشی میں نہاں خوں گشتہ لاکھوں آرزوئیں ہیں چراغ مردہ ہوں میں بے زباں گور غریباں کا ہنوز اک پرتو نقش خیال یار باقی ہے دل افسردہ گویا حجرہ ہے یوسف کے زنداں کا بغل میں غیر کی آج آپ سوتے ہیں کہیں ورنہ سبب کیا خواب میں آ کر تبسم ہائے پنہاں کا نہیں معلوم کس کس کا لہو پانی ہوا ہوگا قیامت ہے سرشک آلودہ ہونا تیری مژگاں کا نظر میں ہے ہماری جادۂ راہ فنا غالبؔ کہ یہ شیرازہ ہے عالم کے اجزائے پریشاں کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سراپا رہن عشق و نا گزیر الفت ہستی

سراپا رہن عشق و نا گزیر الفت ہستی عبادت برق کی کرتا ہوں اور افسوس حاصل کا بقدر ظرف ہے ساقی خمار تشنہ کامی بھی جو تو دریاۓ مے ہے تو میں خمیازہ ہوں ساحل کا ز بس خوں گشتۂ رشک وفا تھا وہم بسمل کا چرایا زخم ہائے دل نے پانی تیغ قاتل کا نگاۂ چشم حاسد وام لے اے ذوق خود بینی تماشائی ہوں وحدت خانۂ آئینۂ دل کا شرر فرصت نگہ سامان یک عالم چراغاں ہے بہ قدر رنگ یاں گردش میں ہے پیمانہ محفل کا سراسر تاختن کو شش جہت یک عرصہ جولاں تھا ہوا واماندگی سے رہ رواں کی فرق منزل کا مجھے راہ سخن میں خوف گم راہی نہیں غالب عصاۓ خضر صحراۓ سخن ہے خامہ بے دل کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سرگشتگی میں عالم ہستی سے یاس ہے

سرگشتگی میں عالم ہستی سے یاس ہے تسکیں کو دے نوید کہ مرنے کی آس ہے لیتا نہیں مرے دل آوارہ کی خبر اب تک وہ جانتا ہے کہ میرے ہی پاس ہے کیجیے بیاں سرور تپ غم کہاں تلک ہر مو مرے بدن پہ زبان سپاس ہے ہے وہ غرور حسن سے بیگانۂ وفا ہرچند اس کے پاس دل حق شناس ہے پی جس قدر ملے شب مہتاب میں شراب اس بلغمی مزاج کو گرمی ہی راس ہے ہر اک مکان کو ہے مکیں سے شرف اسدؔ مجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اداس ہے کیا غم ہے اس کو جس کا علیؔ سا امام ہو اتنا بھی اے فلک زدہ کیوں بد حواس ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

رونے سے اور عشق میں بے باک ہو گئے

رونے سے اور عشق میں بے باک ہو گئے دھوئے گئے ہم اتنے کہ بس پاک ہو گئے صرف بہائے مے ہوئے آلات مے کشی تھے یہ ہی دو حساب سو یوں پاک ہو گئے رسوائے دہر گو ہوئے آوارگی سے تم بارے طبیعتوں کے تو چالاک ہو گئے کہتا ہے کون نالۂ بلبل کو بے اثر پردے میں گل کے لاکھ جگر چاک ہو گئے پوچھے ہے کیا وجود و عدم اہل شوق کا آپ اپنی آگ کے خس و خاشاک ہو گئے کرنے گئے تھے اس سے تغافل کا ہم گلہ کی ایک ہی نگاہ کہ بس خاک ہو گئے اس رنگ سے اٹھائی کل اس نے اسدؔ کی نعش دشمن بھی جس کو دیکھ کے غم ناک ہو گئے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

روندی ہوئی ہے کوکبۂ شہریار کی

روندی ہوئی ہے کوکبۂ شہریار کی اترائے کیوں نہ خاک سر رہ گزار کی جب اس کے دیکھنے کے لیے آئیں بادشاہ لوگوں میں کیوں نمود نہ ہو لالہ زار کی بھوکے نہیں ہیں سیر گلستاں کے ہم ولے کیونکر نہ کھائیے کہ ہوا ہے بہار کی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

قطرۂ مے بسکہ حیرت سے نفس پرور ہوا

قطرۂ مے بسکہ حیرت سے نفس پرور ہوا خط جام مے سراسر رشتۂ گوہر ہوا اعتبار عشق کی خانہ خرابی دیکھنا غیر نے کی آہ لیکن وہ خفا مجھ پر ہوا گرمیٔ دولت ہوئی آتش زن نام نکو خانۂ خاتم میں یاقوت نگیں اختر ہوا نشہ میں گم کردہ راہ آیا وہ مست فتنہ خو آج رنگ رفتہ دور گردش ساغر ہوا درد سے در پردہ دی مژگاں سیاہاں نے شکست ریزہ ریزہ استخواں کا پوست میں نشتر ہوا زہد گردیدن ہے گرد خانہ ہائے منعماں دانۂ تسبیح سے میں مہرہ در ششدر ہوا اے بہ ضبط حال نا افسردگاں جوش جنوں نشۂ مے ہے اگر یک پردہ نازک تر ہوا اس چمن میں ریشہ داری جس نے سر کھینچا اسدؔ تر زبان لفظ عام ساقیٔ کوثر ہوا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پھر کچھ اک دل کو بے قراری ہے

پھر کچھ اک دل کو بے قراری ہے سینہ جویائے زخم کاری ہے پھر جگر کھودنے لگا ناخن آمد فصل لالہ کاری ہے قبلۂ مقصد نگاہ نیاز پھر وہی پردۂ عماری ہے چشم دلال جنس رسوائی دل خریدار ذوق خواری ہے وہی صد رنگ نالہ فرسائی وہی صد گونہ اشک باری ہے دل ہوائے خرام ناز سے پھر محشرستان بیقراری ہے جلوہ پھر عرض ناز کرتا ہے روز بازار جاں سپاری ہے پھر اسی بے وفا پہ مرتے ہیں پھر وہی زندگی ہماری ہے پھر کھلا ہے در عدالت ناز گرم بازار فوجداری ہے ہو رہا ہے جہان میں اندھیر زلف کی پھر سرشتہ داری ہے پھر دیا پارۂ جگر نے سوال ایک فریاد و آہ و زاری ہے پھر ہوئے ہیں گواہ عشق طلب اشک باری کا حکم جاری ہے دل و مژگاں کا جو مقدمہ تھا آج پھر اس کی روبکاری ہے بے خودی بے سبب نہیں غالبؔ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پئے نذر کرم تحفہ ہے شرم نا رسائی کا

پئے نذر کرم تحفہ ہے شرم نا رسائی کا بہ خوں غلتیدۂ صد رنگ دعویٰ پارسائی کا نہ ہو حسن تماشا دوست رسوا بے وفائی کا بہ مہر صد نظر ثابت ہے دعویٰ پارسائی کا زکات حسن دے اے جلوۂ بینش کہ مہر آسا چراغ خانۂ درویش ہو کاسہ گدائی کا نہ مارا جان کر بے جرم غافل تیری گردن پر رہا مانند خون بے گنہ حق آشنائی کا تمناۓ زباں محو سپاس بے زبانی ہے مٹا جس سے تقاضا شکوۂ بے دست و پائی کا وہی اک بات ہے جو یاں نفس واں نکہت گل ہے چمن کا جلوہ باعث ہے مری رنگیں نوائی کا دہان ہر بت پیغارہ جو زنجیر رسوائی عدم تک بے وفا چرچا ہے تیری بے وفائی کا نہ دے نالے کو اتنا طول غالبؔ مختصر لکھ دے کہ حسرت سنج ہوں عرض ستم ہائے جدائی کا جہاں مٹ جائے سعیٔ دید خضر آباد آسائش بہ جیب ہر نگہ پنہاں ہے حاصل رہنمائی کا بہ عجز آباد وہم مدعا تسلیم شوخی ہے تغافل کو نہ کر مصروف تمکیں آزمائی کا اسدؔ کا قصہ طولانی ہے لیکن مختصر یہ ہے کہ حسرت کش رہا عرض ستم ہائے جدائی کا ہوس گستاخیٔ آئینہ تکلیف نظر بازی بہ جیب آرزو پنہاں ہے حاصل دل ربائی کا نظر بازی طلسم وحشت آباد پرستاں ہے رہا بیگانۂ تاثیر افسوں آشنائی کا نہ پایا دردمند دوریٔ یاران یک دل نے سواد خط پیشانی سے نسخہ مومیائی کا اسدؔ یہ عجز و بے سامانیٔ فرعون توام ہے جسے تو بندگی کہتا ہے دعویٰ ہے خدائی کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عہدے سے مدح ناز کے باہر نہ آ سکا

عہدے سے مدح ناز کے باہر نہ آ سکا گر اک ادا ہو تو اسے اپنی قضا کہوں حلقے ہیں چشم ہاۓ کشادہ بہ سوئے دل ہر تار زلف کو نگۂ سرمہ سا کہوں میں اور صد ہزار نواۓ جگر خراش تو اور ایک وہ نا شنیدن کہ کیا کہوں ظالم مرے گماں سے مجھے منفعل نہ چاہ ہے ہے خدا نہ کردہ تجھے بے وفا کہوں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نکوہش ہے سزا فریادی بے داد دلبر کی

نکوہش ہے سزا فریادی بے داد دلبر کی مبادا خندۂ دنداں نما ہو صبح محشر کی رگ لیلیٰ کو خاک دشت مجنوں ریشگی بخشے اگر بووے بجاۓ دانہ دہقاں نوک نشتر کی پر پروانہ شاید بادبان کشتی مے تھا ہوئی مجلس کی گرمی سے روانی دور ساغر کی کروں بے داد ذوق پر فشانی عرض کیا قدرت کہ طاقت اڑ گئی اڑنے سے پہلے میرے شہ پر کی کہاں تک روؤں اس کے خیمے کے پیچھے قیامت ہے مری قسمت میں یارب کیا نہ تھی دیوار پتھر کی بجز دیوانگی ہوتا نہ انجام خود آرائی اگر پیدا نہ کرتا آئنہ زنجیر جوہر کی غرور لطف ساقی نشۂ بیباکی مستاں نم دامان عصیاں ہے طراوت موج کوثر کی مرا دل مانگتے ہیں عاریت اہل ہوس شاید یہ جانا چاہتے ہیں آج دعوت میں سمندر کی اسدؔ جز آب بخشیدن ز دریا خضر کو کیا تھا ڈبوتا چشمۂ حیواں میں گر کشتی سکندر کی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نوید امن ہے بیداد دوست جاں کے لیے

نوید امن ہے بیداد دوست جاں کے لیے رہی نہ طرز ستم کوئی آسماں کے لیے بلا سے گر مژۂ یار تشنۂ خوں ہے رکھوں کچھ اپنی بھی مژگان خوں فشاں کے لیے وہ زندہ ہم ہیں کہ ہیں روشناس خلق اے خضر نہ تم کہ چور بنے عمر جاوداں کے لیے رہا بلا میں بھی میں مبتلائے آفت رشک بلائے جاں ہے ادا تیری اک جہاں کے لیے فلک نہ دور رکھ اس سے مجھے کہ میں ہی نہیں دراز دستی قاتل کے امتحاں کے لیے مثال یہ مری کوشش کی ہے کہ مرغ اسیر کرے قفس میں فراہم خس آشیاں کے لیے گدا سمجھ کے وہ چپ تھا مری جو شامت آئی اٹھا اور اٹھ کے قدم میں نے پاسباں کے لیے بہ قدر شوق نہیں ظرف تنگنائے غزل کچھ اور چاہیے وسعت مرے بیاں کے لیے دیا ہے خلق کو بھی تا اسے نظر نہ لگے بنا ہے عیش تجمل حسین خاں کے لیے زباں پہ بار خدایا یہ کس کا نام آیا کہ میرے نطق نے بوسے مری زباں کے لیے نصیر دولت و دیں اور معین ملت و ملک بنا ہے چرخ بریں جس کے آستاں کے لیے زمانہ عہد میں اس کے ہے محو آرایش بنیں گے اور ستارے اب آسماں کے لیے ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے سفینہ چاہیے اس بحر بیکراں کے لیے ادائے خاص سے غالبؔ ہوا ہے نکتہ سرا صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کا

نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا کاو کاو سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا جذبۂ بے اختیار شوق دیکھا چاہیے سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائے مدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا بسکہ ہوں غالبؔ اسیری میں بھی آتش زیر پا موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا آتشیں پا ہوں گداز وحشت زنداں نہ پوچھ موئے آتش دیدہ ہے ہر حلقہ یاں زنجیر کا شوخیٔ نیرنگ صید وحشت طاؤس ہے دام سبزہ میں ہے پرواز چمن تسخیر کا لذت ایجاد ناز افسون عرض ذوق قتل نعل آتش میں ہے تیغ یار سے نخچیر کا خشت پشت دست عجز و قالب آغوش وداع پر ہوا ہے سیل سے پیمانہ کس تعمیر کا وحشت خواب عدم شور تماشا ہے اسدؔ جو مزہ جوہر نہیں آئینۂ تعبیر کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نہیں ہے زخم کوئی بخیے کے در خور مرے تن میں

نہیں ہے زخم کوئی بخیے کے در خور مرے تن میں ہوا ہے تار اشک یاس رشتہ چشم سوزن میں ہوئی ہے مانع ذوق تماشا خانہ ویرانی کف سیلاب باقی ہے بہ رنگ پنبہ روزن میں ودیعت خانۂ بیداد کاوش‌ ہاۓ مژگاں ہوں نگین نام شاہد ہے مرے ہر قطرۂ خوں تن میں بیاں کس سے ہو ظلمت گستری میرے شبستاں کی شب مہ ہو جو رکھ دوں پنبہ دیواروں کے روزن میں نکوہش مانع بے ربطی شور جنوں آئی ہوا ہے خندۂ احباب بخیہ جیب و دامن میں ہوئے اس مہروش کے جلوۂ تمثال کے آگے پرافشاں جوہر آئینے میں مثل ذرہ روزن میں نہ جانوں نیک ہوں یا بد ہوں پر صحبت مخالف ہے جو گل ہوں تو ہوں گلخن میں جو خس ہوں تو ہوں گلشن میں ہزاروں دل دیے جوش جنون عشق نے مجھ کو سیہ ہو کر سویدا ہو گیا ہر قطرۂ خوں تن میں اسدؔ زندانی تاثیر الفت ‌ہاۓ خوباں ہوں خم دست نوازش ہو گیا ہے طوق گردن میں فزوں کی دوستوں نے حرص قاتل ذوق کشتن میں ہوئے ہیں بخیہ ہائے زخم جوہر تیغ دشمن میں تماشا کردنی ہے لطف زخم انتظار اے دل سویدا داغ مرہم مردمک ہے چشم سوزن میں دل و دین و خرد تاراج ناز جلوہ پیرائی ہوا ہے جوہر آئینہ خیل مور خرمن میں نکوہش مانع دیوانگی ہائے جنوں آئی لگایا خندۂ ناصح نے بخیہ جیب و دامن میں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے

مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے جوش قدح سے بزم چراغاں کیے ہوئے کرتا ہوں جمع پھر جگر لخت لخت کو عرصہ ہوا ہے دعوت مژگاں کیے ہوئے پھر وضع احتیاط سے رکنے لگا ہے دم برسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کیے ہوئے پھر گرم نالہ ہائے شرربار ہے نفس مدت ہوئی ہے سیر چراغاں کیے ہوئے پھر پرسش جراحت دل کو چلا ہے عشق سامان صدہزار نمکداں کیے ہوئے پھر بھر رہا ہوں خامۂ مژگاں بہ خون دل ساز چمن طرازی داماں کیے ہوئے باہم دگر ہوئے ہیں دل و دیدہ پھر رقیب نظارہ و خیال کا ساماں کیے ہوئے دل پھر طواف کوئے ملامت کو جائے ہے پندار کا صنم کدہ ویراں کیے ہوئے پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلب عرض متاع عقل و دل و جاں کیے ہوئے دوڑے ہے پھر ہر ایک گل و لالہ پر خیال صد گلستاں نگاہ کا ساماں کیے ہوئے پھر چاہتا ہوں نامۂ دل دار کھولنا جاں نذر دل فریبی عنواں کیے ہوئے مانگے ہے پھر کسی کو لب بام پر ہوس زلف سیاہ رخ پہ پریشاں کیے ہوئے چاہے ہے پھر کسی کو مقابل میں آرزو سرمے سے تیز دشنۂ مژگاں کیے ہوئے اک نو بہار ناز کو تاکے ہے پھر نگاہ چہرہ فروغ مے سے گلستاں کیے ہوئے پھر جی میں ہے کہ در پہ کسی کے پڑے رہیں سر زیر بار منت درباں کیے ہوئے جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت

مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں ضعف میں طعنہ اغیار کا شکوہ کیا ہے بات کچھ سر تو نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو ستم گر ورنہ کیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں اس قدر ضبط کہاں ہے کبھی آ بھی نہ سکوں ستم اتنا تو نہ کیجے کہ اٹھا بھی نہ سکوں لگ گئی آگ اگر گھر کو تو اندیشہ کیا شعلۂ دل تو نہیں ہے کہ بجھا بھی نہ سکوں تم نہ آؤ گے تو مرنے کی ہیں سو تدبیریں موت کچھ تم تو نہیں ہو کہ بلا بھی نہ سکوں ہنس کے بلوائیے مٹ جائے گا سب دل کا گلہ کیا تصور ہے تمہارا کہ مٹا بھی نہ سکوں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لوں وام بخت خفتہ سے یک خواب خوش ولے

لوں وام بخت خفتہ سے یک خواب خوش ولے غالبؔ یہ خوف ہے کہ کہاں سے ادا کروں خوش وحشتے کہ عرض جنون فنا کروں جوں گرد راہ جامۂ ہستی قبا کروں آ اے بہار ناز کہ تیرے خرام سے دستار گرد شاخ گل نقش پا کروں خوش افتادگی کہ بہ صحراۓ انتظار جوں جادہ گرد رہ سے نگہ سرمہ سا کروں صبر اور یہ ادا کہ دل آوے اسیر چاک درد اور یہ کمیں کہ رہ نالہ وا کروں وہ بے دماغ منت اقبال ہوں کہ میں وحشت بہ داغ سایۂ بال ہما کروں وہ التماس لذت بے داد ہوں کہ میں تیغ ستم کو پشت خم التجا کروں وہ راز نالہ ہوں کہ بہ شرح نگاۂ عجز افشاں غبار سرمہ سے فرد صدا کروں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لطافت بے کثافت جلوہ پیدا کر نہیں سکتی

لطافت بے کثافت جلوہ پیدا کر نہیں سکتی چمن زنگار ہے آئینۂ باد بہاری کا حریف جوشش دریا نہیں خودداری ساحل جہاں ساقی ہو تو باطل ہے دعویٰ ہوشیاری کا بہار رنگ خون گل ہے ساماں اشک باری کا جنون برق نشتر ہے رگ ابر بہاری کا برائے حل مشکل ہوں ز پا افتادۂ حسرت بندھا ہے عقدۂ خاطر سے پیماں خاکساری کا بہ وقت سرنگونی ہے تصور انتظارستاں نگہ کو آبلوں سے شغل ہے اختر شماری کا اسدؔ ساغر کش تسلیم ہو گردش سے گردوں کی کہ ننگ فہم مستاں ہے گلہ بد روزگاری کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لازم تھا کہ دیکھو مرا رستا کوئی دن اور

لازم تھا کہ دیکھو مرا رستا کوئی دن اور تنہا گئے کیوں اب رہو تنہا کوئی دن اور مٹ جائے گا سر گر ترا پتھر نہ گھسے گا ہوں در پہ ترے ناصیہ فرسا کوئی دن اور آئے ہو کل اور آج ہی کہتے ہو کہ جاؤں مانا کہ ہمیشہ نہیں اچھا کوئی دن اور جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو ملیں گے کیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور ہاں اے فلک پیر جواں تھا ابھی عارف کیا تیرا بگڑتا جو نہ مرتا کوئی دن اور تم ماہ شب چار دہم تھے مرے گھر کے پھر کیوں نہ رہا گھر کا وہ نقشا کوئی دن اور تم کون سے تھے ایسے کھرے داد و ستد کے کرتا ملک الموت تقاضا کوئی دن اور مجھ سے تمہیں نفرت سہی نیر سے لڑائی بچوں کا بھی دیکھا نہ تماشا کوئی دن اور گزری نہ بہ ہر حال یہ مدت خوش و نا خوش کرنا تھا جواں مرگ گزارا کوئی دن اور ناداں ہو جو کہتے ہو کہ کیوں جیتے ہیں غالبؔ قسمت میں ہے مرنے کی تمنا کوئی دن اور
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کیونکر اس بت سے رکھوں جان عزیز

کیونکر اس بت سے رکھوں جان عزیز کیا نہیں ہے مجھے ایمان عزیز دل سے نکلا پہ نہ نکلا دل سے ہے ترے تیر کا پیکان عزیز تاب لائے ہی بنے گی غالبؔ واقعہ سخت ہے اور جان عزیز
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

خطر ہے رشتۂ الفت رگ گردن نہ ہو جاوے

خطر ہے رشتۂ الفت رگ گردن نہ ہو جاوے غرور دوستی آفت ہے تو دشمن نہ ہو جاوے سمجھ اس فصل میں کوتاہی نشو و نما غالبؔ اگر گل سرو کے قامت پہ پیراہن نہ ہو جاوے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

خموشیوں میں تماشا ادا نکلتی ہے

خموشیوں میں تماشا ادا نکلتی ہے نگاہ دل سے ترے سرمہ سا نکلتی ہے فشار تنگی خلوت سے بنتی ہے شبنم صبا جو غنچے کے پردے میں جا نکلتی ہے نہ پوچھ سینۂ عاشق سے آب تیغ نگاہ کہ زخم روزن در سے ہوا نکلتی ہے بہ رنگ شیشہ ہوں یک گوشۂ دل خالی کبھی پری مری خلوت میں آ نکلتی ہے بحلقۂ خم گیسو ہے راستی آموز دہان مار سے گویا صبا نکلتی ہے اسد کو حسرت عرض نیاز تھی دم قتل ہنوز یک سخن بے صدا نکلتی ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کل کے لیے کر آج نہ خست شراب میں

کل کے لیے کر آج نہ خست شراب میں یہ سوء ظن ہے ساقی کوثر کے باب میں ہیں آج کیوں ذلیل کہ کل تک نہ تھی پسند گستاخی فرشتہ ہماری جناب میں جاں کیوں نکلنے لگتی ہے تن سے دم سماع گر وہ صدا سمائی ہے چنگ و رباب میں رو میں ہے رخش عمر کہاں دیکھیے تھمے نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں اتنا ہی مجھ کو اپنی حقیقت سے بعد ہے جتنا کہ وہم غیر سے ہوں پیچ و تاب میں اصل شہود و شاہد و مشہود ایک ہے حیراں ہوں پھر مشاہدہ ہے کس حساب میں ہے مشتمل نمود صور پر وجود بحر یاں کیا دھرا ہے قطرہ و موج و حباب میں شرم اک ادائے ناز ہے اپنے ہی سے سہی ہیں کتنے بے حجاب کہ ہیں یوں حجاب میں آرایش جمال سے فارغ نہیں ہنوز پیش نظر ہے آئنہ دایم نقاب میں ہے غیب غیب جس کو سمجھتے ہیں ہم شہود ہیں خواب میں ہنوز جو جاگے ہیں خواب میں غالبؔ ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دوست مشغول حق ہوں بندگی بو تراب میں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کارگاہ ہستی میں لالہ داغ ساماں ہے

کارگاہ ہستی میں لالہ داغ ساماں ہے برق خرمن راحت خون گرم دہقاں ہے غنچہ تا شگفتن ہا برگ عافیت معلوم باوجود دل جمعی خواب گل پریشاں ہے ہم سے رنج بیتابی کس طرح اٹھایا جائے داغ پشت دست عجز شعلہ خس بہ دنداں ہے عشق کے تغافل سے ہرزہ گرد ہے عالم روئے شش جہت آفاق پشت چشم زنداں ہے حیرت تپیدن ہا خوں بہائے دیدن ہا رنگ گل کے پردے میں آئینہ پر افشاں ہے وحشت انجمن ہے گل دیکھ لالے کا عالم مثل دود مجمر کے داغ بال افشاں ہے اے کرم نہ ہو غافل ورنہ ہے اسد بیدل بے گھر صدف گویا پشت چشم نیساں ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کعبہ میں جا رہا تو نہ دو طعنہ کیا کہیں

کعبہ میں جا رہا تو نہ دو طعنہ کیا کہیں بھولا ہوں حق صحبت اہل کنشت کو طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگ دوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہشت کو ہوں منحرف نہ کیوں رہ و رسم ثواب سے ٹیڑھا لگا ہے قط قلم سرنوشت کو غالبؔ کچھ اپنی سعی سے لہنا نہیں مجھے خرمن جلے اگر نہ ملخ کھائے کشت کو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جنوں کی دستگیری کس سے ہو گر ہو نہ عریانی

جنوں کی دستگیری کس سے ہو گر ہو نہ عریانی گریباں چاک کا حق ہو گیا ہے میری گردن پر بہ رنگ کاغذ آتش زدہ نیرنگ بیتابی ہزار آئینہ دل باندھے ہے بال یک تپیدن پر فلک سے ہم کو عیش رفتہ کا کیا کیا تقاضا ہے متاع بردہ کو سمجھے ہوئے ہیں قرض رہزن پر ہم اور وہ بے سبب رنج آشنا دشمن کہ رکھتا ہے شعاع مہر سے تہمت نگہ کی چشم روزن پر فنا کو سونپ گر مشتاق ہے اپنی حقیقت کا فروغ طالع خاشاک ہے موقوف گلخن پر اسدؔ بسمل ہے کس انداز کا قاتل سے کہتا ہے کہ مشق ناز کر خون دو عالم میری گردن پر فسون یک دلی ہے لذت بیداد دشمن پر کہ وجد برق جوں پروانہ بال افشاں ہے خرمن پر تکلف خار خار التماس بے قراری ہے کہ رشتہ باندھتا ہے پیرہن انگشت سوزن پر یہ کیا وحشت ہے اے دیوانہ پیش از مرگ واویلا رکھی بیجا بنائے خانۂ زنجیر شیون پر
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہجوم نالہ حیرت عاجز عرض یک افغاں ہے

ہجوم نالہ حیرت عاجز عرض یک افغاں ہے خموشی ریشۂ صد نیستاں سے خس بہ دنداں ہے تکلف بر طرف ہے جاں ستاں تر لطف بد خویاں نگاہ بے حجاب ناز تیغ تیز عریاں ہے ہوئی یہ کثرت غم سے تلف کیفیت شادی کہ صبح عید مجھ کو بد تر از چاک گریباں ہے دل و دیں نقد لا ساقی سے گر سودا کیا چاہے کہ اس بازار میں ساغر متاع دست گرداں ہے غم آغوش بلا میں پرورش دیتا ہے عاشق کو چراغ روشن اپنا قلزم صرصر کا مرجاں ہے تکلف ساز رسوائی ہے غافل شرم رعنائی دل خوں گشتہ در دست حنا آلودہ عریاں ہے اسدؔ جمعیت دل در کنار بے خودی خوش تر دو عالم آگہی سامان یک خواب پریشاں ہے کہ جامے کو عرق سعی عروج نشہ رنگیں تر خط رخسار ساقی تا خط ساغر چراغاں ہے رہا بے قدر دل در پردۂ جوش ظہور آخر گل و نرگس بہم آئینہ و اقلیم کوراں ہے تماشا سرخوش غفلت ہے با وصف حضور دل ہنوز آئینہ خلوت گاہ ناز ربط مژگاں ہے تکلف بر طرف ذوق زلیخا جمع کر ورنہ پریشاں خواب آغوش وداع یوسف ستاں ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہجوم غم سے یاں تک سرنگونی مجھ کو حاصل ہے

ہجوم غم سے یاں تک سرنگونی مجھ کو حاصل ہے کہ تار دامن و تار نظر میں فرق مشکل ہے رفوئے زخم سے مطلب ہے لذت زخم سوزن کی سمجھیو مت کہ پاس درد سے دیوانہ غافل ہے وہ گل جس گلستاں میں جلوہ فرمائی کرے غالبؔ چٹکنا غنچۂ گل کا صداۓ خندۂ دل ہے ہوا ہے مانع عاشق نوازی ناز خود بینی تکلف بر طرف آئینۂ تمئیز حائل ہے بہ سیل اشک لخت دل ہے دامن گیر مژگاں کا غریق بحر جویائے خس و خاشاک ساحل ہے بہا ہے یاں تک اشکوں میں غبار کلفت خاطر کہ چشم تر میں ہر اک پارۂ دل پائے در گل ہے نکلتی ہے تپش میں بسملوں کی برق کی شوخی غرض اب تک خیال گرمیٔ رفتار قاتل ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہم سے کھل جاؤ بوقت مے پرستی ایک دن

ہم سے کھل جاؤ بوقت مے پرستی ایک دن ورنہ ہم چھیڑیں گے رکھ کر عذر مستی ایک دن غرۂ اوج بنائے عالم امکاں نہ ہو اس بلندی کے نصیبوں میں ہے پستی ایک دن قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں رنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن نغمہ ہائے غم کو بھی اے دل غنیمت جانیے بے صدا ہو جائے گا یہ ساز ہستی ایک دن دھول دھپا اس سراپا ناز کا شیوہ نہیں ہم ہی کر بیٹھے تھے غالبؔ پیش دستی ایک دن
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہے بسکہ ہر اک ان کے اشارے میں نشاں اور

ہے بسکہ ہر اک ان کے اشارے میں نشاں اور کرتے ہیں محبت تو گزرتا ہے گماں اور یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے مری بات دے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور ابرو سے ہے کیا اس نگہ ناز کو پیوند ہے تیر مقرر مگر اس کی ہے کماں اور تم شہر میں ہو تو ہمیں کیا غم جب اٹھیں گے لے آئیں گے بازار سے جا کر دل و جاں اور ہر چند سبک دست ہوئے بت شکنی میں ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہے سنگ گراں اور ہے خون جگر جوش میں دل کھول کے روتا ہوتے جو کئی دیدۂ خوں نابہ فشاں اور مرتا ہوں اس آواز پہ ہر چند سر اڑ جائے جلاد کو لیکن وہ کہے جائیں کہ ہاں اور لوگوں کو ہے خورشید جہاں تاب کا دھوکا ہر روز دکھاتا ہوں میں اک داغ نہاں اور لیتا نہ اگر دل تمہیں دیتا کوئی دم چین کرتا جو نہ مرتا کوئی دن آہ و فغاں اور پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے انداز بیاں اور
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گلشن میں بندوبست بہ رنگ دگر ہے آج

گلشن میں بندوبست بہ رنگ دگر ہے آج قمری کا طوق حلقۂ بیرون در ہے آج آتا ہے ایک پارۂ دل ہر فغاں کے ساتھ تار نفس کمند شکار اثر ہے آج اے عافیت کنارہ کر اے انتظام چل سیلاب گریہ درپئے دیوار و در ہے آج معزولیٔ تپش ہوئی افراط انتظار چشم کشادہ حلقۂ بیرون در ہے آج حیرت فروش صد نگرانی ہے اضطرار سر رشتہ چاک جیب کا تار نظر ہے آج ہوں داغ نیم رنگیٔ شام وصال یار نور چراغ بزم سے جوش سحر ہے آج کرتی ہے عاجزیٔ سفر سوختن تمام پیراہن خسک میں غبار شرر ہے آج تا صبح ہے بہ منزل مقصد رسیدنی دود چراغ خانہ غبار سفر ہے آج دور اوفتادۂ چمن فکر ہے اسدؔ مرغ خیال بلبل بے بال و پر ہے آج
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گر خامشی سے فائدہ اخفائے حال ہے

گر خامشی سے فائدہ اخفائے حال ہے خوش ہوں کہ میری بات سمجھنی محال ہے کس کو سناؤں حسرت اظہار کا گلہ دل فرد جمع و خرچ زباں ہائے لال ہے کس پردہ میں ہے آئنہ پرداز اے خدا رحمت کہ عذر خواہ لب بے سوال ہے ہے ہے خدا نخواستہ وہ اور دشمنی اے شوق منفعل یہ تجھے کیا خیال ہے مشکیں لباس کعبہ علی کے قدم سے جان ناف زمین ہے نہ کہ ناف غزال ہے وحشت پہ میری عرصۂ آفاق تنگ تھا دریا زمین کو عرق انفعال ہے ہستی کے مت فریب میں آ جائیو اسدؔ عالم تمام حلقۂ دام خیال ہے پہلو تہی نہ کر غم و اندوہ سے اسدؔ دل وقف درد کر کہ فقیروں کا مال ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گئی وہ بات کہ ہو گفتگو تو کیونکر ہو

گئی وہ بات کہ ہو گفتگو تو کیونکر ہو کہے سے کچھ نہ ہوا پھر کہو تو کیونکر ہو ہمارے ذہن میں اس فکر کا ہے نام وصال کہ گر نہ ہو تو کہاں جائیں ہو تو کیونکر ہو ادب ہے اور یہی کشمکش تو کیا کیجے حیا ہے اور یہی گو مگو تو کیونکر ہو تمہیں کہو کہ گزارا صنم پرستوں کا بتوں کی ہو اگر ایسی ہی خو تو کیونکر ہو الجھتے ہو تم اگر دیکھتے ہو آئینہ جو تم سے شہر میں ہوں ایک دو تو کیونکر ہو جسے نصیب ہو روز سیاہ میرا سا وہ شخص دن نہ کہے رات کو تو کیونکر ہو ہمیں پھر ان سے امید اور انہیں ہماری قدر ہماری بات ہی پوچھیں نہ وہ تو کیونکر ہو غلط نہ تھا ہمیں خط پر گماں تسلی کا نہ مانے دیدۂ دیدار جو تو کیونکر ہو بتاؤ اس مژہ کو دیکھ کر کہ مجھ کو قرار وہ نیش ہو رگ جاں میں فرو تو کیونکر ہو مجھے جنوں نہیں غالبؔ ولے بقول حضور فراق یار میں تسکین ہو تو کیونکر ہو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ایک ایک قطرہ کا مجھے دینا پڑا حساب

ایک ایک قطرہ کا مجھے دینا پڑا حساب خون جگر ودیعت مژگان یار تھا اب میں ہوں اور ماتم یک شہر آرزو توڑا جو تو نے آئنہ تمثال دار تھا گلیوں میں میری نعش کو کھینچے پھرو کہ میں جاں دادۂ ہوائے سر رہ گزار تھا موج سراب دشت وفا کا نہ پوچھ حال ہر ذرہ مثل جوہر تیغ آب دار تھا کم جانتے تھے ہم بھی غم عشق کو پر اب دیکھا تو کم ہوئے پہ غم روزگار تھا کس کا جنون دید تمنا شکار تھا آئینہ خانہ وادیٔ جوہر غبار تھا کس کا خیال آئنۂ انتظار تھا ہر برگ گل کے پردے میں دل بے قرار تھا جوں غنچہ و گل آفت فال نظر نہ پوچھ پیکاں سے تیرے جلوۂ زخم آشکار تھا دیکھی وفائے فرصت رنج و نشاط دہر خمیازہ یک درازی عمر خمار تھا صبح قیامت ایک دم گرگ تھی اسدؔ جس دشت میں وہ شوخ دو عالم شکار تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا

دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا زخم کے بھرتے تلک ناخن نہ بڑھ جاویں گے کیا بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک ہم کہیں گے حال دل اور آپ فرماویں گے کیا حضرت ناصح گر آویں دیدہ و دل فرش راہ کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھاویں گے کیا آج واں تیغ و کفن باندھے ہوے جاتا ہوں میں عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لاویں گے کیا گر کیا ناصح نے ہم کو قید اچھا یوں سہی یہ جنون عشق کے انداز چھٹ جاویں گے کیا خانہ زاد زلف ہیں زنجیر سے بھاگیں گے کیوں ہیں گرفتار وفا زنداں سے گھبراویں گے کیا ہے اب اس معمورہ میں قحط غم الفت اسدؔ ہم نے یہ مانا کہ دلی میں رہیں کھاویں گے کیا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دیا ہے دل اگر اس کو بشر ہے کیا کہئے

دیا ہے دل اگر اس کو بشر ہے کیا کہئے ہوا رقیب تو ہو نامہ بر ہے کیا کہئے یہ ضد کہ آج نہ آوے اور آئے بن نہ رہے قضا سے شکوہ ہمیں کس قدر ہے کیا کہئے رہے ہے یوں گہہ و بے گہہ کہ کوئے دوست کو اب اگر نہ کہیے کہ دشمن کا گھر ہے کیا کہئے زہے کرشمہ کہ یوں دے رکھا ہے ہم کو فریب کہ بن کہے ہی انہیں سب خبر ہے کیا کہئے سمجھ کے کرتے ہیں بازار میں وہ پرسش حال کہ یہ کہے کہ سر رہ گزر ہے کیا کہئے تمہیں نہیں ہے سر رشتۂ وفا کا خیال ہمارے ہاتھ میں کچھ ہے مگر ہے کیا کہئے انہیں سوال پہ زعم جنوں ہے کیوں لڑیے ہمیں جواب سے قطع نظر ہے کیا کہئے حسد سزائے کمال سخن ہے کیا کیجیے ستم بہائے متاع ہنر ہے کیا کہئے کہا ہے کس نے کہ غالبؔ برا نہیں لیکن سوائے اس کے کہ آشفتہ سر ہے کیا کہئے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

در خور قہر و غضب جب کوئی ہم سا نہ ہوا

در خور قہر و غضب جب کوئی ہم سا نہ ہوا پھر غلط کیا ہے کہ ہم سا کوئی پیدا نہ ہوا بندگی میں بھی وہ آزادہ و خودبیں ہیں کہ ہم الٹے پھر آئے در کعبہ اگر وا نہ ہوا سب کو مقبول ہے دعویٰ تری یکتائی کا روبرو کوئی بت آئنہ سیما نہ ہوا کم نہیں نازش ہم نامی چشم خوباں تیرا بیمار برا کیا ہے گر اچھا نہ ہوا سینہ کا داغ ہے وہ نالہ کہ لب تک نہ گیا خاک کا رزق ہے وہ قطرہ کہ دریا نہ ہوا نام کا میرے ہے جو دکھ کہ کسی کو نہ ملا کام میں میرے ہے جو فتنہ کہ برپا نہ ہوا ہر بن مو سے دم ذکر نہ ٹپکے خوں ناب حمزہ کا قصہ ہوا عشق کا چرچا نہ ہوا قطرہ میں دجلہ دکھائی نہ دے اور جزو میں کل کھیل لڑکوں کا ہوا دیدۂ بینا نہ ہوا تھی خبر گرم کہ غالبؔ کے اڑیں گے پرزے دیکھنے ہم بھی گئے تھے پہ تماشا نہ ہوا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

برشکال گریۂ عاشق ہے دیکھا چاہیے

برشکال گریۂ عاشق ہے دیکھا چاہیے کھل گئی مانند گل سو جا سے دیوار چمن الفت گل سے غلط ہے دعوی وارستگی سرو ہے با وصف آزادی گرفتار چمن صاف ہے از بسکہ عکس گل سے گلزار چمن جانشین جوہر آئینہ ہے خار چمن ہے نزاکت بس کہ فصل گل میں معمار چمن قالب گل میں ڈھلی ہے خشت دیوار چمن تیری آرائش کا استقبال کرتی ہے بہار جوہر آئینہ ہے یاں نقش احضار چمن بس کہ پائی یار کی رنگیں ادائی سے شکست ہے کلاہ ناز گل بر طاق دیوار چمن وقت ہے گر بلبل مسکیں زلیخائی کرے یوسف گل جلوہ فرما ہے بہ بازار چمن وحشت افزا گریہ ہا موقوف فصل گل اسدؔ چشم دریا ریز ہے میزاب سرکار چمن
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بہ نالہ حاصل دل بستگی فراہم کر

بہ نالہ حاصل دل بستگی فراہم کر متاع خانۂ زنجیر جز صدا معلوم بہ قدر حوصلۂ عشق جلوہ ریزی ہے وگرنہ خانۂ آئینہ کی فضا معلوم اسدؔ فریفتۂ انتخاب طرز جفا وگرنہ دلبری وعدۂ وفا معلوم
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

از مہر تا بہ ذرہ دل و دل ہے آئنہ

از مہر تا بہ ذرہ دل و دل ہے آئنہ طوطی کو شش جہت سے مقابل ہے آئنہ حیرت ہجوم لذت غلطانیٔ تپش سیماب بالش و کمر دل ہے آئنہ غفلت بہ بال جوہر شمشیر پرفشاں یاں پشت چشم شوخیٔ قاتل ہے آئنہ حیرت نگاہ برق تماشا بہار شوخ در پردۂ ہوا پر بسمل ہے آئنہ یاں رہ گئے ہیں ناخن تدبیر ٹوٹ کر جوہر طلسم عقدۂ مشکل ہے آئنہ ہم زانوئے تأمل و ہم جلوہ گاہ گل آئینہ بند خلوت و محفل ہے آئنہ دل کار گاہ فکر و اسدؔ بے نوائے دل یاں سنگ آستانۂ بیدلؔ ہے آئنہ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اسدؔ ہم وہ جنوں جولاں گداۓ بے سر و پا ہیں

اسدؔ ہم وہ جنوں جولاں گداۓ بے سر و پا ہیں کہ ہے سر پنجۂ مژگان آہو پشت خار اپنا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عرض ناز شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہے

عرض ناز شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہے دعواۓ جمعیت احباب جاۓ خندہ ہے ہے عدم میں غنچہ محو عبرت انجام گل یک جہاں زانو تأمل در قفاۓ خندہ ہے کلفت افسردگی کو عیش بیتابی حرام ورنہ دنداں در دل افشردن بناۓ خندہ ہے شورش باطن کے ہیں احباب منکر ورنہ یاں دل محیط گریہ و لب آشناۓ خندہ ہے خود فروشی ہاۓ ہستی بسکہ جاۓ خندہ ہے ہر شکست قیمت دل میں صداۓ خندہ ہے نقش عبرت در نظر یا نقد عشرت در بساط دو جہاں وسعت بہ قدر یک فضاۓ خندہ ہے جاۓ استہزا ہے عشرت کوشی ہستی اسدؔ صبح و شبنم فرصت نشو و نماۓ خندہ ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آمد سیلاب طوفان صداۓ آب ہے

آمد سیلاب طوفان صداۓ آب ہے نقش پا جو کان میں رکھتا ہے انگلی جادہ سے بزم مے وحشت کدہ ہے کس کی چشم مست کا شیشے میں نبض پری پنہاں ہے موج بادہ سے دیکھتا ہوں وحشت شوق خروش آمادہ سے فال رسوائی سرشک سر بہ صحرا دادہ سے دام گر سبزے میں پنہاں کیجیے طاؤس ہو جوش نیرنگ بہار عرض صحرا دادہ سے خیمۂ لیلےٰ سیاہ و خانۂ مجنوں خراب جوش ویرانی ہے عشق داغ بیروں دادہ سے بزم ہستی وہ تماشا ہے کہ جس کو ہم اسدؔ دیکھتے ہیں چشم از خواب عدم نکشادہ سے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے

آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے حسرت نے لا رکھا تری بزم خیال میں گلدستۂ نگاہ سویدا کہیں جسے پھونکا ہے کس نے گوش محبت میں اے خدا افسون انتظار تمنا کہیں جسے سر پر ہجوم درد غریبی سے ڈالیے وہ ایک مشت خاک کہ صحرا کہیں جسے ہے چشم تر میں حسرت دیدار سے نہاں شوق عناں گسیختہ دریا کہیں جسے درکار ہے شگفتن گل ہائے عیش کو صبح بہار پنبۂ مینا کہیں جسے غالبؔ برا نہ مان جو واعظ برا کہے ایسا بھی کوئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے یا رب ہمیں تو خواب میں بھی مت دکھائیو یہ محشر خیال کہ دنیا کہیں جسے ہے انتظار سے شرر آباد رستخیز مژگان کوہکن رگ خارا کہیں جسے کس فرصت وصال پہ ہے گل کو عندلیب زخم فراق خندۂ بیجا کہیں جسے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہوتے تک

آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہوتے تک کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کام نہنگ دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہوتے تک عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتاب دل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہوتے تک تا قیامت شب فرقت میں گزر جائے گی عمر سات دن ہم پہ بھی بھاری ہیں سحر ہوتے تک ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہوتے تک پرتو خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہوتے تک یک نظر بیش نہیں فرصت ہستی غافل گرمیٔ بزم ہے اک رقص شرر ہوتے تک غم ہستی کا اسدؔ کس سے ہو جز مرگ علاج شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہوتے تک
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

صبا لگا وہ طمانچہ طرف سے بلبل کے

صبا لگا وہ طمانچہ طرف سے بلبل کے کہ روۓ غنچہ سوۓ آشیاں پھر جاۓ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نہ حیرت چشمِ ساقی کی، نہ صحبت دورِ ساغر کی

نہ حیرت چشمِ ساقی کی، نہ صحبت دورِ ساغر کی مری محفل میں غالب گردشِ افلاک باقی ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مستعدِ قتلِ یک عالم ہے جلاّدِ فلک

مستعدِ قتلِ یک عالم ہے جلاّدِ فلک کہکشاں موجِ شفق میں تیغِ خوں آشام ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

زندانِ تحّمل ہیں مہمانِ تغافل ہیں

زندانِ تحّمل ہیں مہمانِ تغافل ہیں بے فائدہ یاروں کو فرقِ غم و شادی ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اک گرم آہ کی تو ہزاروں کے گھر جلے

اک گرم آہ کی تو ہزاروں کے گھر جلے رکھتے ہیں عشق میں یہ اثر ہم جگر جلے پروانہ خانہ غم ہو تو پھر کس لۓ اسد ہر رات شمع شام سے لے تا سحر جلے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عجز و نیاز سے تو وہ آیا نہ راہ پر

عجز و نیاز سے تو وہ آیا نہ راہ پر دامن کو اس کے آج حریفانہ کھینچیۓ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

میں ہوں مشتاقِ جفا، مجھ پہ جفا اور سہی

میں ہوں مشتاقِ جفا، مجھ پہ جفا اور سہی تم ہو بیداد سے خوش، اس سے سوا اور سہی غیر کی مرگ کا غم کس لۓ، اے غیرتِ ماہ! ہیں ہوس پیشہ بہت، وہ نہ ہُوا، اور سہی تم ہو بت، پھر تمھیں پندارِ خُدائی کیوں ہے؟ تم خداوند ہی کہلاؤ، خدا اور سہی حُسن میں حُور سے بڑھ کر نہیں ہونے کی کبھی آپ کا شیوہ و انداز و ادا اور سہی تیرے کوچے کا ہے مائل دلِ مضطر میرا کعبہ اک اور سہی، قبلہ نما اور سہی کوئی دنیا میں مگر باغ نہیں ہے، واعظ! خلد بھی باغ ہے، خیر آب و ہوا اور سہی کیوں نہ فردوس میں دوزخ کو ملا لیں، یا رب سیر کے واسطے تھوڑی سی فضا اور سہی مجھ کو وہ دو۔ کہ جسے کھا کے نہ پانی مانگوں زہر کچھ اور سہی، آبِ بقا اور سہی مجھ سے غالب یہ علائی نے غزل لکھوائی ایک بیداد گرِ رنج فزا اور سہی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لطفِ نظّارۂ قاتِل دمِ بسمل آۓ

لطفِ نظّارۂ قاتِل دمِ بسمل آۓ جان جاۓ تو بلا سے، پہ کہیں دِل آۓ ان کو کیا علم کہ کشتی پہ مری کیا گزری دوست جو ساتھ مرے تا لبِ ساحل آۓ وہ نہیں ہم، کہ چلے جائیں حرم کو، اے شیخ! ساتھ حُجّاج کے اکثر کئی منزِل آۓ آئیں جس بزم میں وہ، لوگ پکار اٹھتے ہیں "لو وہ برہم زنِ ہنگامۂ محفل آۓ" دیدہ خوں بار ہے مدّت سے، ولے آج ندیم دل کے ٹکڑے بھی کئی خون کے شامل آۓ سامنا حور و پری نے نہ کیا ہے، نہ کریں عکس تیرا ہی مگر، تیرے مقابِل آۓ اب ہے دِلّی کی طرف کوچ ہمارا غالب! آج ہم حضرتِ نوّاب سے بھی مِل آۓ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آپ نے مَسَّنی الضُّرُّ کہا ہے تو سہی

آپ نے مَسَّنی الضُّرُّ کہا ہے تو سہی یہ بھی اے حضرتِ ایّوب! گِلا ہے تو سہی رنج طاقت سے سوا ہو تو نہ پیٹوں کیوں سر ذہن میں خوبئِ تسلیم و رضا ہے تو سہی ہے غنیمت کہ بہ اُمّید گزر جاۓ گی عُمر نہ ملے داد، مگر روزِ جزا ہے تو سہی دوست ہی کوئی نہیں ہے، جو کرے چارہ گری نہ سہی، لیک تمنّاۓ دوا ہے تو سہی غیر سے دیکھیے کیا خوب نباہی اُس نے نہ سہی ہم سے، پر اُس بُت میں وفا ہے تو سہی نقل کرتا ہوں اسے نامۂ اعمال میں مَیں کچھ نہ کچھ روزِ ازل تم نے لکھا ہے تو سہی کبھی آ جاۓ گی کیوں کرتے ہو جلدی غالب شہرۂ تیزئِ شمشیرِ قضا ہے تو سہی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کئے ہوئے

مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کئے ہوئے جوشِ قدح سے بزم چراغاں کئے ہوئے کرتا ہوں جمع پھر جگرِ لخت لخت کو عرصہ ہوا ہے دعوتِ مژگاں کئے ہوئے پھر وضعِ احتیاط سے رکنے لگا ہے دم برسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کئے ہوئے پھر گرمِ نالہ ہائے شرر بار ہے نفَس مدت ہوئی ہے سیرِ چراغاں کئے ہوئے پھر پرسشِ جراحتِ دل کو چلا ہے عشق سامانِ صد ہزار نمک داں کئے ہوئے پھر بھر رہا ہوں خامۂ مژگاں بہ خونِ دل سازِ چمن طرازئ داماں کئے ہوئے باہم دگر ہوئے ہیں دل و دیدہ پھر رقیب نظارہ و خیال کا ساماں کئے ہوئے دل پھر طوافِ کوئے ملامت کو جائے ہے پندار کا صنم کدہ ویراں کئے ہوئے پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلب عرضِ متاعِ عقل و دل و جاں کئے ہوئے دوڑے ہے پھر ہر ایک گل و لالہ پر خیال صد گلستاں نگاہ کا ساماں کئے ہوئے پھر چاہتا ہوں نامۂ دلدار کھولنا جاں نذرِ دلفریبئِ عنواں کئے ہوئے مانگے ہے پھر کسی کو لبِ بام پر ہوس زلفِ سیاہ رخ پہ پریشاں کئے ہوئے چاہے ہے پھر کسی کو مقابل میں آرزو سرمے سے تیز دشنۂ مژگاں کئے ہوئے اک نوبہارِ ناز کو تاکے ہے پھر نگاہ چہرہ فروغ مے سے گلستاں کئے ہوئے پھر جی میں ہے کہ در پہ کسی کے پڑے رہیں سر زیر بارِ منتِ درباں کئے ہوئے جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کئے ہوئے غالب ہمیں نہ چھیڑ، کہ پھر جوشِ اشک سے بیٹھے ہیں ہم تہیّۂ طوفاں کئے ہوئے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

غم کھانے میں بودا دلِ ناکام بہت ہے

غم کھانے میں بودا دلِ ناکام بہت ہے یہ رنج کہ کم ہے مۓ گلفام، بہت ہے کہتے ہوئے ساقی سے، حیا آتی ہے ورنہ ہے یوں کہ مجھے ُدردِ تہِ جام بہت ہے نَے تیر کماں میں ہے، نہ صیاد کمیں میں گوشے میں قفس کے مجھے آرام بہت ہے کیا زہد کو مانوں کہ نہ ہو گرچہ ریائی پاداشِ عمل کی طمَعِ خام بہت ہے ہیں اہلِ خرد کس روشِ خاص پہ نازاں؟ پابستگئِ رسم و رہِ عام بہت ہے زمزم ہی پہ چھوڑو، مجھے کیا طوفِ حر م سے؟ آلودہ بہ مے جامۂ احرام بہت ہے ہے قہر گر اب بھی نہ بنے بات کہ ان کو انکار نہیں اور مجھے اِبرام بہت ہے خوں ہو کے جگر آنکھ سے ٹپکا نہیں اے مرگ رہنے دے مجھے یاں، کہ ابھی کام بہت ہے ہوگا کوئی ایسا بھی کہ غالب کو نہ جانے؟ شاعر تو وہ اچھا ہے پہ بدنام بہت ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

منظورتھی یہ شکل تجلّی کو نور کی

منظورتھی یہ شکل تجلّی کو نور کی قسمت کھلی ترے قد و رخ سے ظہور کی اِک خونچکاں کفن میں کروڑوں بناؤ ہیں پڑتی ہے آنکھ تیرے شہیدوں پہ حور کی واعظ! نہ تم پیو نہ کسی کو پلاسکو کیا بات ہے تمہاری شرابِ طہور کی! لڑتا ہے مجھ سے حشر میں قاتل، کہ کیوں اٹھا؟ گویا ابھی سنی نہیں آواز صور کی آمد بہار کی ہے جو بلبل ہے نغمہ سنج اڑتی سی اک خبر ہے زبانی طیور کی گو واں نہیں، پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیں کعبے سے ِان بتوں کو بھی نسبت ہے د ور کی کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جواب آؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہِ طور کی گرمی سہی کلام میں، لیکن نہ اس قدر کی جس سے بات اُس نے شکایت ضرور کی غالب گر اِس سفر میں مجھے ساتھ لے چلیں حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شبنم بہ گلِ لالہ نہ خالی ز ادا ہے

شبنم بہ گلِ لالہ نہ خالی ز ادا ہے داغِ دلِ بے درد، نظر گاہِ حیا ہے دل خوں شدۂ کشمکشِ حسرتِ دیدار آئینہ بہ دستِ بتِ بدمستِ حنا ہے شعلے سے نہ ہوتی، ہوسِ شعلہ نے جو کی جی کس قدر افسردگئ دل پہ جلا ہے تمثال میں تیری ہے وہ شوخی کہ بصد ذوق آئینہ بہ اند ازِ گل آغوش کشا ہے قمری کفِ خا کستر و بلبل قفسِ رنگ اے نالہ! نشانِ جگرِ سو ختہ کیا ہے؟ خو نے تری افسردہ کیا وحشتِ دل کو معشوقی و بے حوصلگی طرفہ بلا ہے مجبوری و دعواۓ گرفتارئ الفت دستِ تہِ سنگ آمدہ پیمانِ وفا ہے معلوم ہوا حالِ شہیدانِ گزشتہ تیغِ ستم آئینۂ تصویر نما ہے اے پرتوِ خورشیدِ جہاں تاب اِدھر بھی سائے کی طرح ہم پہ عجب وقت پڑا ہے ناکردہ گناہوں کی بھی حسرت کی ملے داد یا رب اگر ِان کردہ گناہوں کی سزا ہے بیگانگئِ خلق سے بیدل نہ ہو غالب کوئی نہیں تیرا، تو مری جان، خدا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آ ئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے

آ ئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے حسرت نے لا رکھا تری بزمِ خیال میں گلدستۂ نگاہِ سویدا کہیں جسے پھونکا ہے کس نے گوشِ محبت میں اے خدا افسونِ انتظار، تمنا کہیں جسے سر پر ہجومِ دردِ غریبی سے ڈالیے وہ ایک مشتِ خاک کہ صحرا کہیں جسے ہے چشمِ تر میں حسرتِ دیدار سے نہاں شوقِ عناں گسیختہ، دریا کہیں جسے درکار ہے شگفتنِ گلہائے عیش کو صبحِ بہار پنبۂ مینا کہیں جسے غالب برا نہ مان جو واعظ برا کہے ایسا بھی کو ئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے؟
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جس جا نسیم شانہ کشِ زلفِ یار ہے

جس جا نسیم شانہ کشِ زلفِ یار ہے نافہ دماغِ آہوئے دشتِ تتار ہے کس کا سرا غِ جلوہ ہے حیرت کو اے خدا آیئنہ فرشِ شش جہتِ انتظار ہے ہے ذرہ ذرہ تنگئِ جا سے غبارِ شوق گردام یہ ہے و سعتِ صحرا شکار ہے دل مدّعی و دیدہ بنا مدّعا علیہ نظارے کا مقدّمہ پھر روبکار ہے چھڑکے ہے شبنم آئینۂ برگِ گل پر آب اے عندلیب وقتِ ود اعِ بہار ہے پچ آپڑی ہے وعدۂ دلدار کی مجھے وہ آئے یا نہ آئے پہ یاں انتظار ہے بے پردہ سوئے وادئِ مجنوں گزر نہ کر ہر ذرّے کے نقاب میں دل بے قرار ہے اے عندلیب یک کفِ خس بہرِ آشیاں طوفانِ آمد آمدِ فصلِ بہار ہے دل مت گنوا، خبر نہ سہی سیر ہی سہی اے بے دماغ آئینہ تمثال دار ہے غفلت کفیلِ عمر و اسد ضامنِ نشاط اے مر گِ ناگہاں تجھے کیا انتظار ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

خموشی میں تماشا ادا نکلتی ہے

خموشی میں تماشا ادا نکلتی ہے نگاہ دل سے تری سُرمہ سا نکلتی ہے فشارِ تنگئ خلوت سے بنتی ہے شبنم صبا جو غنچے کے پردے میں‌جا نکلتی ہے نہ پوچھ سینۂ عاشق سے آبِ تیغِ نگاہ کہ زخمِ روزنِ در سے ہوا نکلتی ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہجومِ نالہ، حیرت عاجزِ عر ضِ یک افغاں ہے

ہجومِ نالہ، حیرت عاجزِ عر ضِ یک افغاں ہے خموشی ریشۂ صد نیستاں سے خس بدنداں ہے تکلف بر طرف، ہے جانستاں تر لطفِ بد خویاں نگاہِ بے حجابِ ناز تیغِ تیزِ عریاں ہے ہوئی یہ کثرتِ غم سے تلف کیفیّتِ شادی کہ صبحِ عید مجھ کو بدتر از چاکِ گریباں ہے دل و دیں نقد لا، ساقی سے گر سودا کیا چاہے کہ اس بازار میں ساغر متاعِ دست گرداں ہے غم آغوشِ بلا میں پرورش دیتا ہے عاشق کو چراغِ روشن اپنا قلزم ِصرصر کا مرجاں ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سیاہی جیسے گِر جاوے دمِ تحریر کاغذ پر

سیاہی جیسے گِر جاوے دمِ تحریر کاغذ پر مر ی قسمت میں یو ں تصویر ہے شب ہائے ہجرا ں کی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہوں میں بھی تماشائیِ نیرنگِ تمنا

ہوں میں بھی تماشائیِ نیرنگِ تمنا مطلب نہیں کچھ اس سے کہ مطلب ہی بر آوے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آمدِ سیلابِ طوفانِ صدائے آب ہے

آمدِ سیلابِ طوفانِ صدائے آب ہے نقشِ پا جو کان میں رکھتا ہے انگلی جادہ سے بزم مے وحشت کدہ ہے کس کی چشمِ مست کا شیشے میں نبضِ پری پنہاں ہے موجِ بادہ سے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لبِ عیسیٰ کی جنبش کرتی ہے گہوارہ جنبانی

لبِ عیسیٰ کی جنبش کرتی ہے گہوارہ جنبانی قیامت کشتۂٴ لعل بتاں کا خواب سنگیں ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مستی، بہ ذوقِ غفلتِ ساقی ہلاک ہے

مستی، بہ ذوقِ غفلتِ ساقی ہلاک ہے موجِ شراب یک مژۂ خوابناک ہے جُز زخمِ تیغِ ناز، نہیں دل میں آرزو جیبِ خیال بھی ترے ہاتھوں سے چاک ہے جوشِ جنوں سے کچھ نظر آتا نہیں، اسد صحرا ہماری آنکھ میں یک مشتِ خاک ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کوہ کے ہوں بارِ خاطر گر صدا ہو جائیے

کوہ کے ہوں بار خاطر گر صدا ہو جائیے بے تکلف اے شرار جستہ کیا ہو جائیے بیضہ آسا ننگ بال و پر ہے یہ کنج قفس از سر نو زندگی ہو گر رہا ہو جائیے وسعت مشرب نیاز کلفت وحشت اسدؔ یک بیاباں سایۂ بال ہما ہو جائیے یاد رکھیے ناز ہائے التفات اولیں آشیان طائر رنگ حنا ہوجائیے لطف عشق ہریک انداز دگر دکھلائیے گا بے تکلف یک نگاہ آشنا ہوجائیے داداز دست جفائے صدمہ ضرب المثل گر ہمہ افتادگی جوں نقش پا ہوجائیے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے ڈرے کیوں میرا قاتل؟ کیا رہے گا اُس کی گر د ن پر وہ خوں، جو چشم تر سے عمر بھر یوں دم بہ دم نکلے؟ نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے بھر م کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کا اگر اس طرۂ پرپیچ و خم کا پیچ و خم نکلے مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائے ہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے ہوئی اِس دور میں منسوب مجھ سے بادہ آشامی پھر آیا وہ زمانہ جو جہاں میں جامِ جم نکلے ہوئی جن سے توقع خستگی کی داد پانے کی وہ ہم سے بھی زیادہ خستۂ تیغِ ستم نکلے محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے ذرا کر زور سینے پر کہ تیر پر ستم نکلے جو وہ نکلے تو دل نکلے جو دل نکلے تو دم نکلے خدا کے واسطے پردہ نہ کعبہ سے اٹھا ظالم کہیں ایسا نہ ہو یاں بھی وہی کافر صنم نکلے کہاں میخانے کا دروازہ غالب! اور کہاں واعظ پر اِتنا جانتے ہیں، کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

روندی ہوئی ہے کوکبہ شہریار کی

روندی ہوئی ہے کوکبہ شہریار کی اترائے کیوں نہ خاک سرِ رہگزار کی جب اس کے دیکھنے کے لیے آئیں بادشاہ لوگوں میں کیوں‌نمود نہ ہو لالہ زار کی بُھوکے نہیں ہیں سیرِ گلستان کے ہم ولے کیوں کر نہ کھائیے کہ ہوا ہے بہار کی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

باغ پا کر خفقانی یہ ڈراتا ہے مجھے

باغ پا کر خفقانی یہ ڈراتا ہے مجھے سایۂ شاخِ گُل افعی نظر آتا ہے مجھے جوہرِ تیغ بہ سر چشمۂ دیگر معلوم ہُوں میں وہ سبزہ کہ زہرآب اُگاتا ہے مجھے مدّعا محوِتماشائے شکستِ دل ہے آئنہ خانے میں کوئی لۓ جاتا ہے مجھے نالہ سرمایۂ یک عالم و عالم کفِ خاک آسمان بیضۂ قمری نظر آتا ہے مجھے زندگی میں تو وہ محفل سے اُٹھا دیتے تھے دیکھوں اب مر گئے پر کون اُٹھاتا ہے مجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بہت سہی غمِ گیتی، شراب کم کیا ہے؟

بہت سہی غمِ گیتی، شراب کم کیا ہے؟ غُلامِ ساقئ کوثر ہوں، مجھ کو غم کیا ہے تمھاری طرز و روش جانتے ہیں ہم، کیا ہے رقیب پر ہے اگر لطف تو ستم کیا ہے کٹے تو شب کہیں کاٹے تو سانپ کہلاوے کوئی بتاؤ کہ وہ زُلفِ خم بہ خم کیا ہے لکھا کرے کوئی احکامِ طالعِ مولود کسے خبر ہے کہ واں جنبشِ قلم کیا ہے؟ نہ حشرونشر کا قائل نہ کیش و ملت کا خدا کے واسطے ایسے کی پھر قسم کیا ہے؟ وہ داد ودید گراں مایہ شرط ہے ہمدم وگرنہ مُہرِ سلیمان و جامِ جم کیا ہے سخن میں خامۂ غالب کی آتش افشانی یقین ہے ہم کو بھی، لیکن اب اس میں دم کیا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ابنِ مریم ہوا کرے کوئی

ابنِ مریم ہوا کرے کوئی میرے دکھ کی دوا کرے کوئی شرع و آئین پر مدار سہی ایسے قاتل کا کیا کرے کوئی چال جیسے کڑی کمان کا تیر دل میں ایسے کے جا کرے کوئی بات پر واں زبان کٹتی ہے وہ کہیں اور سنا کرے کوئی بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی نہ سنو اگر برا کہے کوئی نہ کہو گر برا کرے کوئی روک لو گر غلط چلے کوئی بخش دو گر خطا کرے کوئی کون ہے جو نہیں ہے حاجت مند کس کی حاجت روا کرے کوئی کیا کیا خضر نے سکندر سے اب کسے رہنما کرے کوئی جب توقع ہی اٹھ گئی غالبٓ کیوں کسی کا گلہ کرے کوئی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جب تک دہانِ زخم نہ پیدا کرے کوئی

جب تک دہانِ زخم نہ پیدا کرے کوئی مشکل کہ تجھ سے راہِ سخن وا کرے کوئی عالم غُبارِ وحشتِ مجنوں ہے سر بسر کب تک خیالِ طرّۂ لیلیٰ کرے کوئی افسردگی نہیں طرب انشاۓ التفات ہاں درد بن کے دل میں مگر جا کرے کوئی رونے سے اے ندیم ملامت نہ کر مجھے آخر کبھی تو عُقدۂ دل وا کرے کوئی چاکِ جگر سے جب رہِ پرسش نہ وا ہوئی کیا فائدہ کہ جَیب کو رسوا کرے کوئی لختِ جگر سے ہے رگِ ہر خار شاخِ گل تا چند باغبانئِ صحرا کرے کوئی ناکامئِ نگاہ ہے برقِ نظارہ سوز تو وہ نہیں کہ تجھ کو تماشا کرے کوئی ہر سنگ و خشت ہے صدفِ گوہرِ شکست نقصاں نہیں جنوں سے جو سودا کرے کوئی سَر بَر ہوئی نہ وعدۂ صبر آزما سے عُمر فُرصت کہاں کہ تیری تمنّا کرے کوئی ہے وحشتِ طبیعتِ ایجاد یاس خیز یہ درد وہ نہیں کہ نہ پیدا کرے کوئی بیکارئ جنوں کو ہے سر پیٹنے کا شغل جب ہاتھ ٹوٹ جائیں تو پھر کیا کرے کوئی حسنِ فروغِ شمعِ سُخن دور ہے اسد پہلے دلِ گداختہ پیدا کرے کوئی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

حسنِ بے پروا خریدارِ متاعِ جلوہ ہے

حسنِ بے پروا خریدارِ متاعِ جلوہ ہے آئنہ زانوۓ فکرِ اختراعِ جلوہ ہے تا کُجا اے آگہی رنگِ تماشا باختن؟ چشمِ وا گر دیدہ آغوشِ وداعِ جلوہ ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عرضِ نازِ شوخئِ دنداں براۓ خندہ ہے

عرضِ نازِ شوخئِ دنداں براۓ خندہ ہے دعوئ جمعیّتِ احباب جاۓ خندہ ہے ہے عدم میں غنچہ محوِ عبرتِ انجامِ گُل یک جہاں زانو تامّل در قفاۓ خندہ ہے کلفتِ افسردگی کو عیشِ بے تابی حرام ورنہ دنداں در دل افشردن بِناۓ خندہ ہے سوزشِ باطن کے ہیں احباب منکر ورنہ یاں دل محیطِ گریہ و لب آشناۓ خندہ ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نشّہ ہا شادابِ رنگ و ساز ہا مستِ طرب

نشّہ ہا شادابِ رنگ و ساز ہا مستِ طرب شیشۂ مے سروِ سبزِ جوئبارِ نغمہ ہے ہم نشیں مت کہہ کہ برہم کرنہ بزمِ عیشِ دوست واں تو میرے نالے کو بھی اعتبارِ نغمہ ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

رونے سے اور عشق میں بےباک ہو گۓ

رونے سے اور عشق میں بےباک ہو گۓ دھوۓ گۓ ہم ایسے کہ بس پاک ہو گۓ صرفِ بہاۓ مے ہوۓ آلاتِ میکشی تھے یہ ہی دو حساب، سو یوں پاک ہو گۓ رسواۓ دہر گو ہوۓ آوارگی سے تم بارے طبیعتوں کے تو چالاک ہو گۓ کہتا ہے کون نالۂ بلبل کو بے اثر پردے میں گُل کے لاکھ جگر چاک ہو گۓ پوچھے ہے کیا وجود و عدم اہلِ شوق کا آپ اپنی آگ کے خس و خاشاک ہو گۓ کرنے گۓ تھے اس سے تغافُل کا ہم گِلہ کی ایک ہی نگاہ کہ بس خاک ہو گۓ اس رنگ سے اٹھائی کل اس نے اسد کی نعش دشمن بھی جس کو دیکھ کے غمناک ہو گۓ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کہوں جو حال تو کہتے ہو "مدعا کہیے "

کہوں جو حال تو کہتے ہو "مدعا کہیے " تمہیں کہو کہ جو تم یوں کہو تو کیا کہیے؟ نہ کہیو طعن سے پھر تم کہ "ہم ستمگر ہیں " مجھے تو خو ہے کہ جو کچھ کہو "بجا" کہیے وہ نیشتر سہی پر دل میں جب اتر جاوے نگاہِ ناز کو پھر کیوں نہ آشنا کہیے نہیں ذریعۂ راحت جراحتِ پیکاں وہ زخمِ تیغ ہے جس کو کہ دلکشا کہیے جو مدعی بنے اس کے نہ مدعی بنیے جو نا سزا کہے اس کو نہ نا سزا کہیے کہیں حقیقتِ جانکاہئِ مرض لکھیے کہیں مصیبتِ نا سازئِ دوا کہیے کبھی شکایتِ رنجِ گراں نشیں کیجے کبھی حکایتِ صبرِ گریز پا کہیے رہے نہ جان تو قاتل کو خونبہا دیجے کٹے زبان تو خنجر کو مرحبا کہیے نہیں نگار کو الفت، نہ ہو، نگار تو ہے! روانئِ روش و مستئِ ادا کہیے نہیں بہار کو فرصت، نہ ہو بہار تو ہے! طرواتِ چمن و خوبئِ ہوا کہیے سفینہ جب کہ کنارے پہ آلگا غالب خدا سے کیا ستم و جورِ ناخدا کہیے!
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے

بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے اک کھیل ہے اورنگِ سلیماں مرے نزدیک اک بات ہے اعجاز مسیحا مرے آگے جز نام نہیں صورتِ عالم مجھے منظور جز وہم نہیں ہستئِ اشیا مرے آگے ہوتا ہے نہاں گرد میں صحرا مرے ہوتے گِھستا ہے جبیں خاک پہ دریا مرے آگے مت پوچھ کہ کیا حال ہے میر ا ترے پیچھے تو دیکھ کہ کیا رنگ ہے تیرا مرے آگے سچ کہتے ہو خود بین و خود آرا ہوں، نہ کیو ں ہوں بیٹھا ہے بتِ آئنہ سیما مرے آگے پھر دیکھیے اندازِ گل افشانئِ گفتار رکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے نفرت کا گماں گزرے ہے، میں رشک سے گزرا کیونکر کہوں، لو نام نہ ان کا مرے آگے ایماں مجھے روکے ہے، جو کھینچے ہے مجھے کفر کعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے عاشق ہوں پہ معشوق فریبی ہے مرا کام مجنوں کو برا کہتی ہے لیلےٰ مرے آگے خوش ہوتے ہیں پر وصل میں یوں مر نہیں جاتے آئی شب ہجراں کی تمنا مرے آگے ہے موجزن اک قلزمِ خوں کاش یہی ہو آتا ہے ابھی دیکھیے کیا کیا مرے آگے گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہے! رہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے ہم پیشہ و ہم مشرب و ہم راز ہے میرا غالب کو برا کیوں کہو اچھا مرے آگے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھے

لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھے میرا ذمہ، دیکھ کر گر کوئی بتلا دے مجھے کیا تعجب ہے کہ اُس کو دیکھ کر آجائے رحم وا ں تلک کوئی کسی حیلے سے پہنچا دے مجھے منہ نہ دکھلاوے، نہ دکھلا، پر بہ اندازِ عتاب کھول کر پردہ ذرا آنکھیں ہی دکھلا دے مجھے یاں تلک میری گرفتاری سے وہ خو ش ہے کہ مَیں زلف گر بن جاؤں تو شانے میں اُلجھا دے مجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

زبسکہ مشقِ تماشا جنوں علامت ہے

زبسکہ مشقِ تماشا جنوں علامت ہے کشاد و بستِ مژہ ، سیلئِ ندامت ہے نہ جانوں ، کیونکہ مٹے داغِ طعنِ بد عہدی تجھے کہ آئینہ بھی ورطۂ ملامت ہے بہ پیچ و تابِ ہوس ، سِلکِ عافیت مت توڑ نگاہِ عجز سرِ رشتۂ سلامت ہے وفا مقابل و دعواۓ عشق بے بُنیاد جنونِ ساختہ و فصلِ گُل ، قیامت ہے!
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کبھی نیکی بھی اُس کے جی میں ، گر آجائے ہے ، مُجھ سے

کبھی نیکی بھی اُس کے جی میں ، گر آجائے ہے ، مُجھ سے جفائیں کر کے اپنی یاد ، شرما جائے ہے ، مُجھ سے خُدایا ! جذبۂ دل کی مگر تاثیر اُلٹی ہے ! کہ جتنا کھینچتا ہوں ، اور کِھنچتا جائے ہے مُجھ سے وہ بَد خُو ، اور میری داستانِ عشق طُولانی عبارت مُختصر ، قاصد بھی گھبرا جائے ہے ، مُجھ سے اُدھر وہ بدگمانی ہے ، اِدھر یہ ناتوانی ہے نہ پُوچھا جائے ہے اُس سے ، نہ بولا جائے ہے مجھ سے سنبھلنے دے مجھے اے نا اُمیدی ! کیا قیامت ہے ! کہ دامانِ خیالِ یار ، چُھوٹا جائے ہے مُجھ سے تکلف بر طرف ، نظارگی میں بھی سہی ، لیکن وہ دیکھا جائے ، کب یہ ظُلم دیکھا جائے ہے ، مُجھ سے ہوئے ہیں پاؤں ہی پہلے نبردِ عشق میں زخمی نہ بھاگا جائے ہے مجھ سے ، نہ ٹھہرا جائے ہے مجھ سے قیامت ہے کہ ہووے مُدعی کا ہمسفر غالب ! وہ کافر ، جو خُدا کو بھی نہ سونپا جائے ہے مُجھ سے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

حضورِ شاہ میں اہلِ سخن کی آزمائش ہے

حضورِ شاہ میں اہلِ سخن کی آزمائش ہے چمن میں خوش نوایانِ چمن کی آزمائش ہے قد و گیسو میں ، قیس و کوہکن کی آزمائش ہے جہاں ہم ہیں ، وہاں دار و رسن کی آزمائش ہے کریں گے کوہکن کے حوصلے کا امتحاں آخر ہنوز اُس خستہ کے نیروۓ تن کی آزمائش ہے نسیمِ مصر کو کیا پیرِ کنعاں کی ہوا خواہی! اُسے یوسف کی بُوئے پیرہن کی آزمائش ہے وہ آیا بزم میں ، دیکھو ، نہ کہیو پھر کہ ”غافل تھے“ شکیب و صبرِ اہلِ انجمن کی آزمائش ہے رہے دل ہی میں تیر ، اچھا ، جگر کے پار ہو ، بہتر غرض شِستِ بُتِ ناوک فگن کی آزمائش ہے نہیں کچھ سُبحۂ و زُنّار کے پھندے میں گیرائی وفاداری میں شیخ و برہمن کی آزمائش ہے پڑا رہ ، اے دلِ وابستہ ! بیتابی سے کیا حاصل؟ مگر پھر تابِ زُلفِ پُرشکن کی آزمائش ہے رگ و پَے میں جب اُترے زہرِ غم ، تب دیکھیے کیا ہو! ابھی تو تلخئ کام و دہن کی آزمائش ہے وہ آویں گے مِرے گھر ، وعدہ کیسا ، دیکھنا ، غالب! نئے فتنوں میں اب چرخِ کُہن کی آزمائش ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

یاد ہے شادی میں بھی ، ہنگامۂ "یارب" ، مجھے

یاد ہے شادی میں بھی ، ہنگامۂ "یارب" ، مجھے سُبحۂ زاہد ہوا ہے ، خندہ زیرِ لب مجھے ہے کُشادِ خاطرِ وابستہ دَر ، رہنِ سخن تھا طلسمِ قُفلِ ابجد ، خانۂ مکتب مجھے یارب ! اِس آشفتگی کی داد کس سے چاہیے! رشک ، آسائش پہ ہے زندانیوں کی اب مجھے طبع ہے مشتاقِ لذت ہائے حسرت کیا کروں! آرزو سے ، ہے شکستِ آرزو مطلب مجھے دل لگا کر آپ بھی غالب مُجھی سے ہوگئے عشق سے آتے تھے مانِع ، میرزا صاحب مجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دیکھ کر در پردہ گرمِ دامن افشانی مجھے

دیکھ کر در پردہ گرمِ دامن افشانی مجھے کر گئی وابستۂ تن میری عُریانی مجھے بن گیا تیغِ نگاہِ یار کا سنگِ فَساں مرحبا مَیں! کیا مبارک ہے گراں جانی مجھے کیوں نہ ہو بے التفاتی ، اُس کی خاطر جمع ہے جانتا ہے محوِ پُرسش ہائے پنہانی مجھے میرے غمخانے کی قسمت جب رقم ہونے لگی لِکھ دیا منجملۂ اسبابِ ویرانی ، مجھے بدگماں ہوتا ہے وہ کافر ، نہ ہوتا ، کاشکے! اِس قدر ذوقِ نوائے مُرغِ بُستانی مجھے وائے ! واں بھی شورِ محشر نے نہ دَم لینے دیا لے گیا تھا گور میں ذوقِ تن آسانی مجھے وعدہ آنے کا وفا کیجے ، یہ کیا انداز ہے ؟ تم نے کیوں سونپی ہے میرے گھر کی دربانی مجھے؟ ہاں نشاطِ آمدِ فصلِ بہاری ، واہ واہ ! پھر ہُوا ہے تازہ سودائے غزل خوانی مجھے دی مرے بھائی کو حق نے از سرِ نَو زندگی میرزا یوسف ہے ، غالب ! یوسفِ ثانی مجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دیا ہے دل اگر اُس کو ، بشر ہے ، کیا کہیے

دیا ہے دل اگر اُس کو ، بشر ہے ، کیا کہیے ہوا رقیب ، تو ہو ، نامہ بر ہے ، کیا کہیے یہ ضد کہ آج نہ آوے ، اور آئے بِن نہ رہے قضا سے شکوہ ہمیں کِس قدر ہے ، کیا کہیے! رہے ہے یوں گِہ و بے گہِ ، کہ کُوئے دوست کو اب اگر نہ کہیے کہ دشمن کا گھر ہے ، کیا کہیے! زہے کرشمہ کہ یوں دے رکھا ہے ہم کو فریب کہ بن کہے ہی انہیں سب خبر ہے، کیا کہیے سمجھ کے کرتے ہیں ، بازار میں وہ پُرسشِ حال کہ یہ کہے کہ ، سرِ رہگزر ہے ، کیا کہیے؟ تمہیں نہیں ہے سرِ رشتۂ وفا کا خیال ہمارے ہاتھ میں کچھ ہے ، مگر ہے کیا؟ کہیے! اُنہیں سوال پہ زعمِ جنوں ہے ، کیوں لڑیئے ہمیں جواب سے قطعِ نظر ہے ، کیا کہیے؟ حَسد ، سزائے کمالِ سخن ہے ، کیا کیجے سِتم ، بہائے متاعِ ہُنر ہے ، کیا کہیے! کہا ہے کِس نے کہ غالب بُرا نہیں ، لیکن سوائے اس کے کہ آشفتہ سر ہے ، کیا کہیے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کیوں نہ ہو چشمِ بُتاں محوِ تغافل ، کیوں نہ ہو؟

کیوں نہ ہو چشمِ بُتاں محوِ تغافل ، کیوں نہ ہو؟ یعنی اس بیمار کو نظارے سے پرہیز ہے مرتے مرتے ، دیکھنے کی آرزُو رہ جائے گی وائے ناکامی ! کہ اُس کافر کا خنجر تیز ہے عارضِ گُل دیکھ ، رُوئے یار یاد آیا ، اسد! جوششِ فصلِ بہاری اشتیاق انگیز ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کرے ہے بادہ ، ترے لب سے ، کسبِ رنگِ فروغ

کرے ہے بادہ ، ترے لب سے ، کسبِ رنگِ فروغ خطِ پیالہ ، سراسر نگاہِ گلچیں ہے کبھی تو اِس سرِ شوریدہ کی بھی داد ملے! کہ ایک عُمر سے حسرت پرستِ بالیں ہے بجا ہے ، گر نہ سُنے ، نالہ ہائے بُلبلِ زار کہ گوشِ گُل ، نمِ شبنم سے پنبہ آگیں ہے اسد ہے نزع میں ، چل بیوفا ! برائے خُدا! مقامِ ترکِ حجاب و وداعِ تمکیں ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہم رشک کو اپنے بھی گوارا نہیں کرتے

ہم رشک کو اپنے بھی گوارا نہیں کرتے مرتے ہیں ، ولے ، اُن کی تمنا نہیں کرتے در پردہ اُنھیں غیر سے ہے ربطِ نہانی ظاہر کا یہ پردہ ہے کہ پردہ نہیں کرتے یہ باعثِ نومیدیِ اربابِ ہوس ہے غالب کو بُرا کہتے ہو ، اچھا نہیں کرتے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نہ پُوچھ نسخۂ مرہم جراحتِ دل کا

نہ پُوچھ نسخۂ مرہم جراحتِ دل کا کہ اِس میں ریزۂ الماس جزوِ اعظم ہے بہت دنوں میں تغافل نے تیرے پیدا کی وہ اِک نگہ کہ ، بظاہر نگاہ سے کم ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

فریاد کی کوئی لَے نہیں ہے

فریاد کی کوئی لَے نہیں ہے نالہ پابندِ نَے نہیں ہے کیوں بوتے ہیں باغباں تونبے؟ گر باغ گدائے مَے نہیں ہے ہر چند ہر ایک شے میں تُو ہے پَر تُجھ سی کوئی شے نہیں ہے ہاں ، کھائیو مت فریبِ ہستی! ہر چند کہیں کہ "ہے" ، نہیں ہے شادی سے گُذر کہ ، غم نہ ہووے اُردی جو نہ ہو ، تو دَے نہیں ہے کیوں ردِ قدح کرے ہے زاہد ! مَے ہے یہ مگس کی قَے نہیں ہے ہستی ہے ، نہ کچھ عَدم ہے ، غالب! آخر تُو کیا ہے ، ”اَے نہیں ہے؟“
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

خطر ہے رشتۂ اُلفت رگِ گردن نہ ہو جائے

خطر ہے رشتۂ اُلفت رگِ گردن نہ ہو جائے غرورِ دوستی آفت ہے ، تُو دُشمن نہ ہو جائے سمجھ اس فصل میں کوتاہئ نشوونما ، غالب! اگر گُل سَرو کے قامت پہ ، پیراہن نہ ہو جائے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تپِش سے میری ، وقفِ کش مکش ، ہر تارِ بستر ہے

تپِش سے میری ، وقفِ کش مکش ، ہر تارِ بستر ہے مِرا سر رنجِ بالیں ہے ، مِرا تَن بارِ بستر ہے سرشکِ سر بہ صحرا دادہ ، نورالعینِ دامن ہے دلِ بے دست و پا اُفتادہ بر خوردارِ بستر ہے خوشا اقبالِ رنجوری ! عیادت کو تم آئے ہو فروغِ شمع بالیں ، طالعِ بیدارِ بستر ہے بہ طوفاں گاہِ جوشِ اضطرابِ شامِ تنہائی شعاعِ آفتابِ صبحِ محشر تارِ بستر ہے ابھی آتی ہے بُو ، بالش سے ، اُس کی زلفِ مشکیں کی ہماری دید کو ، خوابِ زلیخا ، عارِ بستر ہے کہوں کیا ، دل کی کیا حالت ہے ہجرِ یار میں ، غالب! کہ بے تابی سے ہر یک تارِ بستر ، خارِ بستر ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

وہ آ کے ، خواب میں ، تسکینِ اضطراب تو دے

وہ آ کے ، خواب میں ، تسکینِ اضطراب تو دے ولے مجھے تپشِ دل ، مجالِ خواب تو دے کرے ہے قتل ، لگاوٹ میں تیرا رو دینا تری طرح کوئی تیغِ نگہ کو آب تو دے دِکھا کے جنبشِ لب ہی ، تمام کر ہم کو نہ دے جو بوسہ ، تو منہ سے کہیں جواب تو دے پلا دے اوک سے ساقی ، جو ہم سے نفرت ہے پیالہ گر نہیں دیتا ، نہ دے شراب تو دے اسد ! خوشی سے مرے ہاتھ پاؤں پُھول گئے کہا جو اُس نے ، ”ذرا میرے پاؤں داب تو دے“
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

چاک کی خواہش ، اگر وحشت بہ عُریانی کرے

چاک کی خواہش ، اگر وحشت بہ عُریانی کرے صبح کے مانند ، زخمِ دل گریبانی کرے جلوے کا تیرے وہ عالم ہے کہ ، گر کیجے خیال دیدۂ دل کو زیارت گاہِ حیرانی کرے ہے شکستن سے بھی دل نومید ، یارب ! کب تلک آبگینہ کوہ پر عرضِ گِرانجانی کرے میکدہ گر چشمِ مستِ ناز سے پاوے شکست مُوۓ شیشہ دیدۂ ساغر کی مژگانی کرے خطِّ عارض سے ، لکھا ہے زُلف کو الفت نے عہد یک قلم منظور ہے ، جو کچھ پریشانی کرے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نکتہ چیں ہے ، غمِ دل اُس کو سُنائے نہ بنے

نکتہ چیں ہے ، غمِ دل اُس کو سُنائے نہ بنے کیا بنے بات ، جہاں بات بنائے نہ بنے میں بُلاتا تو ہوں اُس کو ، مگر اے جذبۂ دل اُس پہ بن جائے کُچھ ایسی کہ بِن آئے نہ بنے کھیل سمجھا ہے ، کہیں چھوڑ نہ دے ، بھول نہ جائے کاش ! یُوں بھی ہو کہ بِن میرے ستائے نہ بنے غیر پھرتا ہے لیے یوں ترے خط کو کہ ، اگر کوئی پُوچھے کہ یہ کیا ہے ، تو چُھپائے نہ بنے اِس نزاکت کا بُرا ہو ، وہ بھلے ہیں ، تو کیا ہاتھ آویں ، تو اُنھیں ہاتھ لگائے نہ بنے کہہ سکے کون کہ یہ جلوہ گری کس کی ہے پردہ چھوڑا ہے وہ اُس نے کہ اُٹھائے نہ بنے موت کی راہ نہ دیکھوں ؟ کہ بِن آئے نہ رہے تم کو چاہوں ؟ کہ نہ آؤ ، تو بُلائے نہ بنے بوجھ وہ سر سے گرا ہے کہ اُٹھائے نہ اُٹھے کام وہ آن پڑا ہے کہ بنائے نہ بنے عشق پر زور نہیں ، ہے یہ وہ آتش غالب! کہ لگائے نہ لگے ، اور بُجھائے نہ بنے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہر قدم دورئِ منزل ہے نمایاں مجھ سے

ہر قدم دورئِ منزل ہے نمایاں مجھ سے میری رفتار سے بھاگے ہے ، بیاباں مجھ سے درسِ عنوانِ تماشا ، بہ تغافلِ خُوشتر ہے نگہ رشتۂ شیرازۂ مژگاں مجھ سے وحشتِ آتشِ دل سے ، شبِ تنہائی میں صورتِ دُود ، رہا سایہ گُریزاں مجھ سے غمِ عشاق نہ ہو ، سادگی آموزِ بُتاں کِس قدر خانۂ آئینہ ہے ویراں مجھ سے اثرِ آبلہ سے ، جادۂ صحراۓ جُنوں صُورتِ رشتۂ گوہر ہے چراغاں مجھ سے بیخودی بسترِ تمہیدِ فراغت ہو جو! پُر ہے سایے کی طرح ، میرا شبستاں مجھ سے شوقِ دیدار میں ، گر تُو مجھے گردن مارے ہو نگہ ، مثلِ گُلِ شمع ، پریشاں مجھ سے بیکسی ہاۓ شبِ ہجر کی وحشت ، ہے ہے ! سایہ خُورشیدِ قیامت میں ہے پنہاں مجھ سے گردشِ ساغرِ صد جلوۂ رنگیں ، تجھ سے آئینہ دارئ یک دیدۂ حیراں ، مُجھ سے نگہِ گرم سے ایک آگ ٹپکتی ہے ، اسد! ہے چراغاں ، خس و خاشاکِ گُلستاں مجھ سے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

چاہیے اچھّوں کو ، جتنا چاہیے

چاہیے اچھّوں کو ، جتنا چاہیے یہ اگر چاہیں تو پھر کیا چاہیے صُحبتِ رنداں سے واجب ہے حَذر جاۓ مے ، اپنے کو کھینچا چاہیے چاہنے کو تیرے کیا سمجھا تھا دل ؟ بارے اب اِس سے بھی سمجھا چاہیے ! چاک مت کر جیب ، بے ایامِ گُل کُچھ ادھر کا بھی اشارہ چاہیے دوستی کا پردہ ہے بیگانگی منہ چُھپانا ہم سے چھوڑا چاہیے دُشمنی نے میری ، کھویا غیر کو کِس قدر دُشمن ہے ، دیکھا چاہیے اپنی، رُسوائی میں کیا چلتی ہے سَعی یار ہی ہنگامہ آرا چاہیے منحصر مرنے پہ ہو جس کی امید نااُمیدی اُس کی دیکھا چاہیے غافل ، اِن مہ طلعتوں کے واسطے چاہنے والا بھی اچھا چاہیے چاہتے ہیں خُوبرویوں کو اسد آپ کی صُورت تو دیکھا چاہیے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہے وصل ہجر عالمِ تمکین و ضبط میں

ہے وصل ہجر عالمِ تمکین و ضبط میں معشوقِ شوخ و عاشقِ دیوانہ چاہۓ اُس لب سے مل ہی جاۓ گا بوسہ کبھی تو، ہاں! شوقِ فضول و جرأتِ رندانہ چاہۓ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سیماب پشت گرمیِ آئینہ دے ہے ہم

سیماب پشت گرمی آئینہ دے ہے ہم حیراں کیے ہوئے ہیں دل بے قرار کے آغوش گل کشودہ براۓ وداع ہے اے عندلیب چل کہ چلے دن بہار کے یوں بعد ضبط اشک پھروں گرد یار کے پانی پیے کسو پہ کوئی جیسے وار کے بعد از وداع یار بہ خوں در تپیدہ ہیں نقش قدم ہیں ہم کف پاۓ نگار کے ہم مشق فکر وصل و غم ہجر سے اسدؔ لائق نہیں رہے ہیں غم روزگار کے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جس زخم کی ہو سکتی ہو تدبیر رفو کی

جس زخم کی ہو سکتی ہو تدبیر رفو کی لکھ دیجیو یا رب اسے قسمت میں عدو کی اچھا ہے سر انگشت حنائی کا تصور دل میں نظر آتی تو ہے اک بوند لہو کی کیوں ڈرتے ہو عشاق کی بے حوصلگی سے یاں تو کوئی سنتا نہیں فریاد کسو کی دشنے نے کبھی منہ نہ لگایا ہو جگر کو خنجر نے کبھی بات نہ پوچھی ہو گلو کی صد حیف وہ ناکام کہ اک عمر سے غالبؔ حسرت میں رہے ایک بت عربدہ جو کی گو زندگی زاہد بے چارہ عبث ہے اتنا ہے کہ رہتی تو ہے تدبیر وضو کی اب بے خبراں میرے لب زخم جگر پر بخیہ جسے کہتے ہو شکایت ہے رفو کی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گلشن کو تری صحبت از بسکہ خوش آئی ہے

گلشن کو تری صحبت از بسکہ خوش آئی ہے ہر غنچے کا گل ہونا آغوش کشائی ہے واں کُنگرِ استغنا ہر دم ہے بلندی پر یاں نالے کو اُور الٹا دعواۓ رسائی ہے از بسکہ سکھاتا ہے غم ضبط کے اندازے جو داغ نظر آیا اک چشم نمائی ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نقشِ نازِ بتِ طنّاز بہ آغوشِ رقیب

نقشِ نازِ بتِ طنّاز بہ آغوشِ رقیب پاۓ طاؤس پئے خامۂ مانی مانگے تو وہ بد خو کہ تحیّر کو تماشا جانے غم وہ افسانہ کہ آشفتہ بیانی مانگے وہ تبِ عشق تمنّا ہے کہ پھر صورتِ شمع شعلہ تا نبضِ جگر ریشہ دوانی مانگے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کب وہ سنتا ہے کہانی میری

کب وہ سنتا ہے کہانی میری اور پھر وہ بھی زبانی میری خلشِ غمزۂ خوں ریز نہ پوچھ دیکھ خوں نابہ فشانی میری کیا بیاں کر کے مرا روئیں گے یار مگر آشفتہ بیانی میری ہوں ز خود رفتۂ بیداۓ خیال بھول جانا ہے نشانی میری متقابل ہے مقابل میرا رک گیا دیکھ روانی میری قدرِ سنگِ سرِ رہ رکھتا ہوں سخت ارزاں ہے گرانی میری گرد بادِ رہِ بیتابی ہوں صرصرِ شوق ہے بانی میری دہن اس کا جو نہ معلوم ہوا کھل گئی ہیچ مدانی میری کر دیا ضعف نے عاجز غالب ننگِ پیری ہے جوانی میری
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تغافل دوست ہوں میرا دماغِ عجز عالی ہے

تغافل دوست ہوں میرا دماغِ عجز عالی ہے اگر پہلو تہی کیجے تو جا میری بھی خالی ہے رہا آباد عالم اہلِ ہمّت کے نہ ہونے سے بھرے ہیں جس قدر جام و سبو، مے خانہ خالی ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پھر اس انداز سے بہار آئی

پھر اس انداز سے بہار آئی کہ ہوئے مہر و مہ تماشائی دیکھو اے ساکنانِ خطّۂ خاک اس کو کہتے ہیں عالم آرائی کہ زمیں ہو گئی ہے سر تا سر رو کشِ سطحِ چرخِ مینائی سبزے کو جب کہیں جگہ نہ ملی بن گیا روۓ آب پر کائی سبزہ و گل کے دیکھنے کے لیے چشمِ نرگس کو دی ہے بینائی ہے ہوا میں شراب کی تاثیر بادہ نوشی ہے باد پیمائی کیوں نہ دنیا کو ہو خوشی غالب شاہِ دیں دار نے شفا پائی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

غیر لیں محفل میں بوسے جام کے

غیر لیں محفل میں بوسے جام کے ہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے خستگی کا تم سے کیا شکوہ کہ یہ ہتھکنڈے ہیں چرخِ نیلی فام کے خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے رات پی زمزم پہ مے اور صبح دم دھوئے دھبّے جامۂ احرام کے دل کو آنکھوں نے پھنسایا کیا مگر یہ بھی حلقے ہیں تمہارے دام کے شاہ کی ہے غسلِ صحّت کی خبر دیکھیے کب دن پھریں حمّام کے عشق نے غالب نکمّا کر دیا ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے

ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے تمہیں کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے نہ شعلے میں یہ کرشمہ نہ برق میں یہ ادا کوئی بتاؤ کہ وہ شوخِ تند خو کیا ہے یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سے وگرنہ خوفِ بد آموزیِ عدو کیا ہے چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہن ہمارے جَیب کو اب حاجتِ رفو کیا ہے جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہوگا کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل جب آنکھ سے ہی نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے وہ چیز جس کے لیے ہم کو ہو بہشت عزیز سواۓ بادۂ گلفامِ مشک بو کیا ہے پیوں شراب اگر خم بھی دیکھ لوں دو چار یہ شیشہ و قدح و کوزہ و سبو کیا ہے رہی نہ طاقتِ گفتار اور اگر ہو بھی تو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے
مکمل کلام دیکھیں
رباعی / قطعہ

خامہ میرا کہ وہ ہے باربُدِ بزمِ سخن

خامہ میرا کہ وہ ہے باربُدِ بزمِ سخن شاہ کی مدح میں یوں نغمہ سرا ہوتا ہے اے شہنشاہِ کواکب سپہ و مہرِ علم تیرے اکرام کا حق کس سے ادا ہوتا ہے سات اقلیم کا حاصل جو فراہم کیجے تو وہ لشکر کا ترے نعل بہا ہوتا ہے ہر مہینے میں جو یہ بدر سے ہوتا ہے ہلال آستاں پر ترے مہ ناصیہ سا ہوتا ہے میں جو گستاخ ہوں آئینِ غزل خوانی میں یہ بھی تیرا ہی کرم ذوق فزا ہوتا ہے رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شکوے کے نام سے بے مہر خفا ہوتا ہے

شکوے کے نام سے بے مہر خفا ہوتا ہے یہ بھی مت کہہ کہ جو کہیے تو گِلا ہوتا ہے پُر ہوں میں شکوے سے یوں، راگ سے جیسے باجا اک ذرا چھیڑیے پھر دیکھیے کیا ہوتا ہے گو سمجھتا نہیں پر حسنِ تلافی دیکھو شکوۂ جور سے سر گرمِ جفا ہوتا ہے عشق کی راہ میں ہے چرخِ مکوکب کی وہ چال سست رو جیسے کوئی آبلہ پا ہوتا ہے کیوں نہ ٹھہریں ہدفِ ناوکِ بیداد کہ ہم آپ اٹھا لاتے ہیں گر تیر خطا ہوتا ہے خوب تھا پہلے سے ہوتے جو ہم اپنے بد خواہ کہ بھلا چاہتے ہیں اور برا ہوتا ہے نالہ جاتا تھا پرے عرش سے میرا اور اب لب تک آتا ہے جو ایسا ہی رسا ہوتا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عجب نشاط سے جلاّد کے چلے ہیں ہم آگے

عجب نشاط سے جلاّد کے چلے ہیں ہم آگے کہ اپنے سائے سے سر پاؤں سے ہے دو قدم آگے قضا نے تھا مجھے چاہا خرابِ بادۂ الفت فقط خراب لکھا، بس نہ چل سکا قلم آگے غمِ زمانہ نے جھاڑی نشاطِ عشق کی مستی وگرنہ ہم بھی اٹھاتے تھے لذّتِ الم آگے خدا کے واسطے داد اس جنونِ شوق کی دینا کہ اس کے در پہ پہنچتے ہیں نامہ بر سے ہم آگے یہ عمر بھر جو پریشانیاں اٹھائی ہیں ہم نے تمہارے آئیو اے طرّہ‌ ہاۓ خم بہ خم آگے دل و جگر میں پَر افشاں جو ایک موجۂ خوں ہے ہم اپنے زعم میں سمجھے ہوئے تھے اس کو دم آگے قسم جنازے پہ آنے کی میرے کھاتے ہیں غالب ہمیشہ کھاتے تھے جو میری جان کی قسم آگے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نہ ہوئی گر مرے مرنے سے تسلّی نہ سہی

نہ ہوئی گر مرے مرنے سے تسلّی نہ سہی امتحاں اور بھی باقی ہو تو یہ بھی نہ سہی خار خارِ المِ حسرتِ دیدار تو ہے شوق گلچینِ گلستانِ تسلّی نہ سہی مے پرستاں خمِ مے منہ سے لگائے ہی بنے ایک دن گر نہ ہوا بزم میں ساقی نہ سہی نفسِ قیس کہ ہے چشم و چراغِ صحرا گر نہیں شمعِ سیہ خانۂ لیلی نہ سہی ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق نوحۂ غم ہی سہی نغمۂ شادی نہ سہی نہ ستائش کی تمنّا نہ صلے کی پروا گر نہیں ہیں مرے اشعار میں معنی؟ نہ سہی عشرتِ صحبتِ خوباں ہی غنیمت سمجھو نہ ہوئی غالب اگر عمرِ طبیعی نہ سہی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچّھا ہے

حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچّھا ہے اس سے میرا مہِ خورشید جمال اچّھا ہے بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہ جی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچّھا ہے اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا ساغرِ جم سے مرا جامِ سفال اچّھا ہے بے طلب دیں تو مزہ اس میں سوا ملتا ہے وہ گدا جس کو نہ ہو خوۓ سوال اچّھا ہے ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچّھا ہے دیکھیے پاتے ہیں عشّاق بتوں سے کیا فیض اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچّھا ہے ہم سخن تیشے نے فرہاد کو شیریں سے کیا جس طرح کا کہ کسی میں ہو کمال اچّھا ہے قطرہ دریا میں جو مل جائے تو دریا ہو جائے کام اچّھا ہے وہ، جس کا کہ مآل اچّھا ہے خضر سلطاں کو رکھے خالقِ اکبر سر سبز شاہ کے باغ میں یہ تازہ نہال اچّھا ہے ہم کو معلوم ہے جنّت کی حقیقت لیکن دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچّھا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جس بزم میں تو ناز سے گفتار میں آوے

جس بزم میں تو ناز سے گفتار میں آوے جاں کالبدِ صورتِ دیوار میں آوے سائے کی طرح ساتھ پھریں سرو و صنوبر تو اس قدِ دلکش سے جو گلزار میں آوے تب نازِ گراں مایگئ اشک بجا ہے جب لختِ جگر دیدۂ خوں بار میں آوے دے مجھ کو شکایت کی اجازت کہ ستمگر کچھ تجھ کو مزہ بھی مرے آزار میں آوے اس چشمِ فسوں گر کا اگر پائے اشارہ طوطی کی طرح آئینہ گفتار میں آوے کانٹوں کی زباں سوکھ گئی پیاس سے یا رب اک آبلہ پا وادیِ پر خار میں آوے مر جاؤں نہ کیوں رشک سے جب وہ تنِ نازک آغوشِ خمِ حلقۂ زُنّار میں آوے غارت گرِ ناموس نہ ہو گر ہوسِ زر کیوں شاہدِ گل باغ سے بازار میں آوے تب چاکِ گریباں کا مزا ہے دلِ نالاں جب اک نفس الجھا ہوا ہر تار میں آوے آتش کدہ ہے سینہ مرا رازِ نہاں سے اے وائے اگر معرضِ اظہار میں آوے گنجینۂ معنی کا طلسم اس کو سمجھیے جو لفظ کہ غالب مرے اشعار میں آوے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پا بہ دامن ہو رہا ہوں بسکہ میں صحرا نورد

پا بہ دامن ہو رہا ہوں بسکہ میں صحرا نورد خار پا ہیں جوہر آئینۂ زانو مجھے دیکھنا حالت مرے دل کی ہم آغوشی کے وقت ہے نگاہ آشنا تیرا سر ہر مو مجھے ہوں سراپا ساز آہنگ شکایت کچھ نہ پوچھ ہے یہی بہتر کہ لوگوں میں نہ چھیڑے تو مجھے باعث واماندگی ہے عمر فرصت جو مجھے کر دیا ہے پا بہ زنجیر رم آہو مجھے خاک فرصت برسر ذوق فنا اے انتظار ہے غبار شیشۂ ساعت رم آہو مجھے ہم زباں آیا نظر فکر سخن میں تو مجھے مردمک ہے طوطیٔ آئینۂ زانو مجھے یاد مژگاں میں بہ نشتر زار سودائے خیال چاہیے وقت تپش یک دست صد پہلو مجھے اضطراب عمر بے مطلب نہیں آخر کہ ہے جستجوئے فرصت ربط سر زانو مجھے چاہیے درمان ریش دل بھی تیغ یار سے مرم زنگار ہے وہ وسمۂ ابرو مجھے کثرت جور و ستم سے ہو گیا ہوں بے دماغ خوب رویوں نے بنایا غالبؔ بد خو مجھے فرصت آرام غش ہستی ہے بحران عدم ہے شکست رنگ امکاں گردش پہلو مجھے ساز ایمائے فنا ہے عالم پیری اسدؔ قامت خم سے ہے حاصل شوخیٔ ابرو مجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہجومِ غم سے یاں تک سر نگونی مجھ کو حاصل ہے

ہجومِ غم سے یاں تک سر نگونی مجھ کو حاصل ہے کہ تارِ دامن و تارِ نظر میں فرق مشکل ہے رفوۓ زخم سے مطلب ہے لذّت زخمِ سوزن کی سمجھیو مت کہ پاسِ درد سے دیوانہ غافل ہے وہ گل جس گلستاں میں جلوہ فرمائی کرے غالب چٹکنا غنچۂ گل کا صداۓ خندۂ دل ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

میں انہیں چھیڑوں اور کچھ نہ کہیں

میں انہیں چھیڑوں اور کچھ نہ کہیں چل نکلتے جو مے پیے ہوتے قہر ہو یا بلا ہو جو کچھ ہو کاشکے تم مرے لیے ہوتے میری قسمت میں غم گر اتنا تھا دل بھی یا رب کئی دیے ہوتے آ ہی جاتا وہ راہ پر غالب کوئی دن اور بھی جیے ہوتے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آ، کہ مری جان کو قرار نہیں ہے

آ، کہ مری جان کو قرار نہیں ہے طاقتِ بیدادِ انتظار نہیں ہے دیتے ہیں جنّت حیاتِ دہر کے بدلے نشّہ بہ اندازۂ خمار نہیں ہے گِریہ نکالے ہے تیری بزم سے مجھ کو ہائے کہ رونے پہ اختیار نہیں ہے ہم سے عبث ہے گمانِ رنجشِ خاطر خاک میں عشّاق کی غبار نہیں ہے دل سے اٹھا لطفِ جلوہ‌ہاۓ معانی غیرِ گل آئینۂ بہار نہیں ہے قتل کا میرے کیا ہے عہد تو بارے وائے اگر عہد استوار نہیں ہے تو نے قسم مے کشی کی کھائی ہے غالب تیری قسم کا کچھ اعتبار نہیں ہے
مکمل کلام دیکھیں
رباعی / قطعہ

اے تازہ واردانِ بساطِ ہواۓ دل

اے تازہ واردانِ بساطِ ہواۓ دل زنہار اگر تمہیں ہوسِ ناۓ و نوش ہے دیکھو مجھے! جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو میری سنو! جو گوشِ نصیحت نیوش ہے ساقی بہ جلوہ دشمنِ ایمان و آگہی مطرب بہ نغمہ رہزنِ تمکین و ہوش ہے یا شب کو دیکھتے تھے کہ ہر گوشۂ بساط دامانِ باغبان و کفِ گل فروش ہے لطفِ خرامِ ساقی و ذوقِ صداۓ چنگ یہ جنّتِ نگاہ وہ فردوسِ گوش ہے یا صبح دم جو دیکھیے آ کر تو بزم میں نے وہ سرور و سوز نہ جوش و خروش ہے داغِ فراقِ صحبتِ شب کی جلی ہوئی اک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں غالب صریرِ خامہ نواۓ سروش ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ظلمت کدے میں میرے شبِ غم کا جوش ہے

ظلمت کدے میں میرے شبِ غم کا جوش ہے اک شمع ہے دلیلِ سحر سو خموش ہے نے مژدۂ وصال نہ نظّارۂ جمال مدّت ہوئی کہ آشتئ چشم و گوش ہے مے نے کِیا ہے حسنِ خود آرا کو بے حجاب اے شوق یاں اجازتِ تسلیمِ ہوش ہے گوہر کو عقدِ گردنِ خوباں میں دیکھنا کیا اوج پر ستارۂ گوہر فروش ہے دیدار بادہ، حوصلہ ساقی، نگاہ مست بزمِ خیال مے کدۂ بے خروش ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جو نہ نقدِ داغِ دل کی کرے شعلہ پاسبانی

جو نہ نقدِ داغِ دل کی کرے شعلہ پاسبانی تو فسردگی نہاں ہے بہ کمینِ بے زبانی مجھے اس سے کیا توقّع بہ زمانۂ جوانی کبھی کودکی میں جس نے نہ سنی مری کہانی یوں ہی دکھ کسی کو دینا نہیں خوب ورنہ کہتا کہ مرے عدو کو یا رب ملے میری زندگانی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بے اعتدالیوں سے سبُک سب میں ہم ہوئے

بے اعتدالیوں سے سبُک سب میں ہم ہوئے جتنے زیادہ ہو گئے اتنے ہی کم ہوئے پنہاں تھا دام سخت قریب آشیان کے اڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے ہستی ہماری اپنی فنا پر دلیل ہے یاں تک مٹے کہ آپ ہم اپنی قَسم ہوئے سختی کشانِ عشق کی پوچھے ہے کیا خبر وہ لوگ رفتہ رفتہ سراپا الم ہوئے تیری وفا سے کیا ہو تلافی؟ کہ دہر میں تیرے سوا بھی ہم پہ بہت سے ستم ہوئے لکھتے رہے جنوں کی حکایاتِ خوں چکاں ہر چند اس میں ہاتھ ہمارے قلم ہوئے اللہ ری تیری تندئ خو جس کے بیم سے اجزاۓ نالہ دل میں مرے رزقِ ہم ہوئے اہلِ ہوس کی فتح ہے ترکِ نبردِ عشق جو پاؤں اٹھ گئے وہی ان کے علم ہوئے نالے عدم میں چند ہمارے سپرد تھے جو واں نہ کھنچ سکے سو وہ یاں آ کے دم ہوئے چھوڑی اسد نہ ہم نے گدائی میں دل لگی سائل ہوئے تو عاشقِ اہلِ کرم ہوئے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نِکوہِش ہے سزا فریادئِ بیدادِ دِلبر کی

نِکوہِش ہے سزا فریادئِ بیدادِ دِلبر کی مبادا خندۂ دنداں نما ہو صبح محشر کی رگِ لیلیٰ کو خاکِ دشتِ مجنوں ریشگی بخشے اگر بو دے بجاۓ دانہ دہقاں نوک نشتر کی پرِ پروانہ شاید بادبانِ کشتئ مے تھا ہوئی مجلس کی گرمی سے روانی دَورِ ساغر کی کروں بیدادِ ذوقِ پَر فشانی عرض کیا قدرت کہ طاقت اُڑ گئی، اڑنے سے پہلے، میرے شہپر کی کہاں تک روؤں اُس کے خیمے کے پیچھے، قیامت ہے! مری قسمت میں یا رب کیا نہ تھی دیوار پتھّر کی؟
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جنوں تہمت کشِ تسکیں نہ ہو گر شادمانی کی

جنوں تہمت کشِ تسکیں نہ ہو گر شادمانی کی نمک پاشِ خراشِ دل ہے لذّت زندگانی کی کشاکش‌ ہاۓ ہستی سے کرے کیا سعیِ آزادی ہوئی زنجیر، موجِ آب کو فرصت روانی کی پس از مردن بھی دیوانہ زیارت گاہ طفلاں ہے شرارِ سنگ نے تربت پہ میری گل فشانی کی
مکمل کلام دیکھیں
رباعی / قطعہ

پھر کھلا ہے درِ عدالتِ ناز

پھر کھلا ہے درِ عدالتِ ناز گرم بازارِ فوجداری ہے ہو رہا ہے جہان میں اندھیر زلف کی پھر سرشتہ داری ہے پھر دیا پارۂ جگر نے سوال ایک فریاد و آہ و زاری ہے پھر ہوئے ہیں گواہِ عشق طلب اشک باری کا حکم جاری ہے دل و مژگاں کا جو مقدمہ تھا آج پھر اس کی روبکاری ہے بے خودی بے سبب نہیں غالب کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پھر کچھ اس دل کو بیقراری ہے

پھر کچھ اس دل کو بیقراری ہے سینہ جویاۓ زخمِ کاری ہے پھِر جگر کھودنے لگا ناخن آمدِ فصلِ لالہ کاری ہے قبلۂ مقصدِ نگاہِ نیاز پھر وہی پردۂ عماری ہے چشم دلاّلِ جنسِ رسوائی دل خریدارِ ذوقِ خواری ہے وُہ ہی صد رنگ نالہ فرسائی وُہ ہی صد گونہ اشک باری ہے دل ہواۓ خرامِ ناز سے پھر محشرستانِ بیقراری ہے جلوہ پھر عرضِ ناز کرتا ہے روزِ بازارِ جاں سپاری ہے پھر اسی بے وفا پہ مرتے ہیں پھر وہی زندگی ہماری ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کہتے تو ہو تم سب کہ بتِ غالیہ مو آئے

کہتے تو ہو تم سب کہ بتِ غالیہ مو آئے یک مرتبہ گھبرا کے کہو کوئی "کہ وو آئے" ہوں کشمکشِ نزع میں ہاں جذبِ محبّت کچھ کہہ نہ سکوں، پر وہ مرے پوچھنے کو آئے ہے صاعقہ و شعلہ و سیماب کا عالم آنا ہی سمجھ میں مری آتا نہیں، گو آئے ظاہر ہے کہ گھبرا کے نہ بھاگیں گے نکیرین ہاں منہ سے مگر بادۂ دوشینہ کی بو آئے جلاّد سے ڈرتے ہیں نہ واعظ سے جھگڑتے ہم سمجھے ہوئے ہیں اسے جس بھیس میں جو آئے ہاں اہلِ طلب! کون سنے طعنۂ نا یافت دیکھا کہ وہ ملتا نہیں اپنے ہی کو کھو آئے اپنا نہیں وہ شیوہ کہ آرام سے بیٹھیں اس در پہ نہیں بار تو کعبے ہی کو ہو آئے کی ہم نفسوں نے اثرِ گریہ میں تقریر اچّھے رہے آپ اس سے مگر مجھ کو ڈبو آئے اس انجمنِ ناز کی کیا بات ہے غالب ہم بھی گئے واں اور تری تقدیر کو رو آئے
مکمل کلام دیکھیں
رباعی / قطعہ

جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود

جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے؟ یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں؟ غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے؟ شکنِ زلفِ عنبریں کیوں ہے نگہِ چشمِ سرمہ سا کیا ہے؟ سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیں؟ ابر کیا چیز ہے؟ ہوا کیا ہے؟ ہم کو ان سے وفا کی ہے امّید جو نہیں جانتے وفا کیا ہے؟ ہاں بھلا کر ترا بھلا ہوگا اَور درویش کی صدا کیا ہے؟ جان تم پر نثار کرتا ہوں میں نہیں جانتا دعا کیا ہے؟ میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالب مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے؟

دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے؟ آخر اس درد کی دوا کیا ہے؟ ہم ہیں مشتاق اور وہ بےزار یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟ میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں کاش پوچھو کہ مدّعا کیا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کوئی امّید بر نہیں آتی

کوئی امّید بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی موت کا ایک دن معین ھے نیند کیوں رات بھر نہیں آتی؟ پہلے آتی تھی حال دل پہ ہنسی اب کسی بات پر نہیں آتی جانتا ہوں ثوابِ طاعت و زہد پر طبعیت ادھر نہیں آتی ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں ورنہ کیا بات کر نہیں آتی کیوں نہ چیخوں کہ یاد کرتے ہیں میری آواز گر نہیں آتی داغِ دل گر نظر نہیں آتا بو بھی اے چارہ گر نہیں آتی ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی کچھ ہماری خبر نہیں آتی مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی موت آتی ہے پر نہیں آتی کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب شرم تم کو مگر نہیں آتی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کوئی دن گر زندگانی اور ہے

کوئی دن گر زندگانی اور ہے اپنے جی میں ہم نے ٹھانی اور ہے آتشِ دوزخ میں یہ گرمی کہاں سوزِ غم ہاۓ نہانی اور ہے بارہا دیکھی ہیں ان کی رنجشیں پر کچھ اب کے سر گرانی اور ہے دے کے خط منہ دیکھتا ہے نامہ بر کچھ تو پیغامِ زبانی اور ہے قاطعِ اعمار ہیں اکثر نجوم وہ بلاۓ آسمانی اور ہے ہو چکیں غالب بلائیں سب تمام ایک مرگِ ناگہانی اور ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر ملے

تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر ملے حورانِ خلد میں تری صورت مگر ملے اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعدِ قتل میرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے ساقی گری کی شرم کرو آج، ورنہ ہم ہر شب پیا ہی کرتے ہیں مے جس قدر ملے تجھ سے تو کچھ کلام نہیں لیکن اے ندیم میرا سلام کہیو اگر نامہ بر ملے تم کو بھی ہم دکھائیں کہ مجنوں نے کیا کِیا فرصت کشاکشِ غمِ پنہاں سے گر ملے لازم نہیں کہ خضر کی ہم پیروی کریں جانا کہ اک بزرگ ہمیں ہم سفر ملے اے ساکنانِ کوچۂ دل دار دیکھنا تم کو کہیں جو غالب آشفتہ سر ملے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئی

دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئی دونوں کو اک ادا میں رضامند کر گئی شق ہو گیا ہے سینہ، خوشا لذّتِ فراغ تکلیفِ پردہ داریِ زخمِ جگر گئی وہ بادۂ شبانہ کی سر مستیاں کہاں اٹھیے بس اب کہ لذّتِ خوابِ سحر گئی اڑتی پھرے ہے خاک مری کوۓ یار میں بارے اب اے ہوا! ہوسِ بال و پر گئی دیکھو تو دل فریبـئ اندازِ نقشِ پا موجِ خرامِ یار بھی کیا گل کتر گئی ہر بو‌الہوس نے حسن پرستی شعار کی اب آبروۓ شیوہ اہلِ نظر گئی نظّارے نے بھی کام کِیا واں نقاب کا مستی سے ہر نگہ ترے رخ پر بکھر گئی فردا و دی کا تفرِقہ یک بار مٹ گیا کل تم گئے کہ ہم پہ قیامت گزر گئی مارا زمانے نے اسداللہ خاں تمہیں وہ ولولے کہاں وہ جوانی کدھر گئی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سادگی پر اس کی، مر جانے کی حسرت دل میں ہے

سادگی پر اس کی، مر جانے کی حسرت دل میں ہے بس نہیں چلتا کہ پھر خنجر کفِ قاتل میں ہے دیکھنا تقریر کی لذّت کہ جو اس نے کہا میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے گرچہ ہے کس کس برائی سے ولے با ایں ہمہ ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے بس ہجومِ نا امیدی خاک میں مل جائے گی یہ جو اک لذّت ہماری سعئِ بے حاصل میں ہے رنجِ رہ کیوں کھینچیے؟ واماندگی کو عشق ہے اٹھ نہیں سکتا ہمارا جو قدم منزل میں ہے جلوہ زارِ آتشِ دوزخ ہمارا دل سہی فتنۂ شورِ قیامت کس کی آب و گِل میں ہے ہے دلِ شوریدۂ غالب طلسمِ پیچ و تاب رحم کر اپنی تمنّا پر کہ کس مشکل میں ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اگ رہا ہے در و دیوار سے سبزہ غالب

اگ رہا ہے در و دیوار سے سبزہ غالب ہم بیاباں میں ہیں اور گھر میں بہار آئی ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کار گاہ ہستی میں لالہ داغ ساماں ہے

کار گاہ ہستی میں لالہ داغ ساماں ہے برقِ خرمنِ راحت، خونِ گرمِ دہقاں ہے غنچہ تا شگفتن ہا برگِ عافیت معلوم باوجودِ دل جمعی خوابِ گل پریشاں ہے ہم سے رنجِ بیتابی کس طرح اٹھایا جائے داغ پشتِ دستِ عجز، شعلہ خس بہ دنداں ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گرمِ فریاد رکھا شکلِ نہالی نے مجھے

گرمِ فریاد رکھا شکلِ نہالی نے مجھے تب اماں ہجر میں دی بردِ لیالی نے مجھے نسیہ و نقدِ دو عالم کی حقیقت معلوم لے لیا مجھ سے مری ہمّتِ عالی نے مجھے کثرت آرائیِ وحدت ہے پرستارئ وہم کر دیا کافر ان اصنامِ خیالی نے مجھے ہوسِ گل کے تصوّر میں بھی کھٹکا نہ رہا عجب آرام دیا بے پر و بالی نے مجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دیکھنا قسمت کہ آپ اپنے پہ رشک آ جائے ہے

دیکھنا قسمت کہ آپ اپنے پہ رشک آ جائے ہے میں اسے دیکھوں، بھلا کب مجھ سے دیکھا جائے ہے ہاتھ دھو دل سے یہی گرمی گر اندیشے میں ہے آبگینہ تندئِ صہبا سے پگھلا جائے ہے غیر کو یا رب وہ کیوں کر منعِ گستاخی کرے گر حیا بھی اس کو آتی ہے تو شرما جائے ہے شوق کو یہ لت کہ ہر دم نالہ کھینچے جائیے دل کی وہ حالت کہ دم لینے سے گھبرا جائے ہے دور چشمِ بد تری بزمِ طرب سے واہ واہ نغمہ ہو جاتا ہے واں گر نالہ میرا جائے ہے گرچہ ہے طرزِ تغافل پردہ دارِ رازِ عشق پر ہم ایسے کھوئے جاتے ہیں کہ وہ پا جائے ہے اس کی بزم آرائیاں سن کر دلِ رنجور، یاں مثلِ نقشِ مدّعاۓ غیر بیٹھا جائے ہے ہو کے عاشق وہ پری رخ اور نازک بن گیا رنگ کھُلتا جائے ہے جتنا کہ اڑتا جائے ہے نقش کو اس کے مصوّر پر بھی کیا کیا ناز ہیں کھینچتا ہے جس قدر اتنا ہی کھنچتا جائے ہے سایہ میرا مجھ سے مثلِ دود بھاگے ہے اسد پاس مجھ آتش بجاں کے کس سے ٹھہرا جائے ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

رفتارِ عمر قطعِ رہ اضطراب ہے

رفتارِ عمر قطعِ رہ اضطراب ہے اس سال کے حساب کو برق آفتاب ہے میناۓ مے ہے سروِ نشاطِ بہار سے بالِ تَدَر و جلوۂ موجِ شراب ہے زخمی ہوا ہے پاشنہ پاۓ ثبات کا نے بھاگنے کی گوں، نہ اقامت کی تاب ہے جادادِ بادہ نوشیِ رنداں ہے شش جہت غافل گماں کرے ہے کہ گیتی خراب ہے نظّارہ کیا حریف ہو اس برقِ حسن کا جوشِ بہار جلوے کو جس کے نقاب ہے میں نامراد دل کی تسلّی کو کیا کروں مانا کہ تیری رخ سے نگہ کامیاب ہے گزرا اسد مسرّتِ پیغامِ یار سے قاصد پہ مجھ کو رشکِ سوال و جواب ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کیے

اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کیے بیٹھا رہا اگرچہ اشارے ہوا کیے دل ہی تو ہے سیاستِ درباں سے ڈر گیا میں اور جاؤں در سے ترے بِن صدا کیے رکھتا پھروں ہوں خرقہ و سجّادہ رہنِ مے مدّت ہوئی ہے دعوتِ آب و ہوا کیے بے صرفہ ہی گزرتی ہے، ہو گرچہ عمرِ خضر حضرت بھی کل کہیں گے کہ ہم کیا کیا کیے مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم تو نے وہ گنج‌ہاۓ گرانمایہ کیا کیے کس روز تہمتیں نہ تراشا کیے عدو ؟ کس دن ہمارے سر پہ نہ آرے چلا کیے ؟ صحبت میں غیر کی نہ پڑی ہو کہیں یہ خو دینے لگا ہے بوسہ بغیر التجا کیے ضد کی ہے اور بات مگر خو بری نہیں بھولے سے اس نے سینکڑوں وعدے وفا کیے غالب تمہیں کہو کہ ملے گا جواب کیا مانا کہ تم کہا کیے اور وہ سنا کیے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالب

زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالب ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہے آرمیدگی میں نکوہش بجا مجھے

ہے آرمیدگی میں نکوہش بجا مجھے صبح وطن ہے خندۂ دنداں نما مجھے ڈھونڈے ہے اس مغنی آتش نفس کو جی جس کی صدا ہو جلوۂ برق فنا مجھے مستانہ طے کروں ہوں رہ وادی خیال تا باز گشت سے نہ رہے مدعا مجھے کرتا ہے بسکہ باغ میں تو بے حجابیاں آنے لگی ہے نکہت گل سے حیا مجھے کھلتا کسی پہ کیوں مرے دل کا معاملہ شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے واں رنگ‌ہا بہ پردۂ تدبیر ہیں ہنوز یاں شعلۂ چراغ ہے برگ حنا مجھے پرواز‌ہا نیاز تماشائے حسن دوست بال کشادہ ہے نگۂ آشنا مجھے از خود گزشتگی میں خموشی پہ حرف ہے موج غبار سرمہ ہوئی ہے صدا مجھے تا چند پست فطرتیٔ طبع آرزو یا رب ملے بلندیٔ دست دعا مجھے میں نے جنوں سے کی جو اسدؔ التماس رنگ خون جگر میں ایک ہی غوطہ دیا مجھے ہے پیچ تاب رشتۂ شمع سحر گہی خجلت گدازیٔ نفس نارسا مجھے یاں آب و دانہ موسم گل میں حرام ہے زنار واگسستہ ہے موج صبا مجھے یکبار امتحان ہوس بھی ضرور ہے اے جوش عشق بادۂ مرد آزما مجھے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی

عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی میری وحشت تری شہرت ہی سہی قطع کیجے نہ تعلّق ہم سے کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی میرے ہونے میں ہے کیا رسوائی اے وہ مجلس نہیں خلوت ہی سہی ہم بھی دشمن تو نہیں ہیں اپنے غیر کو تجھ سے محبّت ہی سہی اپنی ہستی ہی سے ہو جو کچھ ہو آگہی گر نہیں غفلت ہی سہی عمر ہر چند کہ ہے برق خرام دل کے خوں کرنے کی فرصت ہی سہی ہم کوئی ترکِ وفا کرتے ہیں نہ سہی عشق مصیبت ہی سہی کچھ تو دے اے فلکِ نا انصاف آہ و فریاد کی رخصت ہی سہی ہم بھی تسلیم کی خو ڈالیں گے بے نیازی تری عادت ہی سہی یار سے چھیڑ چلی جائے اسد گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

چشمِ خوباں خامشی میں بھی نوا پرداز ہے

چشمِ خوباں خامشی میں بھی نوا پرداز ہے سرمہ تو کہوے کہ دودِ شعلہ آواز ہے پیکرِ عشّاق سازِ طالعِ نا ساز ہے نالہ گویا گردشِ سیّارہ کی آواز ہے دست گاہِ دیدۂ خوں بارِ مجنوں دیکھنا یک بیاباں جلوۂ گل فرشِ پا انداز ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

رحم کر ظالم کہ کیا بودِ چراغِ کشتہ ہے

رحم کر ظالم کہ کیا بود چراغ کشتہ ہے نبض بیمار وفا دود چراغ کشتہ ہے دل لگی کی آرزو بے چین رکھتی ہے ہمیں ورنہ یاں بے رونقی سود چراغ کشتہ ہے نشۂ مے بے چمن دود چراغ کشتہ ہے جام داغ شعلہ اندود چراغ کشتہ ہے داغ ربط ہم ہیں اہل باغ گر گل ہو شہید لالہ چشم حسرت آلود چراغ کشتہ ہے شور ہے کس بزم کی عرض جراحت خانہ کا صبح یک بزم نمک سود چراغ کشتہ ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مری ہستی فضاۓ حیرت آبادِ تمنّا ہے

مری ہستی فضاۓ حیرت آبادِ تمنّا ہے جسے کہتے ہیں نالہ وہ اسی عالم کا عنقا ہے خزاں کیا فصلِ گل کہتے ہیں کس کو؟ کوئی موسم ہو وہی ہم ہیں، قفس ہے، اور ماتم بال و پر کا ہے وفاۓ دلبراں ہے اتّفاقی ورنہ اے ہمدم اثر فریادِ دل ہاے حزیں کا کس نے دیکھا ہے نہ لائی شوخئ اندیشہ تابِ رنجِ نومیدی کفِ افسوس ملنا عہدِ تجدیدِ تمنّا ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پینس میں گزرتے ہیں جو کوچے سے وہ میرے

پینس میں گزرتے ہیں جو کوچے سے وہ میرے کندھا بھی کہاروں کو بدلنے نہیں دیتے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ایک جا حرفِ وفا لکّھا تھا، سو بھی مٹ گیا

ایک جا حرفِ وفا لکّھا تھا، سو بھی مٹ گیا ظاہرا کاغذ ترے خط کا غلط بردار ہے جی جلے ذوقِ فنا کی نا تمامی پر نہ کیوں ہم نہیں جلتے نفس ہر چند آتش بار ہے آگ سے پانی میں بجھتے وقت اٹھتی ہے صدا ہر کوئی در ماندگی میں نالے سے ناچار ہے ہے وہی بد مستیِ ہر ذرّہ کا خود عذر خواہ جس کے جلوے سے زمیں تا آسماں سرشار ہے مجھ سے مت کہہ "تو ہمیں کہتا تھا اپنی زندگی" زندگی سے بھی مرا جی ان دنوں بیزار ہے آنکھ کی تصویر سر نامے پہ کھینچی ہے کہ تا تجھ پہ کھل جاوے کہ اس کو حسرتِ دیدار ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تم اپنے شکوے کی باتیں نہ کھود کھود کے پوچھو

تم اپنے شکوے کی باتیں نہ کھود کھود کے پوچھو حذر کرو مرے دل سے کہ اس میں آگ دبی ہے دلا یہ درد و الم بھی تو مغتنم ہے کہ آخر نہ گریۂ سحری ہے نہ آہ نیم شبی ہے نظر بہ نقص گدایاں کمال بے ادبی ہے کہ خار خشک کو بھی دعواۓ چمن نسبی ہے ہوا وصال سے شوق دل حریص زیادہ لب قدح پہ کف بادہ جوش تشنہ لبی ہے خوشا وہ دل کہ سراپا طلسم بے خبری ہو جنون و یاس و الم رزق مدعا طلبی ہے چمن میں کس کے یہ برہم ہوئی ہے بزم تماشا کہ برگ برگ سمن شیشہ ریزۂ حلبی ہے امام ظاہر و باطن امیر صورت و معنی علیؔ ولی اسداللہ جانشین نبی ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گر خامشی سے فائدہ اخفاۓ حال ہے

گر خامشی سے فائدہ اخفاۓ حال ہے خوش ہوں کہ میری بات سمجھنی محال ہے کس کو سناؤں حسرتِ اظہار کا گلہ دل فردِ جمع و خرچِ زباں ہاۓ لال ہے کس پردے میں ہے آئینہ پرداز اے خدا رحمت کہ عذر خواہ لبِ بے سوال ہے ہے ہے خدا نہ خواستہ وہ اور دشمنی اے شوقِ منفعل! یہ تجھے کیا خیال ہے مشکیں لباسِ کعبہ علی کے قدم سے جان نافِ زمین ہے نہ کہ نافِ غزال ہے وحشت پہ میری عرصۂ آفاق تنگ تھا دریا زمین کو عرقِ انفعال ہے ہستی کے مت فریب میں آ جائیو اسد عالم تمام حلقۂ دامِ خیال ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سر گشتگی میں عالمِ ہستی سے یاس ہے

سر گشتگی میں عالمِ ہستی سے یاس ہے تسکیں کو دے نوید کہ مرنے کی آس ہے لیتا نہیں مرے دلِ آوارہ کی خبر اب تک وہ جانتا ہے کہ میرے ہی پاس ہے کیجے بیاں سرورِ تبِ غم کہاں تلک ہر مو مرے بدن پہ زبانِ سپاس ہے ہے وہ غرورِ حسن سے بیگانۂ وفا ہرچند اس کے پاس دلِ حق شناس ہے پی جس قدر ملے شبِ مہتاب میں شراب اس بلغمی مزاج کو گرمی ہی راس ہے ہر اک مکان کو ہے مکیں سے شرف اسد مجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اداس ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

درد سے میرے ہے تجھ کو بے قراری ہائے ہائے

درد سے میرے ہے تجھ کو بے قراری ہائے ہائے کیا ہوئی ظالم تری غفلت شعاری ہائے ہائے تیرے دل میں گر نہ تھا آشوبِ غم کا حوصلہ تو نے پھر کیوں کی تھی میری غم گساری ہائے ہائے کیوں مری غم خوارگی کا تجھ کو آیا تھا خیال دشمنی اپنی تھی میری دوست داری ہائے ہائے عمر بھر کا تو نے پیمانِ وفا باندھا تو کیا عمر کو بھی تو نہیں ہے پائداری ہائے ہائے زہر لگتی ہے مجھے آب و ہواۓ زندگی یعنی تجھ سے تھی اسے نا سازگاری ہائے ہائے گل فشانی ہاۓ نازِ جلوہ کو کیا ہو گیا خاک پر ہوتی ہے تیری لالہ کاری ہائے ہائے شرمِ رسوائی سے جا چھپنا نقابِ خاک میں ختم ہے الفت کی تجھ پر پردہ داری ہائے ہائے خاک میں ناموسِ پیمانِ محبّت مل گئی اٹھ گئی دنیا سے راہ و رسمِ یاری ہائے ہائے ہاتھ ہی تیغ آزما کا کام سے جاتا رہا دل پہ اک لگنے نہ پایا زخمِ کاری ہائے ہائے کس طرح کاٹے کوئی شب‌ہاۓ تارِ برشکال ہے نظر خو کردۂ اختر شماری ہائے ہائے گوش مہجورِ پیام و چشم محرومِ جمال ایک دل تِس پر یہ نا امّیدواری ہائے ہائے عشق نے پکڑا نہ تھا غالب ابھی وحشت کا رنگ رہ گیا تھا دل میں جو کچھ ذوقِ خواری ہائے ہائے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کیا تنگ ہم ستم زدگاں کا جہان ہے

کیا تنگ ہم ستم زدگاں کا جہان ہے جس میں کہ ایک بیضۂ مور آسمان ہے ہے کائنات کو حرکت تیرے ذوق سے پرتو سے آفتاب کے ذرے میں جان ہے حالانکہ ہے یہ سیلی خارا سے لالہ رنگ غافل کو میرے شیشے پہ مے کا گمان ہے کی اس نے گرم سینۂ اہل ہوس میں جا آوے نہ کیوں پسند کہ ٹھنڈا مکان ہے کیا خوب تم نے غیر کو بوسہ نہیں دیا بس چپ رہو ہمارے بھی منہ میں زبان ہے بیٹھا ہے جو کہ سایۂ دیوار یار میں فرماں رواۓ کشور ہندوستان ہے ہستی کا اعتبار بھی غم نے مٹا دیا کس سے کہوں کہ داغ جگر کا نشان ہے ہے بارے اعتماد وفا داری اس قدر غالبؔ ہم اس میں خوش ہیں کہ نامہربان ہے دہلی کے رہنے والو اسدؔ کو ستاؤ مت بے چارہ چند روز کا یاں میہمان ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

حاصل سے ہاتھ دھو بیٹھ اے آرزو خرامی

حاصل سے ہاتھ دھو بیٹھ اے آرزو خرامی دل جوشِ گریہ میں ہے ڈوبی ہوئی اسامی اس شمع کی طرح سے جس کو کوئی بجھائے میں بھی جلے ہؤوں میں ہوں داغِ نا تمامی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

غمِ دنیا سے گر پائی بھی فرصت سر اٹھانے کی

غمِ دنیا سے گر پائی بھی فرصت سر اٹھانے کی فلک کا دیکھنا تقریب تیرے یاد آنے کی کھلےگا کس طرح مضموں مرے مکتوب کا یا رب قسم کھائی ہے اس کافر نے کاغذ کے جلانے کی لپٹنا پرنیاں میں شعلۂ آتش کا آساں ہے ولے مشکل ہے حکمت دل میں سوزِ غم چھپانے کی انہیں منظور اپنے زخمیوں کا دیکھ آنا تھا اٹھے تھے سیرِ گل کو، دیکھنا شوخی بہانے کی ہماری سادگی تھی التفاتِ ناز پر مرنا ترا آنا نہ تھا ظالم مگر تمہید جانے کی لکد کوبِ حوادث کا تحمّل کر نہیں سکتی مری طاقت کہ ضامن تھی بتوں کے ناز اٹھانے کی کہوں کیا خوبیِ اوضاعِ ابنائے زماں غالب بدی کی اس نے جس سے ہم نے کی تھی بارہا نیکی
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گھر میں تھا کیا کہ ترا غم اسے غارت کرتا

گھر میں تھا کیا کہ ترا غم اسے غارت کرتا وہ جو رکھتے تھے ہم اک حسرتِ تعمیر، سو ہے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تا ہم کو شکایت کی بھی باقی نہ رہے جا

تا ہم کو شکایت کی بھی باقی نہ رہے جا سن لیتے ہیں گو ذکر ہمارا نہیں کرتے غالب ترا احوال سنا دینگے ہم ان کو وہ سن کے بلا لیں یہ اجارا نہیں کرتے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہے بزمِ بتاں میں سخن آزردہ لبوں سے

ہے بزم بتاں میں سخن آزردہ لبوں سے تنگ آئے ہیں ہم ایسے خوشامد طلبوں سے ہے دور قدح وجہ پریشانی صہبا یک بار لگا دو خم مے میرے لبوں سے رندان در مے کدہ گستاخ ہیں زاہد زنہار نہ ہونا طرف ان بے ادبوں سے بیداد وفا دیکھ کہ جاتی رہی آخر ہر چند مری جان کو تھا ربط لبوں سے کیا پوچھے ہے بر خود غلطیہائے عزیزاں خواری کو بھی اک عار ہے عالی نسبوں سے گو تم کو رضا جوئی اغیار ہے لیکن جاتی ہے ملاقات کب ایسے سببوں سے مت پوچھ اسدؔ وعدۂ کم فرصتیٔ زیست دو دن بھی جو کاٹے تو قیامت تعبوں سے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بساطِ عجز میں تھا ایک دل یک قطرہ خوں وہ بھی

بساطِ عجز میں تھا ایک دل یک قطرہ خوں وہ بھی سو رہتا ہے بہ اندازِ چکیدن سر نگوں وہ بھی رہے اس شوخ سے آزردہ ہم چندے تکلّف سے تکلّف بر طرف، تھا ایک اندازِ جنوں وہ بھی خیالِ مرگ کب تسکیں دلِ آزردہ کو بخشے مرے دامِ تمنّا میں ہے اک صیدِ زبوں وہ بھی نہ کرتا کاش نالہ مجھ کو کیا معلوم تھا ہمدم کہ ہوگا باعثِ افزائشِ دردِ دروں وہ بھی نہ اتنا بُرّشِ تیغِ جفا پر ناز فرماؤ مرے دریاۓ بیتابی میں ہے اک موجِ خوں وہ بھی مئے عشرت کی خواہش ساقیِ گردوں سے کیا کیجے لیے بیٹھا ہے اک دو چار جامِ واژگوں وہ بھی مرے دل میں ہے غالب شوقِ وصل و شکوۂ ہجراں خدا وہ دن کرے جو اس سے میں یہ بھی کہوں، وہ بھی
مکمل کلام دیکھیں
رباعی / قطعہ

سر پاۓ خم پہ چاہیے ہنگامِ بے خودی

سر پاۓ خم پہ چاہیے ہنگامِ بے خودی رو سوۓ قبلہ وقتِ مناجات چاہیے یعنی بہ حسبِ گردشِ پیمانۂ صفات عارف ہمیشہ مستِ مئے ذات چاہیے نشو و نما ہے اصل سے غالب فروع کو خاموشی ہی سے نکلے ہے جو بات چاہیے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مسجد کے زیرِ سایہ خرابات چاہیے

مسجد کے زیرِ سایہ خرابات چاہیے بھَوں پاس آنکھ قبلۂ حاجات چاہیے عاشق ہوئے ہیں آپ بھی ایک اور شخص پر آخر ستم کی کچھ تو مکافات چاہیے دے داد اے فلک! دلِ حسرت پرست کی ہاں کچھ نہ کچھ تلافیِ مافات چاہیے سیکھے ہیں مہ رخوں کے لیے ہم مصوّری تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیے مے سے غرض نشاط ہے کس رو سیاہ کو اک گونہ بیخودی مجھے دن رات چاہیے ہے رنگِ لالہ و گل و نسریں جدا جدا ہر رنگ میں بہار کا اثبات چاہیے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

صد جلوہ رو بہ رو ہے جو مژگاں اٹھائیے

صد جلوہ رو بہ رو ہے جو مژگاں اٹھائیے طاقت کہاں کہ دید کا احساں اٹھائیے ہے سنگ پر براتِ معاشِ جنونِ عشق یعنی ہنوز منّتِ طفلاں اٹھائیے دیوار بارِ منّتِ مزدور سے ہے خم اے خانماں خراب نہ احساں اٹھائیے یا میرے زخمِ رشک کو رُسوا نہ کیجیے یا پردۂ تبسّمِ پنہاں اٹھائیے
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہندوستان سایۂ گل پاۓ تخت تھا

ہندوستان سایۂ گل پاۓ تخت تھا جاہ و جلال عہدِ وصالِ بتاں نہ پوچھ ہر داغِ تازہ یک دلِ داغ انتظار ہے عرضِ فضاۓ سینۂ درد امتحاں نہ پوچھ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نہ پوچھ حال اس انداز، اس عتاب کے ساتھ

نہ پوچھ حال اس انداز، اس عتاب کے ساتھ لبوں پہ جان بھی آجاۓ گی جواب کے ساتھ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہے سبزہ زار ہر در و دیوارِ غم کدہ

ہے سبزہ زار ہر در و دیوارِ غم کدہ جس کی بہار یہ ہو پھر اس کی خزاں نہ پوچھ ناچار بیکسی کی بھی حسرت اٹھائیے دشوارئِ رہ و ستمِ ہمرہاں نہ پوچھ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

از مہر تا بہ ذرّہ دل و دل ہے آئینہ

از مہر تا بہ ذرّہ دل و دل ہے آئینہ طوطی کو" شش جہت" سے مقابل ہے آئینہ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شبِ وصال میں مونس گیا ہے بَن تکیہ

شبِ وصال میں مونس گیا ہے بَن تکیہ ہوا ہے موجبِ آرامِ جان و تن تکیہ خراج بادشہِ چیں سے کیوں نہ مانگوں آج؟ کہ بن گیا ہے خمِ جعدِ پُرشکن تکیہ بنا ہے تختۂ گل ہاۓ یاسمیں بستر ہوا ہے دستۂ نسرین و نسترن تکیہ فروغِ حسن سے روشن ہے خوابگاہ تمام جو رختِ خواب ہے پرویں، تو ہے پرن تکیہ مزا ملے کہو کیا خاک ساتھ سونے کا رکھے جو بیچ میں وہ شوخِ سیم تن تکیہ اگرچہ تھا یہ ارادہ مگر خدا کا شکر اٹھا سکا نہ نزاکت سے گلبدن تکیہ ہوا ہے کاٹ کے چادر کو ناگہاں غائب اگر چہ زانوۓ نل پر رکھے دمن تکیہ بضربِ تیشہ وہ اس واسطے ہلاک ہوا کہ ضربِ تیشہ پہ رکھتا تھا کوہکن تکیہ یہ رات بھر کا ہے ہنگامہ صبح ہونے تک رکھو نہ شمع پر اے اہلِ انجمن تکیہ اگرچہ پھینک دیا تم نے دور سے لیکن اٹھاۓ کیوں کہ یہ رنجورِ خستہ تن تکیہ غش آ گیا جو پس از قتل میرے قاتل کو ہوئی ہے اس کو مری نعشِ بے کفن تکیہ شبِ فراق میں یہ حال ہے اذیّت کا کہ سانپ فرش ہے اور سانپ کا ہے من تکیہ روارکھونہ رکھو، تھاجو لفظ تکیہ کلام اب اس کو کہتے ہیں اہلِ سخن "سخن تکیہ" ہم اور تم فلکِ پیر جس کو کہتے ہیں فقیر غالب مسکیں کا ہے کہن تکیہ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو

رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم زباں کوئی نہ ہو بے در و دیوار سا اک گھر بنایا چاہیے کوئی ہم سایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو پڑیے گر بیمار تو کوئی نہ ہو بیمار دار اور اگر مر جائیے تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کسی کو دے کے دل کوئی نوا سنجِ فغاں کیوں ہو

کسی کو دے کے دل کوئی نوا سنجِ فغاں کیوں ہو نہ ہو جب دل ہی سینے میں تو پھر منہ میں زباں کیوں ہو وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں چھوڑیں سبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سر گراں کیوں ہو کِیا غم خوار نے رسوا، لگے آگ اس محبّت کو نہ لاوے تاب جو غم کی، وہ میرا راز داں کیوں ہو وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو قفس میں مجھ سے رودادِ چمن کہتے نہ ڈر ہمدم گری ہے جس پہ کل بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہو یہ کہہ سکتے ہو "ہم دل میں نہیں ہیں" پر یہ بتلاؤ کہ جب دل میں تمہیں تم ہو تو آنکھوں سے نہاں کیوں ہو غلط ہے جذبِ دل کا شکوہ دیکھو جرم کس کا ہے نہ کھینچو گر تم اپنے کو، کشاکش درمیاں کیوں ہو یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو یہی ہے آزمانا تو ستانا کس کو کہتے ہیں عدو کے ہو لیے جب تم تو میرا امتحاں کیوں ہو کہا تم نے کہ کیوں ہو غیر کے ملنے میں رسوائی بجا کہتے ہو، سچ کہتے ہو، پھر کہیو کہ ہاں کیوں ہو نکالا چاہتا ہے کام کیا طعنوں سے تُو غالب ترے بے مہر کہنے سے وہ تجھ پر مہرباں کیوں ہو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گئی وہ بات کہ ہو گفتگو تو کیوں کر ہو

گئی وہ بات کہ ہو گفتگو تو کیوں کر ہو کہے سے کچھ نہ ہوا، پھر کہو تو کیوں کر ہو ہمارے ذہن میں اس فکر کا ہے نام وصال کہ گر نہ ہو تو کہاں جائیں؟ ہو تو کیوں کر ہو ادب ہے اور یہی کشمکش، تو کیا کیجے حیا ہے اور یہی گومگو تو کیوں کر ہو تمہیں کہو کہ گزارا صنم پرستوں کا بتوں کی ہو اگر ایسی ہی خو تو کیوں کر ہو الجھتے ہو تم اگر دیکھتے ہو آئینہ جو تم سے شہر میں ہوں ایک دو تو کیوں کر ہو جسے نصیب ہو روزِ سیاہ میرا سا وہ شخص دن نہ کہے رات کو تو کیوں کر ہو ہمیں پھر ان سے امید، اور انہیں ہماری قدر ہماری بات ہی پوچھیں نہ وو تو کیوں کر ہو غلط نہ تھا ہمیں خط پر گماں تسلّی کا نہ مانے دیدۂ دیدار جو، تو کیوں کر ہو بتاؤ اس مژہ کو دیکھ کر کہ مجھ کو قرار یہ نیش ہو رگِ جاں میں فِرو تو کیوں کر ہو مجھے جنوں نہیں غالب ولے بہ قولِ حضور ’فراقِ یار میں تسکین ہو تو کیوں کر ہو‘
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تم جانو، تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہو

تم جانو، تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہو مجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو بچتے نہیں مواخذۂ روزِ حشر سے قاتل اگر رقیب ہے تو تم گواہ ہو کیا وہ بھی بے گنہ کش و حق نا شناس ہیں مانا کہ تم بشر نہیں خورشید و ماہ ہو ابھرا ہوا نقاب میں ہے ان کے ایک تار مرتا ہوں میں کہ یہ نہ کسی کی نگاہ ہو جب مے کدہ چھٹا تو پھر اب کیا جگہ کی قید مسجد ہو، مدرسہ ہو، کوئی خانقاہ ہو سنتے ہیں جو بہشت کی تعریف، سب درست لیکن خدا کرے وہ ترا جلوہ گاہ ہو غالب بھی گر نہ ہو تو کچھ ایسا ضرر نہیں دنیا ہو یا رب اور مرا بادشاہ ہو
مکمل کلام دیکھیں
رباعی / قطعہ

لکھنؤ آنے کا باعث نہیں کھلتا یعنی

لکھنؤ آنے کا باعث نہیں کھلتا یعنی ہوسِ سیر و تماشا، سو وہ کم ہے ہم کو مقطعِ سلسلۂ شوق نہیں ہے یہ شہر عزمِ سیرِ نجف و طوفِ حرم ہے ہم کو لیے جاتی ہے کہیں ایک توقّع غالب جادۂ رہ کششِ کافِ کرم ہے ہم کو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

واں پہنچ کر جو غش آتا پئے ہم ہے ہم کو

واں پہنچ کر جو غش آتا پئے ہم ہے ہم کو صد رہ آہنگ زمیں بوس قدم ہے ہم کو دل کو میں اور مجھے دل محو وفا رکھتا ہے کس قدر ذوق گرفتاری ہم ہے ہم کو ضعف سے نقش پئے مور ہے طوق گردن ترے کوچے سے کہاں طاقت رم ہے ہم کو جان کر کیجے تغافل کہ کچھ امید بھی ہو یہ نگاہ غلط انداز تو سم ہے ہم کو رشک ہم طرحی و درد اثر بانگ حزیں نالۂ مرغ سحر تیغ دو دم ہے ہم کو سر اڑانے کے جو وعدے کو مکرر چاہا ہنس کے بولے کہ ترے سر کی قسم ہے ہم کو دل کے خوں کرنے کی کیا وجہ ولیکن ناچار پاس بے رونقی دیدہ اہم ہے ہم کو تم وہ نازک کہ خموشی کو فغاں کہتے ہو ہم وہ عاجز کہ تغافل بھی ستم ہے ہم کو لکھنؤ آنے کا باعث نہیں کھلتا یعنی ہوس سیر و تماشا سو وہ کم ہے ہم کو مقطع سلسلۂ شوق نہیں ہے یہ شہر عزم سیر نجف و طوف حرم ہے ہم کو لیے جاتی ہے کہیں ایک توقع غالبؔ جادۂ رہ کشش کاف کرم ہے ہم کو ابر روتا ہے کہ بزم طرب آمادہ کرو برق ہنستی ہے کہ فرصت کوئی دم ہے ہم کو طاقت رنج سفر بھی نہیں پاتے اتنی ہجر یاراں وطن کا بھی الم ہے ہم کو لائی ہے معتمد الدولہ بہادر کی امید جادۂ رہ کشش کاف کرم ہے ہم کو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

قفس میں ہوں گر اچّھا بھی نہ جانیں میرے شیون کو

قفس میں ہوں گر اچّھا بھی نہ جانیں میرے شیون کو مرا ہونا برا کیا ہے نوا سنجانِ گلشن کو نہیں گر ہمدمی آساں، نہ ہو، یہ رشک کیا کم ہے نہ دی ہوتی خدا یا آرزوۓ دوست، دشمن کو نہ نکلا آنکھ سے تیری اک آنسو اس جراحت پر کیا سینے میں جس نے خوں چکاں مژگانِ سوزن کو خدا شرمائے ہاتھوں کو کہ رکھتے ہیں کشاکش میں کبھی میرے گریباں کو کبھی جاناں کے دامن کو ابھی ہم قتل گہ کا دیکھنا آساں سمجھتے ہیں نہیں دیکھا شناور جوۓ خوں میں تیرے توسن کو ہوا چرچا جو میرے پاؤں کی زنجیر بننے کا کیا بیتاب کاں میں جنبشِ جوہر نے آہن کو خوشی کیا، کھیت پر میرے، اگر سو بار ابر آوے سمجھتا ہوں کہ ڈھونڈے ہے ابھی سے برق خرمن کو وفاداری بہ شرطِ استواری اصلِ ایماں ہے مَرے بت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو شہادت تھی مری قسمت میں جو دی تھی یہ خو مجھ کو جہاں تلوار کو دیکھا، جھکا دیتا تھا گردن کو نہ لٹتا دن کو تو کب رات کو یوں بے خبر سوتا رہا کھٹکا نہ چوری کا دعا دیتا ہوں رہزن کو سخن کیا کہہ نہیں سکتے کہ جویا ہوں جواہر کے جگر کیا ہم نہیں رکھتے کہ کھودیں جا کے معدن کو مرے شاہ سلیماں جاہ سے نسبت نہیں غالب فریدون و جم و کیخسرو و داراب و بہمن کو واں اس کو ہولِ دل ہے تو یاں میں ہوں شرمسار یعنی یہ میری آہ کی تاثیر سے نہ ہو اپنے کو دیکھتا نہیں ذوقِ ستم کو دیکھ آئینہ تاکہ دیدۂ نخچیر سے نہ ہو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ملی نہ وسعتِ جولان یک جنون ہم کو

ملی نہ وسعتِ جولان یک جنون ہم کو عدم کو لے گۓ دل میں غبارِ صحرا کو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ابر روتا ہے کہ بزمِ طرب آمادہ کرو

ابر روتا ہے کہ بزمِ طرب آمادہ کرو برق ہنستی ہے کہ فرصت کوئی دم دے ہم کو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

وارستہ اس سے ہیں کہ محبّت ہی کیوں نہ ہو

وارستہ اس سے ہیں کہ محبّت ہی کیوں نہ ہو کیجے ہمارے ساتھ، عداوت ہی کیوں نہ ہو چھوڑا نہ مجھ میں ضعف نے رنگ اختلاط کا ہے دل پہ بار، نقشِ محبّت ہی کیوں نہ ہو ہے مجھ کو تجھ سے تذکرۂ غیر کا گلہ ہر چند بر سبیلِ شکایت ہی کیوں نہ ہو پیدا ہوئی ہے، کہتے ہیں، ہر درد کی دوا یوں ہو تو چارۂ غمِ الفت ہی کیوں نہ ہو ڈالا نہ بیکسی نے کسی سے معاملہ اپنے سے کھینچتا ہوں خجالت ہی کیوں نہ ہو ہے آدمی بجاۓ خود اک محشرِ خیال ہم انجمن سمجھتے ہیں خلوت ہی کیوں نہ ہو ہنگامۂ زبونئِ ہمّت ہے، انفعال حاصل نہ کیجے دہر سے، عبرت ہی کیوں نہ ہو وارستگی بہانۂ بیگانگی نہیں اپنے سے کر، نہ غیر سے، وحشت ہی کیوں نہ ہو مٹتا ہے فوتِ فرصتِ ہستی کا غم کوئی ؟ عمرِ عزیز صَرفِ عبادت ہی کیوں نہ ہو اس فتنہ خو کے در سے اب اٹھتے نہیں اسد اس میں ہمارے سر پہ قیامت ہی کیوں نہ ہو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کعبے میں جا رہا، تو نہ دو طعنہ، کیا کہیں

کعبے میں جا رہا، تو نہ دو طعنہ، کیا کہیں بھولا ہوں حقِّ صحبتِ اہلِ کُنِشت کو طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگ دوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہشت کو ہوں منحرف نہ کیوں رہ و رسمِ ثواب سے ٹیڑھا لگا ہے قط قلمِ سرنوشت کو غالب کچھ اپنی سعی سے لہنا نہیں مجھے خرمن جلے اگر نہ مَلخ کھائے کشت کو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

حسد سے دل اگر افسردہ ہے، گرمِ تماشا ہو

حسد سے دل اگر افسردہ ہے گرم تماشا ہو کہ چشم تنگ شاید کثرت نظارہ سے وا ہو بہ قدر حسرت دل چاہیے ذوق معاصی بھی بھروں یک گوشۂ دامن گر آب ہفت دریا ہو اگر وہ سرو قد گرم خرام ناز آ جاوے کف ہر خاک گلشن شکل قمری نالہ فرسا ہو بہم بالیدن سنگ و گل صحرا یہ چاہے ہے کہ تار جادہ بھی کہسار کو زنار مینا ہو حریف وحشت ناز نسیم عشق جب آؤں کہ مثل غنچہ ساز یک گلستاں دل مہیا ہو بجائے دانہ خرمن یک بیاباں بیضۂ قمری مرا حاصل وہ نسخہ ہے کہ جس سے خاک پیدا ہو کرے کیا ساز بینش وہ شہید درد آگاہی جسے موئے دماغ بے خودی خواب زلیخا ہو دل جوں شمع بہر دعوت نظارہ لایعنی نگہ لبریز اشک و سینہ معمور تمنا ہو نہ دیکھیں روئے یک دل سرد غیر از شمع کافوری خدایا اس قدر بزم اسدؔ گرم تماشا ہو
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دھوتا ہوں جب میں پینے کو اس سیم تن کے پاؤں

دھوتا ہوں جب میں پینے کو اس سیم تن کے پاؤں رکھتا ہے ضد سے کھینچ کے باہر لگن کے پاؤں دی سادگی سے جان پڑوں کوہکن کے پاؤں ہیہات کیوں نہ ٹوٹ گیے پیر زن کے پاؤں بھاگے تھے ہم بہت۔ سو، اسی کی سزا ہے یہ ہو کر اسیر دابتے ہیں راہ زن کے پاؤں مرہم کی جستجو میں پھرا ہوں جو دور دور تن سے سوا فِگار ہیں اس خستہ تن کے پاؤں اللہ رے ذوقِ دشت نوردی کہ بعدِ مرگ ہلتے ہیں خود بہ خود مرے، اندر کفن کے، پاؤں ہے جوشِ گل بہار میں یاں تک کہ ہر طرف اڑتے ہوئے الجھتے ہیں مرغِ چمن کے پاؤں شب کو کسی کے خواب میں آیا نہ ہو کہیں دکھتے ہیں آج اس بتِ نازک بدن کے پاؤں غالب مرے کلام میں کیوں کر مزہ نہ ہو پیتا ہوں دھو کے خسروِ شیریں سخن کے پاؤں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مے کشی کو نہ سمجھ بےحاصل

مے کشی کو نہ سمجھ بےحاصل بادہ غالب عرقِ بید نہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

میر کے شعر کا احوال کہوں کیا غالب

میر کے شعر کا احوال کہوں کیا غالب جس کا دیوان کم از گلشنِ کشمیر نہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جس دن سے کہ ہم خستہ گرفتارِ بلا ہیں

جس دن سے کہ ہم خستہ گرفتارِ بلا ہیں کپڑوں میں جوئیں بخۓ کے ٹانکوں سے سوا ہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ممکن نہیں کہ بھول کے بھی آرمیدہ ہوں

ممکن نہیں کہ بھول کے بھی آرمیدہ ہوں میں دشتِ غم میں آہوۓ صیّاد دیدہ ہوں ہوں دردمند، جبر ہو یا اختیار ہو گہ نالۂ کشیدہ، گہ اشکِ چکیدہ ہوں نے سُبحہ سے علاقہ نہ ساغر سے رابطہ میں معرضِ مثال میں دستِ بریدہ ہوں ہوں خاکسار پر نہ کسی سے ہو مجھ کو لاگ نے دانۂ فتادہ ہوں ،نے دامِ چیدہ ہوں جو چاہۓ، نہیں وہ مری قدر و منزلت میں یوسفِ بہ قیمتِ اوّل خریدہ ہوں ہر گز کسی کے دل میں نہیں ہے مری جگہ ہوں میں کلامِ نُغز، ولے ناشنیدہ ہوں اہلِ وَرَع کے حلقے میں ہر چند ہوں ذلیل پر عاصیوں کے زمرے میں مَیں برگزیدہ ہوں ہوں گرمئ نشاطِ تصوّر سے نغمہ سنج میں عندلیبِ گلشنِ نا آفریدہ ہوں جاں لب پہ آئی تو بھی نہ شیریں ہوا دہن از بسکہ تلخئِ غمِ ہجراں چشیدہ ہوں ظاہر ہیں میری شکل سے افسوس کے نشاں خارِ الم سے پشت بہ دنداں گزیدہ ہوں پانی سے سگ گزیدہ ڈرے جس طرح اسد ڈرتا ہوں آئینے سے کہ مردم گزیدہ ہوں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اپنا احوالِ دلِ زار کہوں یا نہ کہوں

اپنا احوالِ دلِ زار کہوں یا نہ کہوں ہے حیا مانعِ اظہار۔ کہوں یا نہ کہوں نہیں کرنے کا میں تقریر ادب سے باہر میں بھی ہوں واقفِ اسرار ۔کہوں یا نہ کہوں شکوہ سمجھو اسے یا کوئی شکایت سمجھو اپنی ہستی سے ہوں بیزار۔ کہوں یا نہ کہوں اپنے دل ہی سے میں احوالِ گرفتارئِ دل جب نہ پاؤں کوئی غم خوار کہوں یا نہ کہوں دل کے ہاتھوں سے، کہ ہے دشمنِ جانی اپنا ہوں اک آفت میں گرفتار ۔کہوں یا نہ کہوں میں تو دیوانہ ہوں اور ایک جہاں ہے غمّاز گوش ہیں در پسِ دیوار کہوں یا نہ کہوں آپ سے وہ مرا احوال نہ پوچھے تو اسد حسبِ حال اپنے پھر اشعار کہوں یا نہ کہوں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہم بے خودئ عشق میں کر لیتے ہیں سجدے

ہم بے خودئ عشق میں کر لیتے ہیں سجدے یہ ہم سے نہ پوچھو کہ کہاں ناصِیہ سا ہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

غنچۂ ناشگفتہ کو دور سے مت دکھا، کہ یُوں

غنچۂ ناشگفتہ کو دور سے مت دکھا، کہ یُوں بوسے کو پُوچھتا ہوں مَیں، منہ سے مجھے بتا کہ یُوں پُرسشِ طرزِ دلبری کیجئے کیا؟ کہ بن کہے اُس کے ہر اک اشارے سے نکلے ہے یہ ادا کہ یُوں رات کے وقت مَے پیے ساتھ رقیب کو لیے آئے وہ یاں خدا کرے، پر نہ خدا کرے کہ یُوں ’غیر سے رات کیا بنی‘ یہ جو کہا تو دیکھیے سامنے آن بیٹھنا، اور یہ دیکھنا کہ یُوں بزم میں اُس کے روبرو کیوں نہ خموش بیٹھیے اُس کی تو خامُشی میں بھی ہے یہی مدّعا کہ یُوں میں نے کہا کہ “ بزمِ ناز چاہیے غیر سے تہی“ سُن کر ستم ظریف نے مجھ کو اُٹھا دیا کہ یُوں ؟ مجھ سے کہا جو یار نے ’جاتے ہیں ہوش کس طرح‘ دیکھ کے میری بیخودی، چلنے لگی ہوا کہ یُوں کب مجھے کوئے یار میں رہنے کی وضع یاد تھی آئینہ دار بن گئی حیرتِ نقشِ پا کہ یُوں گر ترے دل میں ہو خیال، وصل میں شوق کا زوال موجِ محیطِ آب میں مارے ہے دست و پا کہ یُوں جو یہ کہے کہ ریختہ کیوں کر ہو رشکِ فارسی گفتۂ غالب ایک بار پڑھ کے اُسے سُنا کہ یُوں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں؟

دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں؟ روئیں گے ہم ہزار بار ۔کوئی ہمیں ستائے کیوں؟ دَیر نہیں، حرم نہیں، در نہیں، آستاں نہیں بیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم، غیر ہمیں اُٹھائے کیوں؟ جب وہ جمالِ دل فروز، صورتِ مہرِ نیم روز آپ ہی ہو نظارہ سوز ۔پردے میں منہ چھپائے کیوں؟ دشنۂ غمزہ جاں ستاں، ناوکِ ناز بے پناہ تیرا ہی عکس رُخ سہی، سامنے تیرے آئے کیوں؟ قیدِ حیات و بندِ غم اصل میں دونوں ایک ہیں موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں؟ حسن اور اس پہ حسنِ ظن، رہ گئی بوالہوس کی شرم اپنے پہ اعتماد ہے غیر کو آزمائے کیوں؟ واں وہ غرورِ عزّ و ناز، یاں یہ حجابِ پاس وضع راہ میں ہم ملیں کہاں، بزم میں وہ بلائے کیوں؟ ہاں وہ نہیں خدا پرست، جاؤ وہ بے وفا سہی جس کو ہوں دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں؟ غالب خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں روئیے زار زار کیا؟ کیجئے ہائے ہائے کیوں؟
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مزے جہان کے اپنی نظر میں خاک نہیں

مزے جہان کے اپنی نظر میں خاک نہیں سوائے خونِ جگر، سو جگر میں خاک نہیں مگر غبار ہُوے پر ہَوا اُڑا لے جائے وگرنہ تاب و تواں بال و پر میں خاک نہیں یہ کس بہشت شمائل کی آمد آمد ہے؟ کہ غیرِ جلوۂ گُل رہ گزر میں خاک نہیں بھلا اُسے نہ سہی، کچھ مجھی کو رحم آتا اثر مرے نفسِ بے اثر میں خاک نہیں خیالِ جلوۂ گُل سے خراب ہیں میکش شراب خانے کے دیوار و در میں خاک نہیں ہُوا ہوں عشق کی غارت گری سے شرمندہ سوائے حسرتِ تعمیر۔ گھر میں خاک نہیں ہمارے شعر ہیں اب صرف دل لگی کے اسد کُھلا، کہ فائدہ عرضِ ہُنر میں خاک نہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نہیں ہے رخم کوئی بخیے کے درخُور مرے تن میں

نہیں ہے رخم کوئی بخیے کے درخُور مرے تن میں ہُوا ہے تارِ اشکِ یاس، رشتہ چشمِ سوزن میں ہُوئی ہے مانعِ ذوقِ تماشا، خانہ ویرانی کفِ سیلاب باقی ہے برنگِ پنبہ روزن میں ودیعت خانۂ بے دادِ کاوش ہائے مژگاں ہوں نگینِ نامِ شاہد ہے مرا ہر قطرہ خوں تن میں بیاں کس سے ہو ظلمت گستری میرے شبستاں کی شبِ مہ ہو جو رکھ دیں پنبہ دیواروں کے روزن میں نکو ہش مانعِ بے ربطئ شورِ جنوں آئی ہُوا ہے خندہ احباب بخیہ جَیب و دامن میں ہوئے اُس مِہر وَش کے جلوۂ تمثال کے آگے پَرافشاں جوہرآئینے میں مثلِ ذرّہ روزن میں نہ جانوں نیک ہُوں یا بد ہُوں، پر صحبت مخالف ہے جو گُل ہُوں تو ہُوں گلخن میں جو خس ہُوں تو ہُوں گلشن میں ہزاروں دل دیئے جوشِ جنونِ عشق نے مجھ کو سیہ ہو کر سویدا ہو گیا ہر قطرہ خوں تن میں اسد زندانئ تاثیرِ الفت ہائے خوباں ہُوں خمِ دستِ نوازش ہو گیا ہے طوق گردن میں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دیوانگی سے دوش پہ زنّار بھی نہیں

دیوانگی سے دوش پہ زنّار بھی نہیں یعنی ہمارے جیب میں اک تار بھی نہیں دل کو نیازِ حسرتِ دیدار کر چکے دیکھا تو ہم میں طاقتِ دیدار بھی نہیں ملنا ترا اگر نہیں آساں تو سہل ہے دشوار تو یہی ہے کہ دشوار بھی نہیں بے عشق عُمر کٹ نہیں سکتی ہے اور یاں طاقت بہ قدرِلذّتِ آزار بھی نہیں شوریدگی کے ہاتھ سے سر ہے وبالِ دوش صحرا میں اے خدا کوئی دیوار بھی نہیں گنجائشِ عداوتِ اغیار اک طرف یاں دل میں ضعف سے ہوسِ یار بھی نہیں ڈر نالہ ہائے زار سے میرے، خُدا کو مان آخر نوائے مرغِ گرفتار بھی نہیں دل میں ہے یار کی صفِ مژگاں سے روکشی حالانکہ طاقتِ خلشِ خار بھی نہیں اس سادگی پہ کوں نہ مر جائے اے خُدا! لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں دیکھا اسد کو خلوت و جلوت میں بارہا دیوانہ گر نہیں ہے تو ہشیار بھی نہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سب کہاں؟ کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں

سب کہاں؟ کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں! یاد تھیں ہم کو بھی رنگارنگ بزم آرائیاں لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں تھیں بنات النعشِ گردوں دن کو پردے میں نہاں شب کو ان کے جی میں کیا آئی کہ عریاں ہو گئیں قید میں یعقوب نے لی گو نہ یوسف کی خبر لیکن آنکھیں روزنِ دیوارِ زنداں ہو گئیں سب رقیبوں سے ہوں ناخوش، پر زنانِ مصر سے ہے زلیخا خوش کہ محوِ ماہِ کنعاں ہو گئیں جُوئے خوں آنکھوں سے بہنے دو کہ ہے شامِ فراق میں یہ سمجھوں گا کہ شمعیں دو فروزاں ہو گئیں ان پری زادوں سے لیں گے خلد میں ہم انتقام قدرتِ حق سے یہی حوریں اگر واں ہو گئیں نیند اُس کی ہے، دماغ اُس کا ہے، راتیں اُس کی ہیں تیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیں میں چمن میں کیا گیا گویا دبستاں کُھل گیا بلبلیں سُن کر مرے نالے غزل خواں ہو گئیں وہ نگاہیں کیوں ہُوئی جاتی ہیں یارب دل کے پار؟ جو مری کوتاہئ قسمت سے مژگاں ہو گئیں بس کہ روکا میں نے اور سینے میں اُبھریں پَے بہ پَے میری آہیں بخیئہ چاکِ گریباں ہو گئیں واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیاجواب؟ یاد تھیں جتنی دعائیں صرفِ درباں ہو گئیں جاں فزا ہے بادہ جس کے ہاتھ میں جام آ گیا سب لکیریں ہاتھ کی گویا، رگِ جاں ہو گئیں ہم موحّد ہیں ہمارا کیش ہے ترکِ رسُوم ملّتیں جب مٹ گئیں اجزائے ایماں ہو گئیں رنج سے خُوگر ہُوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں یوں ہی گر روتا رہا غالب تو اے اہل جہاں دیکھنا ان بستیوں کو تم کہ ویراں ہو گہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دائم پڑا ہُوا ترے در پر نہیں ہُوں میں

دائم پڑا ہُوا ترے در پر نہیں ہُوں میں خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہُوں میں کیوں گردشِ مدام سے گبھرا نہ جائے دل انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہُوں میں یا رب، زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے؟ لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرّر نہیں ہُوں میں حد چاہیے سزا میں عقوبت کے واسطے آخر گناہگار ہُوں کافَر نہیں ہُوں میں کس واسطے عزیز نہیں جانتے مجھے؟ لعل و زمرّد و زر و گوھر نہیں ہُوں میں رکھتے ہو تم قدم مری آنکھوں سے کیوں دریغ؟ رتبے میں مہر و ماہ سے کمتر نہیں ہُوں میں؟ کرتے ہو مجھ کو منعِ قدم بوس کس لیے؟ کیا آسمان کے بھی برابر نہیں ہُوں میں؟ غالب وظیفہ خوار ہو دو شاہ کو دعا وہ دن گئے کہ کہتے تھے نوکر نہیں ہُوں میں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

زمانہ سخت کم آزار ہے، بہ جانِ اسد

زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جان اسدؔ وگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں تن بہ بند ہوس در ندادہ رکھتے ہیں دل ز کار جہاں اوفتادہ رکھتے ہیں تمیز زشتی و نیکی میں لاکھ باتیں ہیں بہ عکس آئنہ یک فرد سادہ رکھتے ہیں بہ رنگ سایہ ہمیں بندگی میں ہے تسلیم کہ داغ دل بہ جبین کشادہ رکھتے ہیں بہ زاہداں رگ گردن ہے رشتۂ زنار سر بہ پاۓ بت نا نہادہ رکھتے ہیں معاف بے ہودہ گوئی ہیں ناصحان عزیز دل بہ دست نگارے ندادہ رکھتے ہیں بہ رنگ سبزہ عزیزان بد زباں یک دست ہزار تیغ بہ زہر آب دادہ رکھتے ہیں ادب نے سونپی ہمیں سرمہ سائی حیرت ز بن بستہ و چشم کشادہ رکھتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تیرے توسن کو صبا باندھتے ہیں

تیرے توسن کو صبا باندھتے ہیں ہم بھی مضموں کی ہَوا باندھتے ہیں آہ کا کس نے اثر دیکھا ہے ہم بھی اک اپنی ہوا باندھتے ہیں تیری فرصت کے مقابل اے عُمر! برق کو پابہ حنا باندھتے ہیں قیدِ ہستی سے رہائی معلوم! اشک کو بے سروپا باندھتے ہیں نشۂ رنگ سے ہے واشُدِ گل مست کب بندِ قبا باندھتے ہیں غلطی ہائے مضامیں مت پُوچھ لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں اہلِ تدبیر کی واماندگیاں آبلوں پر بھی حنا باندھتے ہیں سادہ پُرکار ہیں خوباں غالب ہم سے پیمانِ وفا باندھتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نہیں کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں

نہیں کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں شبِ فراق سے روزِ جزا زیاد نہیں کوئی کہے کہ ’شبِ مَہ میں کیا بُرائی ہے‘ بلا سے آج اگر دن کو ابر و باد نہیں جو آؤں سامنے اُن کے تو مرحبا نہ کہیں جو جاؤں واں سے کہیں کو تو خیر باد نہیں کبھی جو یاد بھی آتا ہوں میں، تو کہتے ہیں کہ ’ آج بزم میں کچھ فتنۂ و فساد نہیں‘ علاوہ عید کے ملتی ہے اور دن بھی شراب گدائے کُوچۂ مے خانہ نامراد نہیں جہاں میں ہو غم و شادی بہم، ہمیں کیا کام ؟ دیا ہے ہم کو خدا نے وہ دل کہ شاد نہیں تم اُن کے وعدے کا ذکر اُن سے کیوں کرو غالب یہ کیا؟ کہ تم کہو، اور وہ کہیں کہ“یاد نہیں“
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں

یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں نظر لگے نہ کہیں اُس کے دست و بازو کو یہ لوگ کیوں مرے زخمِ جگر کو دیکھتے ہیں ترے جواہرِ طرفِ کُلہ کو کیا دیکھیں ہم اوجِ طالعِ لعل و گہر کو دیکھتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دل لگا کر لگ گیا اُن کو بھی تنہا بیٹھنا

دل لگا کر لگ گیا اُن کو بھی تنہا بیٹھنا بارے اپنی بے کسی کی ہم نے پائی داد، یاں ہیں زوال آمادہ اجزا آفرینش کے تمام مہرِ گردوں ہے چراغِ رہگزارِ باد، یاں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

قیامت ہے کہ سن لیلیٰ کا دشتِ قیس میں آنا

قیامت ہے کہ سن لیلیٰ کا دشتِ قیس میں آنا تعجّب سے وہ بولا ’یوں بھی ہوتا ہے زمانے میں؟‘ دلِ نازک پہ اس کے رحم آتا ہے مجھے غالب نہ کر سرگرم اس کافر کو اُلفت آزمانے میں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہو گئی ہے غیر کی شیریں بیانی کارگر

ہو گئی ہے غیر کی شیریں بیانی کارگر عشق کا اس کو گماں ہم بے زبانوں پر نہیں ضبط سے مطلب بجز وارستگی دیگر نہیں دامن تمثال آب آئنہ سے تر نہیں باعث ایذا ہے برہم خوردن بزم سرور لخت لخت شیشۂ بشکستہ جز نشتر نہیں دل کو اظہار سخن انداز فتح الباب ہے یاں صریر خامہ غیر از اصطکاک در نہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دونوں جہان دے کے وہ سمجھے یہ خوش رہا

دونوں جہان دے کے وہ سمجھے یہ خوش رہا یاں آ پڑی یہ شرم کہ تکرار کیا کریں تھک تھک کے ہر مقام پہ دو چار رہ گئے تیرا پتہ نہ پائیں تو ناچار کیا کریں؟ کیا شمع کے نہیں ہیں ہوا خواہ اہلِ بزم؟ ہو غم ہی جاں گداز تو غم خوار کیا کریں؟
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نالہ جُز حسنِ طلب، اے ستم ایجاد نہیں

نالہ جُز حسنِ طلب، اے ستم ایجاد نہیں ہے تقاضائے جفا، شکوۂ بیداد نہیں عشق و مزدوریِ عشرت گہِ خسرو، کیا خُوب! ہم کو تسلیم نکو نامئ فرہاد نہیں کم نہیں وہ بھی خرابی میں، پہ وسعت معلوم دشت میں ہے مجھے وہ عیش کہ گھر یاد نہیں اہلِ بینش کو ہے طوفانِ حوادث مکتب لطمۂ موج کم از سیلئِ استاد نہیں وائے مظلومئ تسلیم! وبداحالِ وفا! جانتا ہے کہ ہمیں طاقتِ فریاد نہیں رنگِ تمکینِ گُل و لالہ پریشاں کیوں ہے؟ گر چراغانِ سرِ راہ گُزرِ باد نہیں سَبَدِ گُل کے تلے بند کرے ہے گلچیں! مژدہ اے مرغ! کہ گلزار میں صیّاد نہیں نفی سے کرتی ہے اثبات طراوش گویا دی ہی جائے دہن اس کو دمِ ایجاد “ نہیں“ کم نہیں جلوہ گری میں ترے کوچے سے بہشت یہی نقشہ ہے ولے، اس قدر آباد نہیں کرتے کس منہ سے ہو غربت کی شکایت غالب تم کو بے مہرئ یارانِ وطن یاد نہیں؟
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ذکر میرا بہ بدی بھی، اُسے منظور نہیں

ذکر میرا بہ بدی بھی، اُسے منظور نہیں غیر کی بات بگڑ جائے تو کچھ دُور نہیں وعدۂِ سیرِ گلستاں ہے، خوشا طالعِ شوق مژدۂ قتل مقدّر ہے جو مذکور نہیں شاہدِ ہستئ مطلق کی کمر ہے عالَم لوگ کہتے ہیں کہ ’ ہے‘ پر ہمیں‌منظور نہیں قطرہ اپنا بھی حقیقت میں ہے دریا لیکن ہم کو تقلیدِ تُنک ظرفئ منصور نہیں حسرت! اے ذوقِ خرابی، کہ وہ طاقت نہ رہی عشقِ پُر عربَدہ کی گوں تنِ رنجور نہیں ظلم کر ظلم! اگر لطف دریغ آتا ہو تُو تغافل میں‌کسی رنگ سے معذور نہیں میں جو کہتا ہوں کہ ہم لیں گے قیامت میں تمھیں کس رعونت سے وہ کہتے ہیں کہ “ ہم حور نہیں“ صاف دُردی کشِ پیمانۂ جم ہیں ہم لوگ وائے! وہ بادہ کہ افشردۂ انگور نہیں ہُوں ظہوری کے مقابل میں خفائی غالب میرے دعوے پہ یہ حجّت ہے کہ مشہور نہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

حیراں ہوں، دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو مَیں

حیراں ہوں، دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو مَیں مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو مَیں چھوڑا نہ رشک نے کہ ترے گھر کا نام لوں ہر اک سے پُو چھتا ہوں کہ “ جاؤں کدھر کو مَیں“ جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار بار اے کاش جانتا نہ تری رہ گزر کو مَیں ہے کیا، جو کس کے باندھیے میری بلا ڈرے کیا جانتا نہیں ہُوں تمھاری کمر کو مَیں لو، وہ بھی کہ رہے ہیں کہ بے ننگ و نام ہے‘ یہ جانتا اگر، تو لُٹاتا نہ گھر کو مَیں چلتا ہوں تھوڑی دُور ہر اک تیز رَو کے ساتھ پہچانتا نہیں ہُوں ابھی راہبر کو مَیں خواہش کو احمقوں نے پرستش دیا قرار کیا پُوجتا ہوں اس بُتِ بیداد گر کو مَیں پھر بے خودی میں بھول گیا راہِ کوئے یار جاتا وگرنہ ایک دن اپنی خبر کو مَیں اپنے پہ کر رہا ہُوں قیاس اہلِ دہر کا سمجھا ہوں دل پذیر متاعِ ہُنر کو میں غالب خدا کرے کہ سوارِ سمندِ ناز دیکھوں علی بہادرِ عالی گُہر کو مَیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کل کے لئے کر آج نہ خسّت شراب میں

کل کے لئے کر آج نہ خسّت شراب میں یہ سُوء ظن ہے ساقئ کوثر کے باب میں ہیں آج کیوں ذلیل کہ کل تک نہ تھی پسند گستاخئ فرشتہ ہماری جناب میں جاں کیوں نکلنے لگتی ہے تن سے دمِ سماع گر وہ صدا سمائی ہے چنگ و رباب میں رَو میں‌ہے رخشِ عمر، کہاں دیکھیے تھمے نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں اتنا ہی مجھ کو اپنی حقیقت سے بُعد ہے جتنا کہ وہمِ غیر سے ہُوں پیچ و تاب میں اصلِ شہود و شاہد و مشہود ایک ہے حیراں ہوں پھر مشاہدہ ہے کس حساب میں ہے مشتمل نمُودِ صُوَر پر وجودِ بحر یاں کیا دھرا ہے قطرہ و موج و حباب میں شرم اک ادائے ناز ہے اپنے ہی سے سہی ہیں کتنے بے حجاب کہ ہیں یُوں حجاب میں آرائشِ جمال سے فارغ نہیں ہنوز پیشِ نظر ہے آئینہ دائم نقاب میں ہے غیبِ غیب جس کو سمجھتے ہیں ہم شہود ہیں‌خواب میں ہنوز، جو جاگے ہیں خواب میں غالب ندیمِ دوست سے آتی ہے بوئے دوست مشغولِ حق ہوں، بندگئ بُو تراب میں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ملتی ہے خُوئے یار سے نار التہاب میں

ملتی ہے خُوئے یار سے نار التہاب میں کافر ہوں گر نہ ملتی ہو راحت عزاب میں کب سے ہُوں۔ کیا بتاؤں جہانِ خراب میں شب ہائے ہجر کو بھی رکھوں گر حساب میں تا پھر نہ انتظار میں نیند آئے عمر بھر آنے کا عہد کر گئے آئے جو خواب میں قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوں میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں مجھ تک کب ان کی بزم میں آتا تھا دورِ جام ساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو شراب میں جو منکرِ وفا ہو فریب اس پہ کیا چلے کیوں بدگماں ہوں دوست سے دشمن کے باب میں میں مضطرب ہُوں وصل میں خوفِ رقیب سے ڈالا ہے تم کو وہم نے کس پیچ و تاب میں میں اور حظِّ وصل خدا ساز بات ہے جاں نذر دینی بھول گیا اضطراب میں ہے تیوری چڑھی ہوئی اندر نقاب کے ہے اک شکن پڑی ہوئی طرفِ نقاب میں لاکھوں لگاؤ ایک چُرانا نگاہ کا لاکھوں بناؤ ایک بگڑنا عتاب میں وہ نالہ دل میں خس کے برابر جگہ نہ پائے جس نالے سے شگاف پڑے آفتاب میں وہ سحر مدعا طلبی میں کام نہ آئے جس سِحر سے سفینہ رواں ہو سراب میں غالب چُھٹی شراب پر اب بھی کبھی کبھی پیتا ہوں روزِ ابر و شبِ ماہتاب میں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جہاں تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں

جہاں تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں خیاباں خیاباں اِرم دیکھتے ہیں دل آشفتگاں خالِ کنجِ دہن کے سویدا میں سیرِ عدم دیکھتے ہیں ترے سروِ قامت سے اک قدِ آدم قیامت کے فتنے کو کم دیکھتے ہیں تماشا کر اے محوِ آئینہ داری تجھے کس تمنّا سے ہم دیکھتے ہیں سراغِ تُفِ نالہ لے داغِ دل سے کہ شب رَو کا نقشِ قدم دیکھتے ہیں بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عشق تاثیر سے نومید نہیں

عشق تاثیر سے نومید نہیں جاں سپاری شجرِ بید نہیں سلطنت دست بَدَست آئی ہے جامِ مے خاتمِ جمشید نہیں ہے تجلی تری سامانِ وجود ذرّہ بے پر توِ خورشید نہیں رازِ معشوق نہ رسوا ہو جائے ورنہ مر جانے میں کچھ بھید نہیں گردشِ رنگِ طرب سے ڈر ہے غمِ محرومئ جاوید نہیں کہتے ہیں جیتے ہیں اُمّید پہ لوگ ہم کو جینے کی بھی امّید نہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

برشکالِ گریۂ عاشق ہے دیکھا چاہۓ

برشکالِ گریۂ عاشق ہے دیکھا چاہۓ کھِل گئی ماندِ گلُ سوَ جا سے دیوارِ چمن اُلفتِ گل سے غلط ہے دعوئ وارستگی سرو ہے باوصفِ آزادی گرفتارِ چمن ہے نزاکت بس کہ فصلِ گل میں معمارِ چمن قالبِ گل میں ڈھلی ہے خشتِ دیوارِ چمن
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مت مردُمکِ دیدہ میں سمجھو یہ نگاہیں

مت مردمک دیدہ میں سمجھو یہ نگاہیں ہیں جمع سویداۓ دل چشم میں آہیں کس دل پہ ہے عزم صف مژگان خود آرا آئینے کے پایاب سے اتری ہیں سپاہیں دیر و حرم آئینۂ تکرار تمنا واماندگی شوق تراشے ہے پناہیں جوں مردمک چشم سے ہوں جمع نگاہیں خوابیدہ بہ حیرت کدۂ داغ ہیں آہیں پھر حلقۂ کاکل میں پڑیں دید کی راہیں جوں دود فراہم ہوئیں روزن میں نگاہیں پایا سر ہر ذرہ جگر گوشۂ وحشت ہیں داغ سے معمور شقائق کی کلاہیں یہ مطلع اسدؔ جوہر افسون سخن ہو گر عرض تپاک جگر سوختہ چاہیں حیرت کش یک جلوۂ معنی ہیں نگاہیں کھینچوں ہوں سویداۓ دل چشم سے آہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مانع دشت نوردی کوئی تدبیر نہیں

مانع دشت نوردی کوئی تدبیر نہیں ایک چکّر ہے مرے پاؤں میں زنجیر نہیں شوق اس دشت میں دوڑائے ہے مجھ کو،کہ جہاں جادہ غیر از نگہِ دیدۂِ تصویر نہیں حسرتِ لذّتِ آزار رہی جاتی ہے جادۂ راہِ وفا جز دمِ شمشیر نہیں رنجِ نو میدیِ جاوید گوارا رہیو خوش ہوں گر نالہ زبونی کشِ تاثیر نہیں سر کھجاتا ہے جہاں زخمِ سر اچھا ہو جائے لذّتِ سنگ بہ اندازۂِ تقریر نہیں جب کرم رخصتِ بیباکی و گستاخی دے کوئی تقصیر بجُز خجلتِ تقصیر نہیں غالب اپنا یہ عقیدہ ہے بقولِ ناسخ ’آپ بے بہرہ ہے جو معتقدِ میر نہیں‘
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہم پر جفا سے ترکِ وفا کا گماں نہیں

ہم پر جفا سے ترکِ وفا کا گماں نہیں اِک چھیڑ ہے وگرنہ مراد امتحاں نہیں کس منہ سے شکر کیجئے اس لطف خاص کا پرسش ہے اور پائے سخن درمیاں نہیں ہم کو ستم عزیز، ستم گر کو ہم عزیز نا مہرباں نہیں ہے اگر مہرباں نہیں بوسہ نہیں، نہ دیجیے دشنام ہی سہی آخر زباں تو رکھتے ہو تم، گر دہاں نہیں ہر چند جاں گدازئِ قہروعتاب ہے ہر چند پشت گرمئِ تاب و تواں نہیں جاں مطربِ ترانہ ھَل مِن مَزِید ہے لب پر دہ سنجِ زمزمۂِ الاَماں نہیں خنجر سے چیر سینہ اگر دل نہ ہو دو نیم دل میں چُھری چبھو مژہ گر خونچکاں نہیں ہے ننگِ سینہ دل اگر آتش کدہ نہ ہو ہے عارِدل نفس اگر آذر فشاں نہیں نقصاں نہیں جنوں میں بلا سے ہو گھر خراب سو گز زمیں کے بدلے بیاباں گراں نہیں کہتے ہو “ کیا لکھا ہے تری سرنوشت میں“ گویا جبیں پہ سجدۂ بت کا نشاں نہیں پاتا ہوں اس سے داد کچھ اپنے کلام کی رُوح القُدُس اگرچہ مرا ہم زباں نہیں جاں ہے بہائے بوسہ ولے کیوں کہے ابھی غالب کو جانتا ہے کہ وہ نیم جاں‌نہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہم سے کھل جاؤ بوقتِ مے پرستی ایک دن

ہم سے کھل جاؤ بوقتِ مے پرستی ایک دن ورنہ ہم چھیڑیں گے رکھ کر عُذرِ مستی ایک دن غرّۂِ اوجِ بِنائے عالمِ امکاں نہ ہو اِس بلندی کے نصیبوں میں ہے پستی ایک دن قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن نغمہ ہائے غم کو ہی اے دل غنیمت جانیے بے صدا ہو جائے گا یہ سازِ ہستی ایک دن دَھول دَھپّا اُس سراپا ناز کا شیوہ نہیں ہم ہی کر بیٹھے تھے غالب پیش دستی ایک دن
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مہرباں ہو کے بلالو مجھے، چاہو جس وقت

مہرباں ہو کے بلالو مجھے، چاہو جس وقت میں گیا وقت نہیں ہوں‌کہ پھر آ بھی نہ سکوں ضعف میں طعنۂ اغیار کا شکوہ کیا ہے بات کچھ سَر تو نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو ستمگر، ورنہ کیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عہدے سے مدِح‌ناز کے باہر نہ آ سکا

عہدے سے مدِح‌ناز کے باہر نہ آ سکا گراک ادا ہو تو اُسے اپنی قضا کہوں حلقے ہیں چشم ہائے کشادہ بسوئے دل ہر تارِ زلف کو نگہِ سُرمہ سا کہوں میں، اور صد ہزار نوائے جگر خراش تو، اور ایک وہ نہ شنیدن کہ کیا کہوں ظالم مرے گماں سے مجھے منفعل نہ چاہ ہَے ہَے خُدا نہ کردہ، تجھے بے وفا کہوں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آبرو کیا خاک اُس گُل کی۔ کہ گلشن میں نہیں

آبرو کیا خاک اُس گُل کی۔ کہ گلشن میں نہیں ہے گریبان ننگِ پیراہن جو دامن میں نہیں ضعف سے اے گریہ کچھ باقی مرے تن میں نہیں رنگ ہو کر اڑ گیا، جو خوں کہ دامن میں نہیں ہو گئے ہیں جمع اجزائے نگاہِ آفتاب ذرّے اُس کے گھر کی دیواروں کے روزن میں نہیں کیا کہوں تاریکئِ زندانِ غم اندھیر ہے پنبہ نورِ صبح سے کم جس کے روزن میں‌ نہیں رونقِ ہستی ہے عشقِ خانہ ویراں ساز سے انجمن بے شمع ہے گر برق خرمن میں نہیں زخم سِلوانے سے مجھ پر چارہ جوئی کا ہے طعن غیر سمجھا ہے کہ لذّت زخمِ سوزن میں نہیں بس کہ ہیں ہم اک بہارِ ناز کے مارے ہوُے جلوۂ گُل کے سِوا گرد اپنے مدفن میں نہیں قطرہ قطرہ اک ہیولیٰ ہے نئے ناسور کا خُوں بھی ذوقِ درد سے، فارغ مرے تن میں نہیں لے گئی ساقی کی نخوت قلزم آشامی مری موجِ مے کی آج رگ، مینا کی گردن میں نہیں ہو فشارِ ضعف میں کیا نا توانی کی نمود؟ قد کے جھکنے کی بھی گنجائش مرے تن میں نہیں تھی وطن میں شان کیا غالب کہ ہو غربت میں قدر بے تکلّف، ہوں وہ مشتِ خس کہ گلخن میں نہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کی وفا ہم سے تو غیر اس کو جفا کہتے ہیں

کی وفا ہم سے تو غیر اس کو جفا کہتے ہیں ہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو برا کہتے ہیں آج ہم اپنی پریشانئِ خاطر ان سے کہنے جاتے تو ہیں، پر دیکھئے کیا کہتے ہیں اگلے وقتوں کے ہیں یہ لوگ، انہیں کچھ نہ کہو جو مے و نغمہ کو اندوہ رُبا کہتے ہیں دل میں آ جائے ہے، ہوتی ہے جو فرصت غش سے اور پھر کون سے نالے کو رسا کہتے ہیں ہے پرے سرحدِ ادراک سے اپنا مسجود قبلے کو اہلِ نظر قبلہ نما کہتے ہیں پائے افگار پہ جب سے تجھے رحم آیا ہے خارِ رہ کو ترے ہم مہرِ گیا کہتے ہیں اک شرر دل میں ہے اُس سے کوئی گھبرائے گا کیا آگ مطلوب ہے ہم کو ،جو ہَوا کہتے ہیں دیکھیے لاتی ہے اُس شوخ کی نخوت کیا رنگ اُس کی ہر بات پہ ہم ’نامِ خدا‘ کہتے ہیں وحشت و شیفتہ اب مرثیہ کہویں شاید مر گیا غالب آشفتہ نوا، کہتے ہیں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

وہ فراق اور وہ وصال کہاں

وہ فراق اور وہ وصال کہاں وہ شب و روز و ماہ و سال کہاں فرصت کاروبار شوق کسے ذوق نظارۂ جمال کہاں دل تو دل وہ دماغ بھی نہ رہا شور سودائے خط و خال کہاں تھی وہ اک شخص کے تصور سے اب وہ رعنائی خیال کہاں ایسا آساں نہیں لہو رونا دل میں طاقت جگر میں حال کہاں ہم سے چھوٹا قمار خانۂ عشق واں جو جاویں گرہ میں مال کہاں فکر دنیا میں سر کھپاتا ہوں میں کہاں اور یہ وبال کہاں مضمحل ہو گئے قویٰ غالب وہ عناصر میں اعتدال کہاں بوسہ میں وہ مضائقہ نہ کرے پر مجھے طاقت سوال کہاں فلک سفلہ بے محابا ہے اس ستمگر کو انفعال کہاں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

رسیدن گلِ باغ واماندگی ہے

رسیدن گلِ باغ واماندگی ہے عبث محفل آراۓ رفتار ہیں ہم تماشاۓ گلشن تماشاۓ چیدن بہار آفرینا! گنہ گار ہیں ہم نہ ذوقِ گریباں، نہ پرواۓ داماں نگاہ آشناۓ گل و خار ہیں ہم اسد شکوہ کفرِ دعا ناسپاسی ہجومِ تمنّا سے لاچار ہیں ہم لوں وام بختِ خفتہ سے ایک خوابِ خوش ولے لیکن یہ خوف ہے کہ کہاں سے ادا کروں
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مجھ کو دیارِ غیر میں مارا، وطن سے دور

مجھ کو دیارِ غیر میں مارا، وطن سے دور رکھ لی مرے خدا نے مری بےکسی کی شرم وہ حلقۂ ہاۓ زلف، کمیں میں ہیں اے خدا رکھ لیجو میرے دعوۂ وارستگی کی شرم
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بـہ نالہ دل بستگـی فراہــم کـر

بـہ نالہ دل بستگـی فراہــم کـر متاعِ خانۂ زنجیر جز صدا، معلوم
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

غم نہیں ہوتا ہے آزادوں کو بیش از یک نفس

غم نہیں ہوتا ہے آزادوں کو بیش از یک نفس برق سے کرتے ہیں روشن، شمعِ ماتم خانہ ہم محفلیں برہم کرے ہے گنجفہ بازِ خیال ہیں ورق گردانــئ نیرنگِ یک بت خانہ ہم باوجودِ یک جہاں ہنگامہ پیرا ہی نہیں ہیں "چراغانِ شبستانِ دلِ پروانہ" ہم ضعف سے ہے، نے قناعت سے یہ ترکِ جستجو ہیں "وبالِ تکیہ گاہِ ہِمّتِ مردانہ" ہم دائم الحبس اس میں ہیں لاکھوں تمنّائیں اسد جانتے ہیں سینۂ پُر خوں کو زنداں خانہ ہم
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہے کس قدر ہلاکِ فریبِ وفائے گُل

ہے کس قدر ہلاکِ فریبِ وفائے گُل بُلبُل کے کاروبارپہ ہیں خندہ ہائے گُل آزادئ نسـیم مبارک کہ ہـر طـرف ٹوٹے پڑے ہیں حلقۂ دامِ ہوائے گُل جو تھا ، سو موجِ رنگ کے دھوکے میں مر گیا اے وائے ، نالۂ لبِ خونیں نوائے گُل ! خوش حال اُس حریفِ سیہ مست کا، کہ جو رکھتا ہو مثلِ سایۂ گُل ، سر بہ پائے گُل ایجاد کرتی ہے اُسے تیرے لیے بہار میرا رقیب ہے نَفَسِ عطر سائے گُل شرمندہ رکھتے ہیں مجھے بادِ بہار سے میناۓ بے شراب و دلِ بے ہوائے گُل سطوت سے تیرے جلوۂ حُسنِ غیور کی خوں ہے مری نگاہ میں رنگِ ادائے گُل تیرے ہی جلوے کا ہے یہ دھوکا کہ آج تک بے اختیار دوڑے ہے گُل در قفائے گُل غالب ! مجھے ہے اُس سے ہم آغوشی آرزو جس کا خیال ہے گُلِ جیبِ قبائے گُل
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گر تُجھ کو ہے یقینِ اجابت ، دُعا نہ مانگ

گر تجھ کو ہے یقین اجابت دعا نہ مانگ یعنی بغیر یک دل بے مدعا نہ مانگ آتا ہے داغ حسرت دل کا شمار یاد مجھ سے مرے گنہ کا حساب اے خدا نہ مانگ اے آرزو شہید وفا خوں بہا نہ مانگ جز بہر دست و بازوئے قاتل دعا نہ مانگ برہم ہے بزم غنچہ بہ یک جنبش نشاط کاشانہ بسکہ تنگ ہے غافل ہوا نہ مانگ میں دور گرد عرض رسوم نیاز ہوں دشمن سمجھ ولے نگۂ آشنا نہ مانگ یک بخت اوج نذر سبک باری اسدؔ سر پر وبال سایۂ بال ہما نہ مانگ گستاخیٔ وصال ہے مشاطۂ نیاز یعنی دعا بجز خم زلف دوتا نہ مانگ عیسیٰ طلسم حسن تغافل ہے زینہار جز پشت چشم نسخہ عرض دوا نہ مانگ نظارۂ دیگر و دل خونیں نفس دگر آئینہ دیکھ جوہر برگ دعا نمانگ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دیکھنے میں ہیں گرچہ دو، پر ہیں یہ دونوں یار ایک

دیکھنے میں ہیں گرچہ دو، پر ہیں یہ دونوں یار ایک وضع میں گو ہوئی دو سر، تیغ ہے ذوالفقار ایک ہم سخن اور ہم زباں، حضرتِ قاسسم و طباں ایک تپش کا جانشین، درد کی یادگار ایک نقدِ سخن کے واسطے ایک عیارِ آگہی شعر کے فن کے واسطے، مایۂ اعتبار ایک ایک وفا و مہر میں تازگئِ بساطِ دہر لطف و کرم کے باب میں زینتِ روزگار ایک گُلکدۂ تلاش کو، ایک ہے رنگ، اک ہے بو ریختہ کے قماش کو، پود ہے ایک، تار ایک مملکتِ کمال میں ایک امیرِ نامور عرصۂ قیل و قال میں، خسروِ نامدار ایک گلشنِ اتّفاق میں ایک بہارِ بے خزاں مے کدۂ وفاق میں بادۂ بے خمار ایک زندۂ شوقِ شعر کو ایک چراغِ انجمن کُشتۂ ذوقِ شعر کو شمعِ سرِ مزار ایک دونوں کے دل حق آشنا، دونوں رسول (ص) پر فِدا ایک مُحبِّ چار یار، عاشقِ ہشت و چار ایک جانِ وفا پرست کو ایک شمیمِ نو بہار فرقِ ستیزہ مست کو، ابرِ تگرگِ بار ایک لایا ہے کہہ کے یہ غزل، شائبۂ رِیا سے دور کر کے دل و زبان کو غالب خاکسار ایک
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آہ کو چاہیے اِک عُمر اثر ہونے تک

آہ کو چاہیے اِک عُمر اثر ہونے تک کون جیتا ہے تری زُلف کے سر ہونے تک دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ دیکھیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک عاشقی صبر طلب ، اور تمنّا بیتاب دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے ، لیکن خاک ہوجائیں گے ہم، تم کو خبر ہونے تک پرتوِ خُور سے ، ہے شبنم کو فنا کی تعلیم میں بھی ہوں ، ایک عنایت کی نظر ہونے تک یک نظر بیش نہیں فُرصتِ ہستی غافل ! گرمئِ بزم ہے اِک رقصِ شرر ہونے تک غمِ ہستی کا ، اسد ! کس سے ہو جُز مرگ ، علاج شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

زخم پر چھڑکیں کہاں طفلانِ بے پروا نمک

زخم پر چھڑکیں کہاں طفلانِ بے پروا نمک کیا مزا ہوتا ، اگر پتھر میں بھی ہوتا نمک گردِ راہِ یار ہے سامانِ نازِ زخمِ دل ورنہ ہوتا ہے جہاں میں کس قدر پیدا نمک مجھ کو ارزانی رہے ، تجھ کو مبارک ہو جیو نالۂ بُلبُل کا درد اور خندۂ گُل کا نمک شورِ جولاں تھا کنارِ بحر پر کس کا کہ آج گِردِ ساحل ہے بہ زخمِ موجۂ دریا نمک داد دیتا ہے مرے زخمِ جگر کی ، واہ واہ ! یاد کرتا ہے مجھے ، دیکھے ہے وہ جس جا نمک چھوڑ کر جانا تنِ مجروحِ عاشق حیف ہے دل طلب کرتا ہے زخم اور مانگے ہیں اعضا نمک غیر کی منت نہ کھینچوں گا پَے توفیرِ درد زخم ، مثلِ خندۂ قاتل ہے سر تا پا نمک یاد ہیں غالب ! تُجھے وہ دن کہ وجدِ ذوق میں زخم سے گرتا ، تو میں پلکوں سے چُنتا تھا نمک
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بیمِ رقیب سے نہیں کرتے وداعِ ہوش

بیمِ رقیب سے نہیں کرتے وداعِ ہوش مجبور یاں تلک ہوئے اے اختیار ، حیف ! جلتا ہے دل کہ کیوں نہ ہم اِک بار جل گئے اے ناتمامیِ نَفَسِ شعلہ بار حیف !
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

رُخِ نگار سے ہے سوزِ جاودانیِ شمع

رُخِ نگار سے ہے سوزِ جاودانیِ شمع ہوئی ہے آتشِ گُل آبِ زندگانیِ شمع زبانِ اہلِ زباں میں ہے مرگِ خاموشی یہ بات بزم میں روشن ہوئی زبانیِ شمع کرے ہے صِرف بہ ایمائے شعلہ قصہ تمام بہ طرزِ اہلِ فنا ہے فسانہ خوانیِ شمع غم اُس کو حسرتِ پروانہ کا ہے اے شعلہ ترے لرزنے سے ظاہر ہے ناتوانیِ شمع ترے خیال سے رُوح اہتــزاز کرتی ہے بہ جلوہ ریـزئ باد و بہ پرفشانیِ شمع نشاطِ داغِ غمِ عشق کی بہار نہ پُوچھ شگفتگی ہے شہیدِ گُلِ خزانیِ شمع جلے ہے ، دیکھ کے بالینِ یار پر مجھ کو نہ کیوں ہو دل پہ مرے داغِ بدگمانیِ شمع
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جادۂ رہ خُور کو وقتِ شام ہے تارِ شعاع

جادۂ رہ خور کو وقت شام ہے تار شعاع چرخ وا کرتا ہے ماہ نو سے آغوش وداع شمع سے ہے بزم انگشت تحیر در دہن شعلۂ آواز خوباں پر بہ ہنگام سماع جوں پر طاؤس جوہر تختہ مشق رنگ ہے بسکہ ہے وہ قبلۂ آئینہ محو اختراع رنجش حیرت سرشتاں سینہ صافی پیشکش جوہر آئینہ ہے یاں گرد میدان نزاع چار سوئے دہر میں بازار غفلت گرم ہے عقل کے نقصاں سے اٹھتا ہے خیال انتفاع آشنا غالبؔ نہیں ہیں درد دل کے آشنا ورنہ کس کو میرے افسانے کی تاب استماع
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نہ لیوے گر خسِ جَوہر طراوت سبزۂ خط سے

نہ لیوے گر خسِ جَوہر طراوت سبزۂ خط سے لگادے خانۂ آئینہ میں رُوئے نگار آتِش فروغِ حُسن سے ہوتی ہے حلِّ مُشکلِ عاشق نہ نکلے شمع کے پاسے ، نکالے گرنہ خار آتش
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اے اسد ہم خود اسیرِ رنگ و بوۓ باغ ہیں

اے اسد ہم خود اسیرِ رنگ و بوۓ باغ ہیں ظاہرا صیّادِ ناداں ہے گرفتارِ ہوس
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مُژدہ ، اے ذَوقِ اسیری ! کہ نظر آتا ہے

مُژدہ ، اے ذَوقِ اسیری ! کہ نظر آتا ہے دامِ خالی ، قفَسِ مُرغِ گِرفتار کے پاس جگرِ تشنۂ آزار ، تسلی نہ ہوا جُوئے خُوں ہم نے بہائی بُنِ ہر خار کے پاس مُند گئیں کھولتے ہی کھولتے آنکھیں ہَے ہَے! خُوب وقت آئے تم اِس عاشقِ بیمار کے پاس مَیں بھی رُک رُک کے نہ مرتا ، جو زباں کے بدلے دشنہ اِک تیز سا ہوتا مِرے غمخوار کے پاس دَہَنِ شیر میں جا بیٹھیے ، لیکن اے دل نہ کھڑے ہوجیے خُوبانِ دل آزار کے پاس دیکھ کر تجھ کو ، چمن بسکہ نُمو کرتا ہے خُود بخود پہنچے ہے گُل گوشۂ دستار کے پاس مر گیا پھوڑ کے سر غالب وحشی ، ہَے ہَے ! بیٹھنا اُس کا وہ ، آ کر ، تری دِیوار کے پاس
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ ساز

نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ ساز میں ہوں اپنی شکست کی آواز تو اور آرائشِ خمِ کاکل میں اور اندیشہ ہاۓ دور دراز لاف تمکیں، فریبِ سادہ دلی ہم ہیں، اور راز ہاۓ سینہ گداز ہوں گرفتارِ الفتِ صیّاد ورنہ باقی ہے طاقتِ پرواز وہ بھی دن ہو، کہ اس ستم گر سے ناز کھینچوں، بجاۓ حسرتِ ناز نہیں دل میں مرے وہ قطرۂ خون جس سے مذگاں ہوئی نہ ہو گلباز اے ترا غمزہ یک قلم انگیز اے ترا ظلم سر بسر انداز تو ہوا جلوہ گر، مبارک ہو! ریزشِ سجدۂ جبینِ نیاز مجھ کو پوچھا تو کچھ غضب نہ ہوا میں غریب اور تو غریب نواز اسد اللہ خاں تمام ہوا اے دریغا وہ رندِ شاہد باز
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گل کھلے غنچے چٹکنے لگے اور صبح ہوئی

گل کھلے غنچے چٹکنے لگے اور صبح ہوئی سرخوشِ خواب ہے وہ نرگسِ مخمور ہنوز
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

وسعتِ سعیِ کرم دیکھ کہ سر تا سرِ خاک

وسعتِ سعیِ کرم دیکھ کہ سر تا سرِ خاک گزرے ہے آبلہ پا ابرِ گہربار ہنوز یک قلم کاغذِ آتش زدہ ہے صفحۂ دشت نقشِ پا میں ہے تپِ گرمئ رفتار ہنوز
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کیوں کر اس بت سے رکھوں جان عزیز!

کیوں کر اس بت سے رکھوں جان عزیز! کیا نہیں ہے مجھے ایمان عزیز! دل سے نکلا۔ پہ نہ نکلا دل سے ہے ترے تیر کا پیکان عزیز تاب لاتے ہی بنے گی غالب واقعی سخت ہے اور جان عزیز
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

فارغ مجھے نہ جان کہ مانندِ صبح و مہر

فارغ مجھے نہ جان کہ مانندِ صبح و مہر ہے داغِ عشق، زینتِ جیبِ کفن ہنوز ہے نازِ مفلساں "زرِ ا ز دست رفتہ" پر ہوں "گل فروِشِ شوخئ داغِ کہن" ہنوز مے خانۂ جگر میں یہاں خاک بھی نہیں خمیازہ کھینچے ہے بتِ بیدادِ فن ہنوز
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

حریفِ مطلبِ مشکل نہیں فسونِ نیاز

حریفِ مطلبِ مشکل نہیں فسونِ نیاز دعا قبول ہو یا رب کہ عمرِ خضر دراز نہ ہو بہ ہرزہ، بیاباں نوردِ وہمِ وجود ہنوز تیرے تصوّر میں ہےنشیب و فراز وصالِ جلوہ تماشا ہے پر دماغ کہاں! کہ دیجئے آئینۂ انتظار کو پرواز ہر ایک ذرّۂ عاشق ہے آفتاب پرست گئی نہ خاک ہوۓ پر ہواۓ جلوۂ ناز نہ پوچھ وسعتِ مے خانۂ جنوں غالب جہاں یہ کاسۂ گردوں ہے ایک خاک انداز
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور

لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور تنہا گئے کیوں؟ اب رہو تنہا کوئی دن اور مٹ جائےگا سَر ،گر، ترا پتھر نہ گھِسے گا ہوں در پہ ترے ناصیہ فرسا کوئی دن اور آئے ہو کل اور آج ہی کہتے ہو کہ ’جاؤں؟‘ مانا کہ ھمیشہ نہیں اچھا کوئی دن اور جاتے ہوئے کہتے ہو ’قیامت کو ملیں گے‘ کیا خوب! قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور ہاں اے فلکِ پیر! جواں تھا ابھی عارف کیا تیرا بگڑ تا جو نہ مرتا کوئی دن اور تم ماہِ شبِ چار دہم تھے مرے گھر کے پھر کیوں نہ رہا گھر کا وہ نقشا کوئی دن اور تم کون سے ایسے تھے کھرے داد و ستد کے کرتا ملکُ الموت تقاضا کوئی دن اور مجھ سے تمہیں نفرت سہی، نیر سے لڑائی بچوں کا بھی دیکھا نہ تماشا کوئی دن اور گزری نہ بہرحال یہ مدت خوش و ناخوش کرنا تھا جواں مرگ گزارا کوئی دن اور ناداں ہو جو کہتے ہو کہ ’کیوں جیتے ہیں غالب‘ قسمت میں ہے مرنے کی تمنا کوئی دن اور
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ستم کش مصلحت سے ہوں کہ خوباں تجھ پہ عاشق ہیں

ستم کش مصلحت سے ہوں کہ خوباں تجھ پہ عاشق ہیں تکلـّف بـر طـرف! مـل جائـے گا تـجـھ سـا رقیـب آخــر
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جنوں کی دست گیری کس سے ہو گر ہو نہ عریانی

جنوں کی دست گیری کس سے ہو گر ہو نہ عریانی گریباں چاک کا حق ہو گیا ہے میری گردن پر بہ رنگِ کاغذِ آتش زدہ نیرنگِ بے تابی ہزار آئینہ دل باندھے ہے بالِ یک تپیدن پر فلک سے ہم کو عیشِ رفتہ کا کیا کیا تقاضا ہے متاعِ بُردہ کو سمجھے ہوۓ ہیں قرض رہزن پر ہم اور وہ بے سبب "رنج آشنا دشمن" کہ رکھتا ہے شعاعِ مہر سے تُہمت نگہ کی چشمِ روزن پر فنا کو سونپ گر مشتاق ہے اپنی حقیقت کا فروغِ طالعِ خاشاک ہے موقوف گلخن پر اسد بسمل ہے کس انداز کا، قاتل سے کہتا ہے ’تو مشقِ ناز کر، خونِ دو عالم میری گردن پر‘
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

صفاۓ حیرت آئینہ ہے سامانِ زنگ آخر

صفاۓ حیرت آئینہ ہے سامان زنگ آخر تغیر آب بر جا ماندہ کا پاتا ہے رنگ آخر نہ کی سامان عیش و جاہ نے تدبیر وحشت کی ہوا جام زمرد بھی مجھے داغ پلنگ آخر خط نوخیز نیل چشم زخم صافیٔ عارض لیا آئینہ نے حرز پر طوطی بچنگ آخر ہلال آسا تہی رہ گر کشادن ہائے دل چاہے ہوا مہ کثرت سرمایہ اندوزی سے تنگ آخر تڑپ کر مر گیا وہ صید بال افشاں کہ مضطر تھا ہوا ناسور چشم تعزیت چشم خدنگ آخر لکھی یاروں کی بد مستی نے میخانے کی پامالی ہوئی قطرہ فشانی ہائے مے باران سنگ آخر اسدؔ پردے میں بھی آہنگ شوق یار قائم ہے نہیں ہے نغمے سے خالی خمیدن ہائے چنگ آخر
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہے بس کہ ہر اک ان کے اشارے میں نشاں اور

ہے بس کہ ہر اک ان کے اشارے میں نشاں اور کرتے ہیں مَحبّت تو گزرتا ہے گماں اور یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے مری بات دے اور دل ان کو، جو نہ دے مجھ کو زباں اور ابرو سے ہے کیا اس نگہِ ناز کو پیوند ہے تیر مقرّر مگر اس کی ہے کماں اور تم شہر میں ہو تو ہمیں کیا غم، جب اٹھیں گے لے آئیں گے بازار سے جا کر دل و جاں اور ہر چند سُبُک دست ہوۓ بت شکنی میں ہم ہیں، تو ابھی راہ میں ہیں سنگِ گراں اور ہے خوںِ جگر جوش میں دل کھول کے روتا ہوتے جو کئی دیدۂ خو نبانہ فشاں اور مرتا ہوں اس آواز پہ ہر چند سر اڑ جاۓ جلاّد کو لیکن وہ کہے جائیں کہ ’ہاں اور‘ لوگوں کو ہے خورشیدِ جہاں تاب کا دھوکا ہر روز دکھاتا ہوں میں اک داغِ نہاں اور لیتا۔ نہ اگر دل تمھیں دیتا، کوئی دم چین کرتا۔جو نہ مرتا، کوئی دن آہ و فغاں اور پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے رُکتی ہے مری طبع۔ تو ہوتی ہے رواں اور ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھّے کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لرزتا ہے مرا دل زحمتِ مہرِ درخشاں پر

لرزتا ہے مرا دل زحمتِ مہرِ درخشاں پر میں ہوں وہ قطرۂ شبنم کہ ہو خارِ بیاباں پر نہ چھوڑی حضرتِ یوسف نے یاں بھی خانہ آرائی سفیدی دیدۂ یعقوب کی پھرتی ہے زنداں پر فنا "تعلیمِ درسِ بے خودی" ہوں اُس زمانے سے کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوارِ دبستاں پر فراغت کس قدر رہتی مجھے تشویش مرہم سے بہم گر صلح کرتے پارہ ہاۓ دل نمک داں پر نہیں اقلیم الفت میں کوئی طومارِ ناز ایسا کہ پشتِ چشم سے جس کی نہ ہووے مُہر عنواں پر مجھے اب دیکھ کر ابرِ شفق آلودہ یاد آیا کہ فرقت میں تری آتش برستی تھی گلِستاں پر بجُز پروازِ شوقِ ناز کیا باقی رہا ہوگا قیامت اِک ہواۓ تند ہے خاکِ شہیداں پر نہ لڑ ناصح سے، غالب، کیا ہوا گر اس نے شدّت کی ہمارا بھی تو آخر زور چلتا ہے گریباں پر
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کیوں جل گیا نہ، تابِ رخِ یار دیکھ کر

کیوں جل گیا نہ، تابِ رخِ یار دیکھ کر جلتا ہوں اپنی طاقتِ دیدار دیکھ کر آتش پرست کہتے ہیں اہلَ جہاں مجھے سرگرمِ نالہ ہاۓ شرربار دیکھ کر کیا آبروۓ عشق، جہاں عام ہو جفا رکتا ہوں تم کو بے سبب آزار دیکھ کر آتا ہے میرے قتل کو پَر جوشِ رشک سے مرتا ہوں اس کے ہاتھ میں تلوار دیکھ کر ثابت ہوا ہے گردنِ مینا پہ خونِ خلق لرزے ہے موجِ مے تری رفتار دیکھ کر وا حسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہاتھ ہم کو حریصِ لذّتِ آزار دیکھ کر بِک جاتے ہیں ہم آپ، متاعِ سخن کے ساتھ لیکن عیارِ طبعِ خریدار دیکھ کر زُنّار باندھ، سبحۂ صد دانہ توڑ ڈال رہرو چلے ہے راہ کو ہموار دیکھ کر ان آبلوں سے پاؤں کے گھبرا گیا تھا میں جی خوش ہوا ہے راہ کو پُر خار دیکھ کر کیا بد گماں ہے مجھ سے، کہ آئینے میں مرے طوطی کا عکس سمجھے ہے زنگار دیکھ کر گرنی تھی ہم پہ برقِ تجلّی، نہ طو ر پر دیتے ہیں بادہ' ظرفِ قدح خوار' دیکھ کر سر پھوڑنا وہ! 'غالب شوریدہ حال' کا یاد آگیا مجھے تری دیوار دیکھ کر
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گھر جب بنا لیا ترے در پر کہے بغیر

گھر جب بنا لیا ترے در پر کہے بغیر جانے گا اب بھی تو نہ مرا گھر کہے بغیر؟ کہتے ہیں جب رہی نہ مجھے طاقتِ سخن ’جانوں کسی کے دل کی میں کیونکر کہے بغیر‘ کام اس سے آ پڑا ہے کہ جس کا جہان میں لیوے نہ کوئی نام ستم گر کہے بغیر جی میں ہی کچھ نہیں ہے ہمارے وگرنہ ہم سر جاۓ یا رہے، نہ رہیں پر کہے بغیر چھوڑوں گا میں نہ اس بتِ کافر کا پوجنا چھوڑے نہ خلق گو مجھے کافَر کہے بغیر مقصد ہے ناز و غمزہ ولے گفتگو میں کام چلتا نہیں ہے دُشنہ و خنجر کہے بغیر ہر چند ہو مشاہدۂ حق کی گفتگو بنتی نہیں ہے بادہ و ساغر کہے بغیر بہرا ہوں میں۔ تو چاہیۓ، دونا ہوں التفات سنتا نہیں ہوں بات مکرّر کہے بغیر غالب نہ کر حضور میں تو بار بار عرض ظاہر ہے تیرا حال سب اُن پر کہے بغیر
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر در و دیوار

بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر در و دیوار نگاہِ شوق کو ہیں بال و پر در و دیوار وفورِ عشق نے کاشانے کا کیا یہ رنگ کہ ہو گۓ مرے دیوار و در در و دیوار نہیں ہے سایہ، کہ سن کر نوید مَقدمِ یار گۓ ہیں چند قدم پیشتر در و دیوار ہوئی ہے کس قدر ارزانئ مۓ جلوہ کہ مست ہے ترے کوچے میں ہر در و دیوار جو ہے تجھے سرِ سوداۓ انتظار، تو آ کہ ہیں دکانِ متاعِ نظر در و دیوار ہجومِ گریہ کا سامان کب کیا میں نے کہ گر پڑے نہ مرے پاؤں پر در و دیوار وہ آ رہا مرے ہمساۓ میں، تو ساۓ سے ہوۓ فدا در و دیوار پر در و دیوار نظر میں کھٹکے ہے بِن تیرے گھر کی آبادی ہمیشہ روتے ہیں ہم دیکھ کر در و دیوار نہ پوچھ بے خودئِ عیشِ مَقدمِ سیلاب کہ ناچتے ہیں پڑے سر بسر در و دیوار نہ کہہ کسی سے کہ غالب نہیں زمانے میں حریف رازِ محبت مگر در و دیوار
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تجھ سے مقابلے کی کسے تاب ہے ولے

تجھ سے مقابلے کی کسے تاب ہے ولے میرا لہو بھی خوب ہے تیری حنا کے بعد
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہلاکِ بے خبری نغمۂ وجود و عدم

ہلاکِ بے خبری نغمۂ وجود و عدم جہان و اہلِ جہاں سے جہاں جہاں آباد
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

حسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعد

حسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعد بارے آرام سے ہیں اہلِ جفا میرے بعد منصبِ شیفتگی کے کوئی قابل نہ رہا ہوئی معزولئ انداز و ادا میرے بعد شمع بجھتی ہے تو اس میں سے دھواں اٹھتا ہے شعلۂ عشق سیہ پوش ہوا میرے بعد خوں ہے دل خاک میں احوالِ بتاں پر، یعنی ان کے ناخن ہوۓ محتاجِ حنا میرے بعد درخورِ عرض نہیں جوہرِ بیداد کو جا نگہِ ناز ہے سرمے سے خفا میرے بعد ہے جنوں اہلِ جنوں کے لۓ آغوشِ وداع چاک ہوتا ہے گریباں سے جدا میرے بعد کون ہوتا ہے حریفِ مۓ مرد افگنِ عشق ہے مکّرر لبِ ساقی میں صلا میرے بعد غم سے مرتا ہوں کہ اتنا نہیں دنیا میں کوئی کہ کرے تعزیتِ مہر و وفا میرے بعد آۓ ہے بے کسئ عشق پہ رونا غالب کس کے گھر جاۓ گا سیلابِ بلا میرے بعد
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نفَس نہ انجمنِ آرزو سے باہر کھینچ

نفَس نہ انجمنِ آرزو سے باہر کھینچ اگر شراب نہیں انتظارِ ساغر کھینچ "کمالِ گرمئ سعئ تلاشِ دید" نہ پوچھ بہ رنگِ خار مرے آئینہ سے جوہر کھینچ تجھے بہانۂ راحت ہے انتظار اے دل! کیا ہے کس نے اشارہ کہ نازِ بسترکھینچ تری طرف ہے بہ حسرت نظارۂ نرگس بہ کورئ دل و چشمِ رقیب ساغر کھینچ بہ نیم غمزہ ادا کر حقِ ودیعتِ ناز نیامِ پردۂ زخمِ جگر سے خنجر کھینچ مرے قدح میں ہے صہباۓ آتشِ پنہاں بروۓ سفرہ کبابِ دلِ سمندر کھینچ
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لو ہم مریضِ عشق کے بیماردار ہیں

لو ہم مریضِ عشق کے بیماردار ہیں اچھاّ اگر نہ ہو تو مسیحا کا کیا علاج!!
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

معزولئ تپش ہوئی افرازِ انتظار

معزولئ تپش ہوئی افرازِ انتظار چشمِ کشودہ حلقۂ بیرونِ در ہے آج
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گلشن میں بند وبست بہ رنگِ دگر ہے آج

گلشن میں بند وبست بہ رنگِ دگر ہے آج قمری کا طوق حلقۂ بیرونِ در ہے آج آتا ہے ایک پارۂ دل ہر فغاں کے ساتھ تارِ نفس کمندِ شکارِ اثر ہے آج اے عافیت! کنارہ کر، اے انتظام! چل سیلابِ گریہ در پےِ دیوار و در ہے آج
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

مند گئیں کھولتے ہی کھولتے آنکھیں غالب

مند گئیں کھولتے ہی کھولتے آنکھیں غالب یار لاۓ مری بالیں پہ اسے، پر کس وقت
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِ دوست

آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِ دوست دودِ شمعِ کشتہ تھا شاید خطِ رخسارِ دوست اے دلِ ناعاقبت اندیش! ضبطِ شوق کر کون لا سکتا ہے تابِ جلوۂ دیدارِ دوست خانہ ویراں سازئ حیرت! تماشا کیجیۓ صورتِ نقشِ قدم ہوں رفتۂ رفتارِ دوست عشق میں بیدادِ رشکِ غیر نے مارا مجھے کُشتۂ دشمن ہوں آخر، گرچہ تھا بیمارِ دوست چشمِ ما روشن، کہ اس بے درد کا دل شاد ہے دیدۂ پر خوں ہمارا ساغرِ سرشارِ دوست غیر یوں کرتا ہے میری پرسش اس کے ہجر میں بے تکلّف دوست ہو جیسے کوئی غم خوارِ دوست تاکہ میں جانوں کہ ہے اس کی رسائی واں تلک مجھ کو دیتا ہے پیامِ وعدۂ دیدارِ دوست جب کہ میں کرتا ہوں اپنا شکوۂ ضعفِ دماغ سَر کرے ہے وہ حدیثِ زلفِ عنبر بارِ دوست چپکے چپکے مجھ کو روتے دیکھ پاتا ہے اگر ہنس کے کرتا ہے بیانِ شوخئ گفتارِ دوست مہربانی ہاۓ دشمن کی شکایت کیجیۓ یا بیاں کیجے سپاسِ لذّتِ آزارِ دوست یہ غزل اپنی، مجھے جی سے پسند آتی ہےآپ ہے ردیف شعر میں غالب! ز بس تکرارِ دوست
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

رہا گر کوئی تا قیامت سلامت

رہا گر کوئی تا قیامت سلامت پھر اک روز مرنا ہے حضرت سلامت جگر کو مرے عشق خوں نابہ مشرب لکھے ہے خداوند نعمت سلامت علی الرغم دشمن شہید وفا ہوں مبارک مبارک سلامت سلامت نہیں گر سر و برگ ادراک معنی تماشاۓ نیرنگ صورت سلامت دو عالم کی ہستی پہ خط فنا کھینچ دل و دست ارباب ہمت سلامت نہیں گر بہ کام دل خستہ گردوں جگر خائی جوش حسرت سلامت نہ اوروں کی سنتا نہ کہتا ہوں اپنی سر خستہ دشوار وحشت سلامت وفور بلا ہے ہجوم وفا ہے سلامت ملامت ملامت سلامت نہ فکر سلامت نہ بیم ملامت ز خود رفتگی‌ہائے حیرت سلامت رہے غالبؔ خستہ مغلوب گردوں یہ کیا بے نیازی ہے حضرت سلامت
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

افسوس کہ دنداں کا کیا رزق فلک نے

افسوس کہ دنداں کا کیا رزق فلک نے جن لوگوں کی تھی درخورِ عقدِ گہر انگشت کافی ہے نشانی تری چھلّے کا نہ دینا خالی مجھے دکھلا کے بوقتِ سفر انگشت لکھتا ہوں اسد سوزشِ دل سے سخنِ گرم تا رکھ نہ سکے کوئی مرے حرف پر انگشت
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پھر ہوا وقت کہ ہو بال کُشا موجِ شراب

پھر ہوا وقت کہ ہو بال کُشا موجِ شراب دے بطِ مے کو دل و دستِ شنا موجِ شراب پوچھ مت وجہ سیہ مستئِ اربابِ چمن سایۂ تاک میں ہوتی ہے ہَوا موجِ شراب جو ہوا غرقۂ مے بختِ رسا رکھتا ہے سر پہ گزرے پہ بھی ہے بالِ ہما موجِ شراب ہے یہ برسات وہ موسم کہ عجب کیا ہے اگر موجِ ہستی کو کرے فیضِ ہوا موجِ شراب بار موج اٹھتی ہے طوفانِ طرب سے ہر سو موجِ گل، موجِ شفق، موجِ صبا، موجِ شراب جس قدر روح نباتی ہے جگر تشنۂ ناز دے ہے تسکیں بَدَمِ آبِ بقا موجِ شراب بس کہ دوڑے ہے رگِ تاک میں خوں ہوہوکر شہپرِ رنگ سے ہے بال کشا موجِ شراب موجۂ گل سے چراغاں ہے گزرگاہِ خیال ہے تصوّر میں ز بس جلوہ نما موجِ شراب نشّے کے پردے میں ہے محوِ تماشاۓ دماغ بس کہ رکھتی ہے سرِ نشو و نما موجِ شراب ایک عالم پہ ہیں طوفانئِ کیفیّتِ فصل موجۂ سبزۂ نوخیز سے تا موجِ شراب شرحِ ہنگامۂ مستی ہے، زہے! موسمِ گل رہبرِ قطرہ بہ دریا ہے، خوشا موجِ شراب ہوش اڑتے ہیں مرے، جلوۂ گل دیکھ، اسد پھر ہوا وقت، کہ ہو بال کُشا موجِ شراب
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دود کو آج اس کے ماتم میں سیہ پوشی ہوئی

دود کو آج اس کے ماتم میں سیہ پوشی ہوئی وہ دلِ سوزاں کہ کل تک شمع، ماتم خانہ تھا شکوۂ یاراں غبارِ دل میں پنہاں کر دیا غالب ایسے کنج کو شایاں یہی ویرانہ تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شب کہ ذوقِ گفتگو سے تیرے، دل بے تاب تھا

شب کہ ذوقِ گفتگو سے تیرے، دل بے تاب تھا شوخئِ وحشت سے افسانہ فسونِ خواب تھا واں ہجومِ نغمہ ہاۓ سازِ عشرت تھا اسد ناخنِ غم یاں سرِ تارِ نفس مضراب تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عیب کا دریافت کرنا، ہے ہنرمندی اسد

عیب کا دریافت کرنا، ہے ہنرمندی اسد نقص پر اپنے ہوا جو مطلعِ، کامل ہوا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بہ رہنِ شرم ہے با وصفِ شوخی اہتمام اس کا

بہ رہنِ شرم ہے با وصفِ شوخی اہتمام اس کا نگیں میں جوں شرارِ سنگ نا پیدا ہے نام اس کا مِسی آلود ہے مُہرنوازش نامہ ظاہر ہے کہ داغِ آرزوۓ بوسہ دیتا ہے پیام اس کا بامیّدِ نگاہِ خاص ہوں محمل کشِ حسرت مبادا ہو عناں گیرِ تغافل لطفِ عام اس کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بس کہ فعّالِ ما یرید ہے آج

بس کہ فعّالِ ما یرید ہے آج ہر سلحشور انگلستاں کا گھر سے بازار میں نکلتے ہوۓ زہرہ ہوتا ہے آب انساں کا چوک جس کو کہیں وہ مقتل ہے گھر بنا ہے نمونہ زنداں کا شہرِ دہلی کا ذرّہ ذرّہ خاک تشنۂ خوں ہے ہر مسلماں کا کوئی واں سے نہ آ سکے یاں تک آدمی واں نہ جا سکے یاں کا میں نے مانا کہ مل گۓ پھر کیا وہی رونا تن و دل و جاں کا گاہ جل کر کیا کیۓ شکوہ سوزشِ داغ ہاۓ پنہاں کا گاہ رو کر کہا کیۓ باہم ماجرا دیدہ ہاۓ گریاں کا اس طرح کے وصال سے یا رب کیا مٹے داغ دل سے ہجراں کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اسد! یہ عجز و بے سامانئِ فرعون توَام ہے

اسد! یہ عجز و بے سامانئِ فرعون توَام ہے جسے تو بندگی کہتا ہے دعویٰ ہے خدائی کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پھر وہ سوۓ چمن آتا ہے خدا خیر کرے

پھر وہ سوۓ چمن آتا ہے خدا خیر کرے رنگ اڑتا ہے گُلِستاں کے ہواداروں کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عشرتِ قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا

عشرتِ قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا تجھ سے، قسمت میں مری، صورتِ قفلِ ابجد تھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا دل ہوا کشمکشِ چارۂ زحمت میں تمام مِٹ گیا گھِسنے میں اُس عُقدے کا وا ہو جانا اب جفا سے بھی ہیں محروم ہم اللہ اللہ اس قدر دشمنِ اربابِ وفا ہو جانا ضعف سے گریہ مبدّل بہ دمِ سرد ہوا باور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا دِل سے مِٹنا تری انگشتِ حنائی کا خیال ہو گیا گوشت سے ناخن کا جُدا ہو جانا ہے مجھے ابرِ بہاری کا برس کر کھُلنا روتے روتے غمِ فُرقت میں فنا ہو جانا گر نہیں نکہتِ گل کو ترے کوچے کی ہوس کیوں ہے گردِ رہِ جَولانِ صبا ہو جانا تاکہ تجھ پر کھُلے اعجازِ ہواۓ صَیقل دیکھ برسات میں سبز آئنے کا ہو جانا بخشے ہے جلوۂ گُل، ذوقِ تماشا غالب چشم کو چاہۓ ہر رنگ میں وا ہو جانا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لطافت بےکثافت جلوہ پیدا کر نہیں سکتی

لطافت بےکثافت جلوہ پیدا کر نہیں سکتی چمن زنگار ہے آئینۂ بادِ بہاری کا حریفِ جوششِ دریا نہیں خوددارئ ساحل جہاں ساقی ہو تو باطل ہے دعویٰ ہوشیاری کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جور سے باز آئے پر باز آئیں کیا

جور سے باز آئے پر باز آئیں کیا کہتے ہیں ہم تجھ کو منہ دکھلائیں کیا رات دن گردش میں ہیں سات آسماں ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا لاگ ہو تو اس کو ہم سمجھیں لگاؤ جب نہ ہو کچھ بھی تو دھوکا کھائیں کیا ہو لیے کیوں نامہ بر کے ساتھ ساتھ یا رب اپنے خط کو ہم پہنچائیں کیا موجِ خوں سر سے گزر ہی کیوں نہ جائے آستانِ یار سے اٹھ جائیں کیا عمر بھر دیکھا کیے مرنے کی راہ مر گیے پر دیکھیے دکھلائیں کیا پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

غافل بہ وہمِ ناز خود آرا ہے ورنہ یاں

غافل بہ وہمِ ناز خود آرا ہے ورنہ یاں بے شانۂ صبا نہیں طُرّہ گیاہ کا بزمِ قدح سے عیشِ تمنا نہ رکھ، کہ رنگ صید ز دام جستہ ہے اس دام گاہ کا رحمت اگر قبول کرے، کیا بعید ہے شرمندگی سے عذر نہ کرنا گناہ کا مقتل کو کس نشاط سے جا تا ہو ں میں، کہ ہے پُرگل خیالِ زخم سے دامن نگاہ کا جاں در" ہواۓ یک نگہِ گرم" ہے اسد پروانہ ہے وکیل ترے داد خواہ کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سرمۂ مفتِ نظر ہوں مری قیمت یہ ہے

سرمۂ مفت نظر ہوں مری قیمت یہ ہے کہ رہے چشم خریدار پہ احساں میرا رخصت نالہ مجھے دے کہ مبادا ظالم تیرے چہرے سے ہو ظاہر غم پنہاں میرا خلوت آبلۂ پا میں ہے جولاں میرا خوں ہے دل تنگیٔ وحشت سے بیاباں میرا حسرت نشۂ وحشت نہ بہ سعیٔ دل ہے عرض خمیازۂ مجنوں ہے گریباں میرا فہم زنجیری بے ربطی دل ہے یارب کس زباں میں ہے لقب خواب پریشاں میرا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ذکر اس پری وش کا، اور پھر بیاں اپنا

ذکر اس پری وش کا، اور پھر بیاں اپنا بن گیا رقیب آخر۔ تھا جو رازداں اپنا مے وہ کیوں بہت پیتے بز مِ غیر میں یا رب آج ہی ہوا منظور اُن کو امتحاں اپنا منظر اک بلندی پر اور ہم بنا سکتے عرش سے اُدھر ہوتا، کاشکے مکاں اپنا دے وہ جس قد ر ذلت ہم ہنسی میں ٹالیں گے بارے آشنا نکلا، ان کا پاسباں، اپنا در دِ دل لکھوں کب تک، جاؤں ان کو دکھلادوں انگلیاں فگار اپنی، خامہ خونچکاں اپنا گھستے گھستے مٹ جاتا، آپ نے عبث بدلا ننگِ سجدہ سے میرے، سنگِ آستاں اپنا تا کرے نہ غمازی، کرلیا ہے دشمن کو دوست کی شکایت میں ہم نے ہمزباں اپنا ہم کہاں کے دانا تھے، کس ہنر میں یکتا تھے بے سبب ہوا غالب دشمن آسماں اپنا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

رشک کہتا ہے کہ اس کا غیر سے اخلاص حیف!

رشک کہتا ہے کہ اس کا غیر سے اخلاص حیف! عقل کہتی ہے کہ وہ بے مہر کس کا آشنا ذرّہ ذرّہ ساغرِ مے خانۂ نیرنگ ہے گردشِ مجنوں بہ چشمک‌ہاے لیلیٰ آشنا شوق ہے "ساماں طرازِ نازشِ اربابِ عجز" ذرّہ صحرا دست گاہ و قطرہ دریا آشنا میں اور ایک آفت کا ٹکڑا وہ دلِ وحشی، "کہ ہے عافیت کا دشمن اور آوارگی کا آشنا" شکوہ سنجِ رشکِ ہم دیگر نہ رہنا چاہیے میرا زانو مونس اور آئینہ تیرا آشنا کوہکن" نقّاشِ یک تمثالِ شیریں" تھا اسد سنگ سے سر مار کر ہووے نہ پیدا آشنا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

عرضِ نیازِ عشق کے قابل نہیں رہا

عرضِ نیازِ عشق کے قابل نہیں رہا جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا جاتا ہوں داغِ حسرتِ ہستی لیے ہوئے ہوں شمعِ کشتہ درخورِ محفل نہیں رہا مرنے کی اے دل اور ہی تدبیر کر کہ میں شایانِ دست و خنجرِ قاتل نہیں رہا بر روۓ شش جہت درِ آئینہ باز ہے یاں امتیازِ ناقص و کامل نہیں رہا وا کر دیے ہیں شوق نے بندِ نقابِ حسن غیر از نگاہ اب کوئی حائل نہیں رہا گو میں رہا رہینِ ستم ہاے روزگار لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا دل سے ہوائے کشتِ وفا مٹ گئی کہ واں حاصل سواے حسرتِ حاصل نہیں رہا بیدادِ عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسد جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

فنا کو عشق ہے بے مقصداں حیرت پرستاراں

فنا کو عشق ہے بے مقصداں حیرت پرستاراں نہیں رفتارِ عمرِ تیز رو پابندِ مطلب ہا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ضعفِ جنوں کو وقتِ تپش در بھی دور تھا

ضعفِ جنوں کو وقتِ تپش در بھی دور تھا اک گھر میں مختصر سا بیاباں ضرور تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

آئینہ دیکھ، اپنا سا منہ لے کے رہ گئے

آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئے صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا قاصد کو اپنے ہاتھ سے گردن نہ ماریے اس کی خطا نہیں ہے یہ میرا قصور تھا ضعف جنوں کو وقت تپش در بھی دور تھا اک گھر میں مختصر بیاباں ضرور تھا اے وائے غفلت نگۂ شوق ورنہ یاں ہر پارہ سنگ لخت دل کوہ طور تھا درس تپش ہے برق کو اب جس کے نام سے وہ دل ہے یہ کہ جس کا تخلص صبور تھا ہر رنگ میں جلا اسدؔ فتنہ انتظار پروانۂ تجلی شمع ظہور تھا شاید کہ مر گیا ترے رخسار دیکھ کر پیمانہ رات ماہ کا لبریز نور تھا جنت ہے تیری تیغ کے کشتوں کی منتظر جوہر سواد جلوۂ مژگان حور تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شب کہ وہ مجلس فروزِ خلوتِ ناموس تھا

شب کہ وہ مجلس فروزِ خلوتِ ناموس تھا رشتۂٴ ہر شمع خارِ کِسوتِ فانوس تھا مشہدِ عاشق سے کوسوں تک جو اُگتی ہے حنا کس قدر یا رب! ہلاکِ حسرتِ پابوس تھا حاصلِ الفت نہ دیکھا جز شکستِ آرزو دل بہ دل پیوستہ، گویا، یک لبِ افسوس تھا کیا کروں بیمارئِ غم کی فراغت کا بیاں جو کہ کھایا خونِ دل، بے منتِ کیموس تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

تو دوست کسی کا بھی، ستمگر! نہ ہوا تھا

تو دوست کسی کا بھی، ستمگر! نہ ہوا تھا اوروں پہ ہے وہ ظلم کہ مجھ پر نہ ہوا تھا چھوڑا مہِ نخشب کی طرح دستِ قضا نے خورشید ہنوز اس کے برابر نہ ہوا تھا توفیق بہ اندازۂ ہمت ہے ازل سے آنکھوں میں ہے وہ قطرہ کہ گوہر نہ ہوا تھا جب تک کہ نہ دیکھا تھا قدِ یار کا عالم میں معتقدِ فتنۂ محشر نہ ہوا تھا میں سادہ دل، آزردگیِ یار سے خوش ہوں یعنی سبقِ شوقِ مکرّر نہ ہوا تھا دریائے معاصی ُتنک آبی سے ہوا خشک میرا سرِ دامن بھی ابھی تر نہ ہوا تھا جاری تھی اسدؔ! داغِ جگر سے مری تحصیل آ تشکدہ جاگیرِ سَمَندر نہ ہوا تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

لب خشک در تشنگی، مردگاں کا

لب خشک در تشنگی مردگاں کا زیارت کدہ ہوں دل آزردگاں کا ہمہ ناامیدی ہمہ بد گمانی میں دل ہوں فریب وفا خوردگاں کا شگفتن کمیں گاۂ تقریب جوئی تصور ہوں بے موجب آزردگاں کا غریب ستم دیدۂ باز گشتن سخن ہوں سخن بر لب آوردگاں کا سراپا یک آئینہ دار شکستن ارادہ ہوں یک عالم افسردگاں کا بہ صورت تکلف بہ معنی تأسف اسدؔ میں تبسم ہوں پژمردگاں کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا

ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا آپ آتے تھے، مگر کوئی عناں گیر بھی تھا تم سے بے جا ہے مجھے اپنی تباہی کا گلہ اس میں کچھ شائبۂ خوبیِ تقدیر بھی تھا تو مجھے بھول گیا ہو تو پتا بتلا دوں؟ کبھی فتراک میں تیرے کوئی نخچیر بھی تھا قید میں ہے ترے وحشی کو وہی زلف کی یاد ہاں! کچھ اک رنجِ گرانباریِ زنجیر بھی تھا بجلی اک کوند گئی آنکھوں کے آگے تو کیا! بات کرتے، کہ میں لب تشنۂ تقریر بھی تھا یوسف اس کو کہوں اور کچھ نہ کہے، خیر ہوئی گر بگڑ بیٹھے تو میں لائقِ تعزیر بھی تھا دیکھ کر غیر کو ہو کیوں نہ کلیجا ٹھنڈا نالہ کرتا تھا، ولے طالبِ تاثیر بھی تھا پیشے میں عیب نہیں، رکھیے نہ فرہاد کو نام ہم ہی آشفتہ سروں میں وہ جواں میر بھی تھا ہم تھے مرنے کو کھڑے، پاس نہ آیا، نہ سہی آخر اُس شوخ کے ترکش میں کوئی تیر بھی تھا پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر ناحق آدمی کوئی ہمارا َدمِ تحریر بھی تھا؟ ریختے کے تمہیں استاد نہیں ہو غالبؔ کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا

پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا دل، جگر تشنۂ فریاد آیا دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز پھر ترا وقتِ سفر یاد آیا سادگی ہائے تمنا، یعنی پھر وہ نیرنگِ نظر یاد آیا عذرِ واماندگی، اے حسرتِ دل! نالہ کرتا تھا، جگر یاد آیا زندگی یوں بھی گزر ہی جاتی کیوں ترا راہ گزر یاد آیا کیا ہی رضواں سے لڑائی ہوگی گھر ترا خلد میں گر یاد آیا آہ وہ جرأتِ فریاد کہاں دل سے تنگ آکے جگر یاد آیا پھر تیرے کوچے کو جاتا ہے خیال دلِ گم گشتہ، مگر، یاد آیا کوئی ویرانی سی ویرانی ہے دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا میں نے مجنوں پہ لڑکپن میں اسدؔ سنگ اٹھایا تھا کہ سر یاد آیا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

وہ میری چینِ جبیں سے غمِ پنہاں سمجھا

وہ میری چینِ جبیں سے غمِ پنہاں سمجھا رازِ مکتوب بہ بے ربطئِ عنواں سمجھا یک الِف بیش نہیں صقیلِ آئینہ ہنوز چاک کرتا ہوں میں جب سے کہ گریباں سمجھا شرحِ اسبابِ گرفتارئِ خاطر مت پوچھ اس قدر تنگ ہوا دل کہ میں زنداں سمجھا بدگمانی نے نہ چاہا اسے سرگرمِ خرام رخ پہ ہر قطرہ عرق دیدۂ حیراں سمجھا عجز سے اپنے یہ جانا کہ وہ بد خو ہوگا نبضِ خس سے تپشِ شعلۂ سوزاں سمجھا سفرِ عشق میں کی ضعف نے راحت طلبی ہر قدم سائے کو میں اپنے شبستان سمجھا تھا گریزاں مژۂ یار سے دل تا دمِ مرگ دفعِ پیکانِ قضا اِس قدر آساں سمجھا دل دیا جان کے کیوں اس کو وفادار، اسد غلطی کی کہ جو کافر کو مسلماں سمجھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

یک ذرۂ زمیں نہیں بے کار باغ کا

یک ذرۂ زمیں نہیں بے کار باغ کا یاں جادہ بھی فتیلہ ہے لالے کے داغ کا بے مے کِسے ہے طاقتِ آشوبِ آگہی کھینچا ہے عجزِ حوصلہ نے خط ایاغ کا بُلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا تازہ نہیں ہے نشۂ فکرِ سخن مجھے تِریاکئِ قدیم ہوں دُودِ چراغ کا سو بار بندِ عشق سے آزاد ہم ہوئے پر کیا کریں کہ دل ہی عدو ہے فراغ کا بے خونِ دل ہے چشم میں موجِ نگہ غبار یہ مے کدہ خراب ہے مے کے سراغ کا باغِ شگفتہ تیرا بساطِ نشاطِ دل ابرِ بہار خمکدہ کِس کے دماغ کا!
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا

نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈُبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا ہُوا جب غم سے یوں بے حِس تو غم کیا سر کے کٹنے کا نہ ہوتا گر جدا تن سے تو زانو پر دھرا ہوتا ہوئی مدت کہ غالب مرگیا، پر یاد آتا ہے وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گھر ہمارا جو نہ روتے بھی تو ویراں ہوتا

گھر ہمارا جو نہ روتے بھی تو ویراں ہوتا بحر گر بحر نہ ہوتا تو بیاباں ہوتا تنگئ دل کا گلہ کیا؟ یہ وہ کافر دل ہے کہ اگر تنگ نہ ہوتا تو پریشاں ہوتا بعد یک عمرِ وَرع بار تو دیتا بارے کاش رِضواں ہی درِ یار کا درباں ہوتا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

میں اور بزمِ مے سے یوں تشنہ کام آؤں

میں اور بزمِ مے سے یوں تشنہ کام آؤں گر میں نے کی تھی توبہ، ساقی کو کیا ہوا تھا؟ ہے ایک تیر جس میں دونوں چھِدے پڑے ہیں وہ دن گئے کہ اپنا دل سے جگر جدا تھا درماندگی میں غالب کچھ بن پڑے تو جانوں جب رشتہ بے گرہ تھا، ناخن گرہ کشا تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جب بہ تقریبِ سفر یار نے محمل باندھا

جب بہ تقریبِ سفر یار نے محمل باندھا تپشِ شوق نے ہر ذرّے پہ اک دل باندھا اہل بینش نے بہ حیرت کدۂ شوخئ ناز جوہرِ آئینہ کو طوطئ بسمل باندھا یاس و امید نے اک عرَبدہ میداں مانگا عجزِ ہمت نے طِلِسمِ دلِ سائل باندھا نہ بندھے تِشنگئ ذوق کے مضموں، غالب گرچہ دل کھول کے دریا کو بھی ساحل باندھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

قطرۂ مے بس کہ حیرت سے نفَس پرور ہوا

قطرۂ مے بس کہ حیرت سے نفَس پرور ہوا خطِّ جامِ مے سراسر رشتۂ گوہر ہوا اعتبارِ عشق کی خانہ خرابی دیکھنا غیر نے کی آہ لیکن وہ خفا مجھ پر ہوا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گلہ ہے شوق کو دل میں بھی تنگئ جا کا

گلہ ہے شوق کو دل میں بھی تنگئ جا کا گہر میں محو ہوا اضطراب دریا کا یہ جانتا ہوں کہ تو اور پاسخِ مکتوب! مگر ستم زدہ ہوں ذوقِ خامہ فرسا کا حنائے پائے خزاں ہے بہار اگر ہے یہی دوامِ کلفتِ خاطر ہے عیش دنیا کا غمِ فراق میں تکلیفِ سیرِ باغ نہ دو مجھے دماغ نہیں خندہ ہائے بے جا کا ہنوز محرمئ حسن کو ترستا ہوں کرے ہے ہر بُنِ مو کام چشمِ بینا کا دل اس کو، پہلے ہی ناز و ادا سے، دے بیٹھے ہمیں دماغ کہاں حسن کے تقاضا کا نہ کہہ کہ گریہ بہ مقدارِ حسرتِ دل ہے مری نگاہ میں ہے جمع و خرچ دریا کا فلک کو دیکھ کے کرتا ہوں اُس کو یاد اسد جفا میں اس کی ہے انداز کارفرما کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

درد مِنّت کشِ دوا نہ ہوا

درد مِنّت کشِ دوا نہ ہوا میں نہ اچھا ہوا، برا نہ ہوا جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو اک تماشا ہوا، گلا نہ ہوا ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں تو ہی جب خنجر آزما نہ ہوا کتنے شیریں ہیں تیرے لب ،"کہ رقیب گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا" ہے خبر گرم ان کے آنے کی آج ہی گھر میں بوریا نہ ہوا کیا وہ نمرود کی خدائی تھی؟ بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا جان دی، دی ہوئی اسی کی تھی حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا زخم گر دب گیا، لہو نہ تھما کام گر رک گیا، روا نہ ہوا رہزنی ہے کہ دل ستانی ہے؟ لے کے دل، "دلستاں" روانہ ہوا کچھ تو پڑھئے کہ لوگ کہتے ہیں آج غالب غزل سرا نہ ہوا!
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

گر نہ ‘اندوہِ شبِ فرقت ‘بیاں ہو جائے گا

گر نہ ‘اندوہِ شبِ فرقت ‘بیاں ہو جائے گا بے تکلف، داغِ مہ مُہرِ دہاں ہوجائے گا زہرہ گر ایسا ہی شامِ ہجر میں ہوتا ہے آب پر توِ مہتاب سیلِ خانماں ہوجائے گا لے تو لوں سوتے میں اس کے پاؤں کا بوسہ، مگر ایسی باتوں سے وہ کافر بدگماں ہوجائے گا دل کو ہم صرفِ وفا سمجھے تھے، کیا معلوم تھا یعنی یہ پہلے ہی نذرِ امتحاں ہوجائے گا سب کے دل میں ہے جگہ تیری، جو تو راضی ہوا مجھ پہ گویا، اک زمانہ مہرباں ہوجائے گا گر نگاہِ گرم فرماتی رہی تعلیمِ ضبط شعلہ خس میں، جیسے خوں رگ میں، نہاں ہوجائے گا باغ میں مجھ کو نہ لے جا ورنہ میرے حال پر ہر گلِ تر ایک "چشمِ خوں فشاں" ہوجائے گا واۓ گر میرا ترا انصاف محشر میں نہ ہو اب تلک تو یہ توقع ہے کہ واں ہوجائے گا فائدہ کیا؟ سوچ، آخر تو بھی دانا ہے اسدؔ دوستی ناداں کی ہے، جی کا زیاں ہوجائے گا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

پۓ نذرِ کرم تحفہ ہے 'شرمِ نا رسائی' کا

پۓ نذرِ کرم تحفہ ہے 'شرمِ نا رسائی' کا بہ خوں غلطیدۂ صد رنگ، دعویٰ پارسائی کا نہ ہو' حسنِ تماشا دوست' رسوا بے وفائی کا بہ مہرِ صد نظر ثابت ہے دعویٰ پارسائی کا زکاتِ حسن دے، اے جلوۂ بینش، کہ مہر آسا چراغِ خانۂ درویش ہو کاسہ گدائی کا نہ مارا جان کر بے جرم، غافل! تیری گردن پر رہا مانند خونِ بے گنہ حق آشنائی کا تمنائے زباں محوِ سپاسِ بے زبانی ہے مٹا جس سے تقاضا شکوۂ بے دست و پائی کا وہی اک بات ہے جو یاں نفَس واں نکہتِ گل ہے چمن کا جلوہ باعث ہے مری رنگیں نوائی کا دہانِ ہر" بتِ پیغارہ جُو"، زنجیرِ رسوائی عدم تک بے وفا چرچا ہے تیری بے وفائی کا نہ دے نامے کو اتنا طول غالبؔ، مختصر لکھ دے کہ حسرت سنج ہوں عرضِ ستم ہائے جدائی کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

اسدؔ ہم وہ جنوں جولاں گدائے بے سر و پا ہیں

اسدؔ ہم وہ جنوں جولاں گدائے بے سر و پا ہیں کہ ہے سر پنجۂ مژگانِ آہو پشت خار اپنا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

درخورِ قہر و غضب جب کوئی ہم سا نہ ہوا

درخورِ قہر و غضب جب کوئی ہم سا نہ ہوا پھر غلط کیا ہے کہ ہم سا کوئی پیدا نہ ہوا بندگی میں بھی وہ آزادہ و خودبیں ہیں، کہ ہم الٹے پھر آئے، درِ کعبہ اگر وا نہ ہوا سب کو مقبول ہے دعویٰ تری یکتائی کا روبرو کوئی بتِ آئینہ سیما نہ ہوا کم نہیں نازشِ ہمنامئ چشمِ خوباں تیرا بیمار، برا کیا ہے؟ گر اچھا نہ ہوا سینے کا داغ ہے وہ نالہ کہ لب تک نہ گیا خاک کا رزق ہے وہ قطرہ کہ دریا نہ ہوا نام کا میرے ہے جو دکھ کہ کسی کو نہ ملا کام میں میرے ہے جو فتنہ کہ برپا نہ ہوا ہر بُنِ مو سے دمِ ذکر نہ ٹپکے خونناب حمزہ کا قِصّہ ہوا، عشق کا چرچا نہ ہوا قطرے میں دجلہ دکھائی نہ دے اور جزو میں کُل کھیل لڑکوں کا ہوا، دیدۂ بینا نہ ہوا تھی خبر گرم کہ غالبؔ کے اُڑیں گے پرزے دیکھنے ہم بھی گئے تھے، پہ تماشا نہ ہوا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا

ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا نہ ہو مرنا تو جینے کا مزا کیا تجاہل پیشگی سے مدعا کیا کہاں تک اے سراپا ناز کیا کیا؟ نوازش ہائے بے جا دیکھتا ہوں شکایت ہائے رنگیں کا گلا کیا نگاہِ بے محابا چاہتا ہوں تغافل ہائے تمکیں آزما کیا فروغِ شعلۂ خس یک نفَس ہے ہوس کو پاسِ ناموسِ وفا کیا نفس موجِ محیطِ بیخودی ہے تغافل ہائے ساقی کا گلا کیا دماغِ عطر پیراہن نہیں ہے غمِ آوارگی ہائے صبا کیا دلِ ہر قطرہ ہے سازِ ’انا البحر‘ ہم اس کے ہیں، ہمارا پوچھنا کیا محابا کیا ہے، مَیں ضامن، اِدھر دیکھ شہیدانِ نگہ کا خوں بہا کیا سن اے غارت گرِ جنسِ وفا، سن شکستِ قیمتِ دل کی صدا کیا کیا کس نے جگرداری کا دعویٰ؟ شکیبِ خاطرِ عاشق بھلا کیا یہ قاتل وعدۂ صبر آزما کیوں؟ یہ کافر فتنۂ طاقت ربا کیا؟ بلائے جاں ہے غالبؔ اس کی ہر بات عبارت کیا، اشارت کیا، ادا کیا!
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا اگر اور جیتے رہتے ، یہی انتظار ہوتا ترے وعدے پر جئے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا کہ خوشی سے مر نہ جاتے، اگر اعتبار ہوتا تری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بودا کبھی تو نہ توڑ سکتا اگر استوار ہوتا کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو یہ خلش کہاں سے ہوتی، جو جگر کے پار ہوتا یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست نا صح کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا رگِ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتا جسے غم سمجھ رہے ہو، یہ اگر شرار ہوتا غم اگر چہ جاں گسل ہے پہ کہاں بچیں کہ دل ہے غمِ عشق گر نہ ہوتا، غم روزگار ہوتا کہوں کس سے میں کہ کیا ہے؟شب غم بری بلا ہے مجھے کیا برا تھا مرنا، اگر ایک بار ہوتا ہوئے مر کے ہم جو رسوا، ہوئے کیوں نہ غرق دریا؟ نہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا اسے کون دیکھ سکتا، کہ یگانہ ہے وہ یکتا جو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دو چار ہوتا یہ مسائل تصّوف یہ ترا بیان غالبؔ تجھے ہم ولی سمجھتے ،جو نہ بادہ خوار ہوتا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دوست غمخواری میں میری سعی فرمائیں گے کیا

دوست غمخواری میں میری سعی فرمائیں گے کیا زخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھ جائیں گے کیا بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور، کب تلک ہم کہیں گے حالِ دل، اور آپ فرمائیں گے 'کیا'؟ حضرتِ ناصح گر آئیں، دیدہ و دل فرشِ راہ کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھائیں گے کیا؟ آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا گر کیا ناصح نے ہم کو قید، اچھا یوں سہی یہ جنونِ عشق کے انداز چھٹ جائیں گے کیا خانہ زادِ زلف ہیں، زنجیر سے بھاگیں گے کیوں ہیں گرفتارِ وفا، زنداں سے گھبرائیں گے کیا ہے اب اس معمورے میں قحطِ غمِ الفت اسدؔ ہم نے یہ مانا کہ دلّی میں رہیں، کھائیں گے کیا؟
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا

شب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا تا محیطِ بادہ صورت خانۂ خمیازہ تھا یک قدم وحشت سے درسِ دفتر امکاں کھلا جادہ، اجزائے دو عالم دشت کا شیرازہ تھا مانعِ وحشت خرامی ہائے لیلےٰ کون ہے؟ خانۂ مجنونِ صحرا گرد بے دروازہ تھا پوچھ مت رسوائیِ اندازِ استغنائے حسن دست مرہونِ حنا، رخسار رہنِ غازہ تھا نالۂ دل نے دیئے اوراقِ لختِ دل بہ باد یادگارِ نالہ اک دیوانِ بے شیرازہ تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا

بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا گریہ چاہے ہے خرابی مرے کاشانے کی در و دیوار سے ٹپکے ہے بیاباں ہونا واۓ دیوانگئ شوق کہ ہر دم مجھ کو آپ جانا اُدھر اور آپ ہی حیراں ہونا جلوہ از بسکہ تقاضائے نگہ کرتا ہے جوہرِ آئینہ بھی چاہے ہے مژگاں ہونا عشرتِ قتل گہِ اہل تمنا، مت پوچھ عیدِ نظّارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا لے گئے خاک میں ہم داغِ تمنائے نشاط تو ہو اور آپ بہ صد رنگِ گلستاں ہونا عشرتِ پارۂ دل، زخمِ تمنا کھانا لذت ریشِ جگر، غرقِ نمکداں ہونا کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا حیف اُس چار گرہ کپڑے کی قسمت غالبؔ! جس کی قسمت میں ہو عاشق کا گریباں ہونا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ایک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب

ایک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب خونِ جگر ودیعتِ مژگانِ یار تھا اب میں ہوں اور ماتمِ یک شہرِ آرزو توڑا جو تو نے آئینہ، تمثال دار تھا گلیوں میں میری نعش کو کھینچے پھرو، کہ میں جاں دادۂ ہوائے سرِ رہگزار تھا موجِ سرابِ دشتِ وفا کا نہ پوچھ حال ہر ذرہ، مثلِ جوہرِ تیغ، آب دار تھا کم جانتے تھے ہم بھی غمِ عشق کو، پر اب دیکھا تو کم ہوئے پہ غمِ روزگار تھا
مکمل کلام دیکھیں
رباعی / قطعہ

آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھے ؟

آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھے ؟ کل تلک تیرا بھی دل مہرووفا کا باب تھا یاد کر وہ دن کہ ہر یک حلقہ تیرے دام کا انتظارِ صید میں اِک دیدۂ بیخواب تھا میں نے روکا رات غالبؔ کو ، وگرنہ دیکھتے اُس کے سیلِ گریہ میں ، گردُوں کفِ سیلاب تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نالۂ دل میں شب اندازِ اثر نایاب تھا

نالۂ دل میں شب اندازِ اثر نایاب تھا تھا سپندِبزمِ وصلِ غیر ، گو بیتاب تھا مَقدمِ سیلاب سے دل کیا نشاط آہنگ ہے ! خانۂ عاشق مگر سازِ صدائے آب تھا نازشِ ایّامِ خاکستر نشینی ، کیا کہوں پہلوئے اندیشہ ، وقفِ بسترِ سنجاب تھا کچھ نہ کی اپنے جُنونِ نارسا نے ، ورنہ یاں ذرّہ ذرّہ روکشِ خُرشیدِ عالم تاب تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرۂ ابر آب تھا

شب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرۂ ابر آب تھا شعلۂ جوّالہ ہر اک حلقۂ گرداب تھا واں کرم کو عذرِ بارش تھا عناں گیرِ خرام گریے سے یاں پنبۂ بالش کفِ سیلاب تھا واں خود آرائی کو تھا موتی پرونے کا خیال یاں ہجومِ اشک میں تارِ نگہ نایاب تھا جلوۂ گل نے کیا تھا واں چراغاں آب جو یاں رواں مژگانِ چشمِ تر سے خونِ ناب تھا یاں سرِ پرشور بے خوابی سے تھا دیوار جو واں وہ فرقِ ناز محوِ بالشِ کمخواب تھا یاں نفَس کرتا تھا روشن، شمعِ بزمِ بےخودی جلوۂ گل واں بساطِ صحبتِ احباب تھا فرش سے تا عرش واں طوفاں تھا موجِ رنگ کا یاں زمیں سے آسماں تک سوختن کا باب تھا ناگہاں اس رنگ سے خوں نابہ ٹپکانے لگا دل کہ ذوقِ کاوشِ ناخن سے لذت یاب تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

بزمِ شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلا

بزمِ شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلا رکھیو یارب یہ درِ گنجینۂ گوہر کھلا شب ہوئی، پھر انجمِ رخشندہ کا منظر کھلا اِس تکلّف سے کہ گویا بتکدے کا در کھلا گرچہ ہوں دیوانہ، پر کیوں دوست کا کھاؤں فریب آستیں میں دشنہ پنہاں، ہاتھ میں نشتر کھلا گو نہ سمجھوں اس کی باتیں، گونہ پاؤں اس کا بھید پر یہ کیا کم ہے؟ کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا ہے خیالِ حُسن میں حُسنِ عمل کا سا خیال خلد کا اک در ہے میری گور کے اندر کھلا منہ نہ کھلنے پرہے وہ عالم کہ دیکھا ہی نہیں زلف سے بڑھ کر نقاب اُس شوخ کے منہ پر کھلا در پہ رہنے کو کہا، اور کہہ کے کیسا پھر گیا جتنے عرصے میں مِرا لپٹا ہوا بستر کھلا کیوں اندھیری ہے شبِ غم، ہے بلاؤں کا نزول آج اُدھر ہی کو رہے گا دیدۂ اختر کھلا کیا رہوں غربت میں خوش، جب ہو حوادث کا یہ حال نامہ لاتا ہے وطن سے نامہ بر اکثر کھلا اس کی امّت میں ہوں مَیں، میرے رہیں کیوں کام بند واسطے جس شہ کے غالب! گنبدِ بے در کھلا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

محرم نہیں ہے تو ہی نوا ہائے راز کا

محرم نہیں ہے تو ہی نوا ہائے راز کا یاں ورنہ جو حجاب ہے، پردہ ہے ساز کا رنگِ شکستہ صبحِ بہارِ نظارہ ہے یہ وقت ہے شگفتنِ گل ہائے ناز کا تو اور سوئے غیر نظرہائے تیز تیز میں اور دُکھ تری مِژہ ہائے دراز کا صرفہ ہے ضبطِ آہ میں میرا، وگرنہ میں طُعمہ ہوں ایک ہی نفَسِ جاں گداز کا ہیں بسکہ جوشِ بادہ سے شیشے اچھل رہے ہر گوشۂ بساط ہے سر شیشہ باز کا کاوش کا دل کرے ہے تقاضا کہ ہے ہنوز ناخن پہ قرض اس گرہِ نیم باز کا تاراجِ کاوشِ غمِ ہجراں ہوا، اسد! سینہ، کہ تھا دفینہ گہر ہائے راز کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

سراپا رہنِ عشق و ناگزیرِ الفتِ ہستی

سراپا رہنِ عشق و ناگزیرِ الفتِ ہستی عبادت برق کی کرتا ہوں اور افسوس حاصل کا بقدرِ ظرف ہے ساقی! خمارِ تشنہ کامی بھی جوتو دریائے مے ہے، تو میں خمیازہ ہوں ساحل کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نہ ہوگا "یک بیاباں ماندگی" سے ذوق کم میرا

نہ ہوگا یک بیاباں ماندگی سے ذوق کم میرا حباب موجۂ رفتار ہے نقش قدم میرا محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے کہ موج بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا رہ خوابیدہ تھی گردن کش یک درس آگاہی زمیں کو سیلئ استاد ہے نقش قدم میرا سراغ آوارۂ عرض دو عالم شور محشر ہوں پرافشاں ہے غبار آں سوئے صحرائے عدم میرا ہوائے صبح یک عالم گریباں چاکی گل ہے دہان زخم پیدا کر اگر کھاتا ہے غم میرا نہ ہو وحشت کش درس سراب سطر آگاہی میں گرد راہ ہوں بے مدعا ہے پیچ و خم میرا اسدؔ وحشت پرست گوشۂ تنہائی دل ہے برنگ موج مے خمیازۂ ساغر ہے رم میرا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ستایش گر ہے زاہد ، اس قدر جس باغِ رضواں کا

ستایش گر ہے زاہد ، اس قدر جس باغِ رضواں کا وہ اک گلدستہ ہے ہم بیخودوں کے طاقِ نسیاں کا بیاں کیا کیجئے بیدادِکاوش ہائے مژگاں کا کہ ہر یک قطرہء خوں دانہ ہے تسبیحِ مرجاں کا نہ آئی سطوتِ قاتل بھی مانع ، میرے نالوں کو لیا دانتوں میں جو تنکا ، ہوا ریشہ نَیَستاں کا دکھاؤں گا تماشہ ، دی اگر فرصت زمانے نے مِرا ہر داغِ دل ، اِک تخم ہے سروِ چراغاں کا کیا آئینہ خانے کا وہ نقشہ تیرے جلوے نے کرے جو پرتوِ خُورشید عالم شبنمستاں کا مری تعمیر میں مُضمر ہے اک صورت خرابی کی ہیولٰی برقِ خرمن کا ، ہے خونِ گرم دہقاں کا اُگا ہے گھر میں ہر سُو سبزہ ، ویرانی تماشہ کر مدار اب کھودنے پر گھاس کے ہے، میرے درباں کا خموشی میں نہاں ، خوں گشتہ لاکھوں آرزوئیں ہیں چراغِ مُردہ ہوں ، میں بے زباں ، گورِ غریباں کا ہنوز اک "پرتوِ نقشِ خیالِ یار" باقی ہے دلِ افسردہ ، گویا، حجرہ ہے یوسف کے زنداں کا نہیں معلوم ، کس کس کا لہو پانی ہوا ہوگا قیامت ہے سرشک آلودہ ہونا تیری مژگاں کا نظر میں ہے ہماری جادۂ راہِ فنا غالب کہ یہ شیرازہ ہے عالَم کے اجزائے پریشاں کا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دہر میں نقشِ وفا وجہ ِتسلی نہ ہوا

دہر میں نقشِ وفا وجہ ِتسلی نہ ہوا ہے یہ وہ لفظ کہ شرمندۂ معنی نہ ہوا سبزۂ خط سے ترا کاکلِ سرکش نہ دبا یہ زمرد بھی حریفِ دمِ افعی نہ ہوا میں نے چاہا تھا کہ اندوہِ وفا سے چھوٹوں وہ ستمگر مرے مرنے پہ بھی راضی نہ ہوا دل گزر گاہ خیالِ مے و ساغر ہی سہی گر نفَس جادۂ سرمنزلِ تقوی نہ ہوا ہوں ترے وعدہ نہ کرنے پر بھی راضی کہ کبھی گوش منت کشِ گلبانگِ تسلّی نہ ہوا کس سے محرومئ قسمت کی شکایت کیجیے ہم نے چاہا تھا کہ مر جائیں، سو وہ بھی نہ ہوا مر گیا صدمۂ یک جنبشِ لب سے غالب ناتوانی سے حریف دمِ عیسی نہ ہوا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شمار سبحہ،" مرغوبِ بتِ مشکل" پسند آیا

شمار سبحہ،" مرغوبِ بتِ مشکل" پسند آیا تماشائے بہ یک کف بُردنِ صد دل، پسند آیا بہ فیضِ بے دلی، نومیدئ جاوید آساں ہے کشائش کو ہمارا عقدۂ مشکل پسند آیا ہوائے سیرِگل، آئینۂ بے مہرئ قاتل کہ اندازِ بخوں غلطیدنِبسمل پسند آیا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دھمکی میں مر گیا، جو نہ بابِ نبرد تھا

دھمکی میں مر گیا، جو نہ بابِ نبرد تھا "عشقِ نبرد پیشہ" طلبگارِ مرد تھا تھا زندگی میں مرگ کا کھٹکا لگا ہوا اڑنے سے پیشتر بھی، مرا رنگ زرد تھا تالیفِ نسخہ ہائے وفا کر رہا تھا میں مجموعۂ خیال ابھی فرد فرد تھا دل تاجگر، کہ ساحلِ دریائے خوں ہے اب اس رہ گزر میں جلوۂ گل، آگے گرد تھا جاتی ہے کوئی کشمکش اندوہِ عشق کی ! دل بھی اگر گیا، تو وُہی دل کا درد تھا احباب چارہ سازئ وحشت نہ کر سکے زنداں میں بھی خیال، ببایاں نورد تھا یہ لاشِ بے کفن اسد خستہ جاں کی ہے حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

شوق، ہر رنگ رقیبِ سروساماں نکلا

شوق، ہر رنگ رقیبِ سروساماں نکلا قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا زخم نے داد نہ دی تنگئ دل کی یارب تیر بھی سینۂ بسمل سے پَرافشاں نکلا بوئے گل، نالۂ دل، دودِ چراغِ محفل جو تری بزم سے نکلا، سو پریشاں نکلا دلِ حسرت زدہ تھا مائدۂ لذتِ درد کام یاروں کا بہ قدرٕ لب و دنداں نکلا اے نو آموزِ فنا ہمتِ دشوار پسند! سخت مشکل ہے کہ یہ کام بھی آساں نکلا دل میں پھر گریے نے اک شور اٹھایا غالب آہ جو قطرہ نہ نکلا تھا سُو طوفاں نکلا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

دل مرا سوز ِنہاں سے بے محابا جل گیا

دل مرا سوز ِنہاں سے بے محابا جل گیا آتش خاموش کی مانند، گویا جل گیا دل میں ذوقِ وصل و یادِ یار تک باقی نہیں آگ اس گھر میں لگی ایسی کہ جو تھا جل گیا میں عدم سے بھی پرے ہوں، ورنہ غافل! بارہا میری آہِ آتشیں سے بالِ عنقا جل گیا عرض کیجئے جوہرِ اندیشہ کی گرمی کہاں؟ کچھ خیال آیا تھا وحشت کا، کہ صحرا جل گیا دل نہیں، تجھ کو دکھاتا ورنہ، داغوں کی بہار اِس چراغاں کا کروں کیا، کارفرما جل گیا میں ہوں اور افسردگی کی آرزو، غالب! کہ دل دیکھ کر طرزِ تپاکِ اہلِ دنیا جل گیا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

ہے کہاں تمنّا کا دوسرا قدم یا رب

ہے کہاں تمنّا کا دوسرا قدم یا رب ہم نے دشتِ امکاں کو ایک نقشِ پا پایا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

کہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا

کہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا دل کہاں کہ گم کیجیے؟ ہم نے مدعا پایا عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا درد کی دوا پائی، درد بے دوا پایا دوست دارِ دشمن ہے! اعتمادِ دل معلوم آہ بے اثر دیکھی، نالہ نارسا پایا سادگی و پرکاری، بے خودی و ہشیاری حسن کو تغافل میں جرأت آزما پایا غنچہ پھر لگا کھلنے، آج ہم نے اپنا دل خوں کیا ہوا دیکھا، گم کیا ہوا پایا حال دل نہیں معلوم، لیکن اس قدر یعنی ہم نے بار ہا ڈھونڈھا، تم نے بارہا پایا شورِ پندِ ناصح نے زخم پر نمک چھڑکا آپ سے کوئی پوچھے تم نے کیا مزا پایا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار

جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار صحرا، مگر، بہ تنگئ چشمِ حُسود تھا آشفتگی نے نقشِ سویدا کیا درست ظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھا تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ جب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا لیتا ہوں مکتبِ غمِ دل میں سبق ہنوز لیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا ڈھانپا کفن نے داغِ عیوبِ برہنگی میں، ورنہ ہر لباس میں ننگِ وجود تھا تیشے بغیر مر نہ سکا کوہکن اسد سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود تھا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

جراحت تحفہ، الماس ارمغاں، داغِ جگر ہدیہ

جراحت تحفہ الماس ارمغاں داغ جگر ہدیہ مبارک باد اسدؔ غم خوار جان دردمند آیا جنوں گرم انتظار و نالہ بیتابی کمند آیا سویدا تا بلب زنجیری دود سپند آیا مہ اختر فشاں کی بہر استقبال آنکھوں سے تماشا کشور آئینہ میں آئینہ بند آیا تغافل بد گمانی بلکہ میری سخت جانی سے نگاہ بے حجاب ناز کو بیم گزند آیا فضا خندہ گل تنگ و ذوق عیش بے پردا فراغت گاہ آغوش وداع دل پسند آیا عدم ہے خیر خواہ جلوہ کو زندان بیتابی خرام ناز برق خرمن سعی سپند آیا
مکمل کلام دیکھیں
اردو غزل

نقش فریادی ہے کس کی شوخئ تحریر کا

نقش فریادی ہے کس کی شوخئ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا کاوکاوِ سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا جذبۂ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا آگہی دامِ شنیدن جس قدر چاہے بچھائے مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا بس کہ ہوں غالب، اسیری میں بھی آتش زیِر پا موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا
مکمل کلام دیکھیں

مرزا غالب کے مضامین

0 مضامین
اس مصنف کے منظور شدہ مضامین موجود نہیں ہیں۔
App Icon
ایپ انسٹال کریں
آسان اور تیز ترین مطالعے کے لیے